19 واں یی وو میلہ 16 ارب چینی ین سے زیادہ کے لین دین کے حجم کے ساتھ کامیابی سے مکمل

یی وو، چین، 5 نومبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–

پانچ روزہ 19 واں یی وو میلہ 25 اکتوبر کو یی وو انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہوگیا۔ منتظمین کے پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق 19 ویں یی ووہ میلے میں مقامی و غیر ملکی تاجروں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی، اور مجموعی طور پر 16.615 ارب چینی ین کا حجم حاصل کیا، جو 1.68 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہے، جس میں غیر ملکی تجارت کل 1.696 ارب (کل کا 62.1 فیصد) رہی، جو 7.16 فیصد اضافہ ہے۔

اس میلے نے 203 ممالک اور خطوں سے 196,957 مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.76 فیصد اضافہ ہے، جس میں سے 22,201 بیرون ملک سے تھے (6.3 فیصد اضافہ)۔ لین دین کے حجم سے اندازہ ہوتا ہے کہ میلہ زیادہ اطمینان بخش تھا اور اس سے تجارت و کاروبار کی نمایاں خصوصیات ظاہر کیں۔ 4,500 بین الاقوامی معیار کے بوتھس بنائے گئے اور 59 ممالک اور علاقوں کی 2,747 کمپنیوں نے شرکت کی۔

زیادہ پیشہ ورانہ اور باسہولت میلے کے لیے صنعتوں کی ترتیب کے لحاظ سے مناسب تنظیم کی گئی ، جو گزشتہ میلے کی 10 میں سے 7 صنعتوں میں شامل کی گئی، بشمول ہارڈویئر، برقیاتی و برقی مصنوعات، زیورات و لوازمات، فن و دستکاری، روزمرہ ضروریات، تعلیمی اشیاء اور زیرجامے اور موزے۔ مزید برآں، منتظمین نے ای-کامرس اور ٹریڈ سروس ایریا بھی بنایا، جس کا نتیجہ زیادہ بڑے پیمانے پر ایک زیادہ پیشہ ورانہ ترتیب اور ہر پیشہ ورانہ نمائشی علاقے میں زیادہ اشیاء کی گروہ بندی کی صورت میں نکلا۔

مرکزی مقام کے علاوہ 19 ویں یی وو میلے کے لیے متوازی مقامات کا انتظام بھی کیا گیا تھا جن میں یی وو انٹرنیشنل ٹریڈ سٹی، ہوانگ یوان مارکیٹ، فرنیچر مارکیٹ، ہول سیل فوڈ مارکیٹ، ہوم اپلائنس مارکیٹ، ٹیلی کام مارکیٹ اور ڈیجیٹل مال شامل تھے، جنہوں نے میلے اور مارکیٹوں کے درمیان مثبت تعامل کو موثر انداز میں بڑھایا، اور 70,000 بوتھس پر 1.7 ملین مصنوعات کو پیش کرنا ممکن بنایا۔

مزید برآں، میلے کے دوران، انتظامی کمیٹی نے مختلف تقریبات کی منصوبہ بندی اور انتظام سنبھالا، جن میں دوسرا چائنا (یی وو) انٹرنیشنل سورسنگ فیئر، تیسرا یی وو اوورسیز چائنیز انٹرپرینیورز کنونشن، تیسرا چائنا جیولری فورم، چائنا کموڈٹی سٹی میں نئے رحجانات اور نئی مصنوعات کا اجراء، (بین السرحدی ای-کامرس کے لیے پلیٹ فارم) یی وو گو کے لیے پریس کانفرنس، بیگ ڈیزائن اور رحجانات پر چائنا انٹرنیشنل سمٹ فورم ، کمرشل افسران کی جانب سے یی وو کا دورہ: برآمد کے حوالے سے خدشات اور بی2آر پروجیکٹ پروموشن برائے یی وو گو شامل تھے۔ ان تمام تقریبات نے میلے کے حوالے سے تعامل پر دوگنے اثرات مرتب کرنے میں مدد دی اور کاروبار کی موثریت کو بہت زیادہ بڑھایا ۔

Related Posts