فرینکفرٹ، جرمنی، 8 اکتوبر 2013ء/ پی آرنیوزووائر–
تعلیمی مارکیٹ کے لیے مواد اور ٹیکنالوجی حل پیش کرنے والے دنیا کے معروف فراہم کنندہ لرننگ میٹ سلوشنز نے آج صبح فرینکفرٹ، جرمنی میں ہونے والے فرینکفرٹ کتاب میلے میں اپنا 10 سالہ جشن منایا۔

LearningMate Solutions, Inc. Logo
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120705/543334)
2003ء میں قائم ہونے والے لرننگ میٹ کے آٹھ بنیادی اراکین نے بہتر، زیادہ پرکشش تعلیمی تجربے کی فراہمی اور تعلیمی عمل کو سیرحاصل بنانے کے لیے تیار کردہ تعلیمی اعدادوشمار اور قابل عمل معلومات کے ذریعے تعلیم میں ٹیکنالوجی کے دخول کے ہدف کو مقرر کر رکھا ہے۔
ایڈ ٹیک تحریک میں بانی کی حیثیت سے لرننگ میٹ بہت تیزی سے پیداواری ضروریات کے لیے فوری ذریعہ بن چکا ہے؛ تاہم بحیثیت ادارہ تنوع پانے اور ناشرین کے کام کی پیشرفت اور عمل میں داخل ہونے کے بعد ادراک اور تجربے نے اسے جدت اور توسیع کی راہ دکھائی ۔ پیداوار کو سادہ و موثر بنانے اور بلندیوں کے حصول کے لیے تیار کردہ ملکیتی ٹولز متعارف کروائے گئے اور نئی خدمات بھی مستقلاً شامل کی گئیں۔
لرننگ میٹ سلوشنز کے سی ای او سیم سین نے کہا کہ “ڈیوائس انقلاب نے تعلیم پر قابل قدر اثرات مرتب کیے اور مارکیٹ کی توجہ تیزی سے اشاعتی مواد سے ڈیجیٹل آن لائن کورسز، لرننگ لیبز اور سمولیشنز کی جانب منتقل ہوئی ۔ یہی وہ موقع تھا جب ہماری قدر بہت تیزی سے بڑھنا شروع ہوئی۔ لوگ اس حقیقت کو جاننے لگے کہ یہ رحجان یہاں بدستور موجود رہے گا اور وہ تبدیلی کے اس عمل میں مدد کے لیے کسی ایسے فرد کی تلاش میں تھے جو تجربہ و مہارت رکھتا ہو۔”
اس دوران لرننگ میٹ ٹیکنالوجی گروپ نے آگے بڑھنا شروع کیا اور موبائل ماہرین، صارفی تجربات کے ماہرین اور ادارہ جاتی ماہرین جیسے وسائل میں سرمایہ کاری شروع کی تاکہ مارکیٹ طلب کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ٹیم بڑھنے کے ساتھ ساتھ کاروباری شمولیت کی سطح میں بھی اضافہ ہوا۔ جدید، پیچیدہ تعلیمی پلیٹ فارمز اور سسٹمز کی ضرورت جو جدید تعلیم کو مکمل کرے رواج پاتی گئی اور لرننگ میٹ پہلا ادارہ تھا جس نے اس طلب کو پورا کیا۔
ٹیم نے نئے رحجانات کے ہم دوش رہنے کے لیے ایک لرننگ لیب تک تیار کرڈالی اور تجرباتی حلوں کا تجربہ کیا جو پوری صنعت کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے بھی قدر میں اضافہ کر سکیں۔ یہیں پر کو گلاس، کلاؤڈ بنیاد پر تدریس و تعلیم کی ایپلی کیشن برائے موبائل لرننگ؛ کویڈ، تجزیاتی مصنفی، انتظام اور فراہمی کا ٹول؛ اور لرننگ ایکسچینج، ایک قابل تبدیل تعلیمی انتظامی پلیٹ فارم، تخلیق ہوئے۔
مواد کی ٹیم میں بھی اضافہ ہوا، جس میں ادارتی خدمات اور باصلاحیت افراد کی بھرتی بشمول تعلیمی ڈیزائنرز، مدیران، اور 400 سے زائد ایس ایم ایز کا جال اور دیگر شامل ہیں۔
سین نے کہا کہ “ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہماری باصلاحیت ٹیم- ان کا مشترکہ تجربہ اور مہارتیں ہیں۔ جب بھی ہم نئے صارفین سے معاہدہ کرتے ہیں، نئے باصلاحیت فرد کو حاصل کرتے ہیں یا حلوں میں شامل ہوتے ہیں جو صنعت کو فائدہ پہنچائیں، ہم اپنے آپ سے باہر نکلتے ہیں اور ترقی پاتے ہیں۔ یہی لرننگ میٹ کے پیچھے ڈیزائن، جدت اور عملی استعداد کا محرک ہے۔ ہم نے کبھی بھی آگے بڑھنا اور سیکھنا بند نہیں کیا۔ ہمارا کاروباری نمونہ حقیقتاً ایک شراکت داری ہے۔ ہم اپنے ناشرین کو کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم تعلیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں۔ اور اس کے لیے ہم مستعد رہنا بند نہیں کریں گے۔”
آج ادارہ دنیا کے سب سے بڑے تعلیمی ناشرین کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے اور تین ممالک میں 600 سے زیادہ ملازمین رکھتا ہے۔
لرننگ میٹ سلوشنز انکارپوریٹڈ کے بارے میں
لرننگ میٹ مختلف ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز اور ڈیوائسز پر مشغولیت، تعلیمی صوتی، انٹرایکٹو تعلیمی تجربات تیار کرتا ہے۔ ادارہ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور بھارت میں بڑے پیمانے پر موجودگی رکھتا ہے۔ لرننگ میٹ تعلیمی ناشرین، آن لائن اسکولوں، جامعات، سرکاری اداروں، غیر منافع بخش اور تعلیمی جماعتوں پر مشتمل گاہکوں کی ایک عالمی فہرست کو خدمات فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ اس اعلامیہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں یا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں تو ڈینیل ہومز سے +1-615-900-4109 پر یا danielle.holmes@learningmate.com پر بذریعہ ای میل رابطہ کیجیے۔
ذریعہ: لرننگ میٹ سلوشنز انکارپوریٹڈ