114 واں کینٹن میلہ – “نئے ڈیزائن ایوارڈز جدت طرازی میں فوقیت حاصل کرنے والوں کے لیے”

گوانگ چو، چین، 14 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان–

شفاف 3ڈی ٹیلی وژن سے لے کر کھڑے ہوکر چلائی جانے والی سائیکلوں تک رواں سال بہار میں منعقد ہونے والے کینٹن میلے میں جدت ہی سب کچھ ہے۔ اب چین کا سب سے معروف تجارتی میلہ نئے کینٹن فیئر ڈیزائن ایوارڈز (سی ایف ایوارڈز) متعارف کروائے جانے کے ساتھ جدید ڈیزائن کو نئی سطح تک پہنچانے کے لیے متحرک ہے۔ “ساختہ چین” اب “تخلیق چین” بننے جا رہا ہے۔

پانچ زمروں – برقی مصنوعات، تعمیراتی مواد، ہارڈویئر اوزار، روزمرہ ضروریات، گھریلوآرائش اور باغبانی، اور صحت و تفریح – کا احاطہ کرنے والے سی ایف ایوارڈز میلے میں برآمدی مصنوعات کی وسیع اقسام میں سے تخلیقی فضیلت کی حوصلہ افزائی کے بارے میں ہیں۔ کل 345 چینی صنعت کاروں نے ایوارڈز کے لیے 547 مصنوعات جمع کروائیں – جو لازماً ساخت کے مرحلے تک پہنچی ہوں۔ فاتحین کے پہلے مجموعے کا اعلان 31 اکتوبر کو 114 ویں کینٹن میلے میں کیا جائے گا۔

کینٹن میلے کے ترجمان اور چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو جیانجون کہتے ہیں کہ “سی ایف ایوارڈز کا مقصد “تخلیق چین” کے خیال کو دنیا میں حقیقی اہمیت کا حامل بنتے ہوئے دیکھنا ہے۔ ڈیزائن کے خیال سے لے کر طاق میں لگی مصنوعات تک، آج کی چینی معیشت قدر کے معاملے میں آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ اعزازات اس ارتقائی عمل کو تیز تر کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔”

سی ایف ایوارڈز کا ججنگ پینل مقامی اور سمندر پار ڈیزائن کمپنیوں دونوں کے نمائندوں پر مشتمل ہے اور 144 اداروں کی 212 مصنوعات پر مشتمل مختصر فہرست پہلے ہی پیش کردی گئی ہے۔ شاندار ڈیزائن ویلیو میں حصہ لینے والے صارفی تجربہ، تخلیق اور ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے تمام معیارات کا لحاظ رکھا جارہا ہے۔

مصنوعات کے ڈیزائن میں معیار حاصل کرنا حالیہ کینٹن میلوں کے امتیازی نشانات میں سے ایک بن چکا ہے۔ 109 ویں میلے میں متعارف کروانے ، اور اس کے بعد ہر مرتبہ منعقد کیے جانے والے، کینٹن فیئر پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ ٹریڈ پروموشن سینٹر (PDC) نے بین الاقوامی ڈیزائنرز اور چینی صنعت کاروں کے لیے پلیٹ فارم کی حیثيت سے کام کیا۔

پی ڈی سی مختلف تقریبات کا اہتمام کرتا ہے، جس میں ڈیزائن شوز، ڈیزائن فورمز اور میچ میکنگ سیشنز شامل ہیں۔ رواں سال کے اوائل میں 113 ویں کینٹن میلے میں سینٹر نے دنیا بھر سے 45ڈیزائن اداروں اور 160 ڈیزائن ماہرین کو پیش کیا، جبکہ پی ڈی سی کی سرگرمیاں خریداروں اور نمائش کنندگان میں بہت مقبول ثابت ہوئیں۔

114 واں کینٹن میلہ 15 اکتوبر سے گوانگ چو میں منعقد ہونے کو تیار ہے۔ منتظمین کی نظریں تمام شرکاء کا خیرمقدم کرنے اور چین کی تخلیقی مہارت کا مظاہرہ کرنے پر مرکوز ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp۔

ذریعہ: کینٹن میلہ

Related Posts