یوتریخت، دی نیدرلینڈز، 3 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–
یوریل اٹلی پاس آف-سیزن پروموشن یکم ستمبر 2013ء سے شروع
یکم ستمبر سے 31 اکتوبر 2013ء تک یوریل گروپ یوریل اٹلی پاسز کی عام قیمت پر 20 فیصد رعایت پیش کر رہا ہے۔ یہ رعایت فرسٹ اور سیکنڈ کلاس کے یوریل اٹلی پاسز پر لاگو ہوگی اور سفر کے تمام زمروں کے لیے موثر ہوگی: بڑے، بچے اور نوجوان، بشمول سیور پاسز (گروپ رعایت) پر۔ یوریل اٹلی پاس مسافروں کو دو ماہ کے عرصے میں تین سے دس سفری ایام کو منتخب کرنے کا موقع دیتا ہے۔ یوریل اٹلی پاس کو خریدنے کے بعد چھ ماہ میں سفر کے لیے ایکٹیویٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
یوریل اٹلی پاس
اٹلی یوریل پاس یافتگان کے لیے مجموعی طور پر دوسرا مقبول ترین ملک ہے، جبکہ یوریل اٹلی پاس سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ون کنٹری پاس ہے۔ یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہونی چاہیے۔ اٹلی کا ریلوے نیٹ ورک ملک ہی کی طرح پرکشش ہے، جو انتہائی موثر تیز رفتار نظام ہے جو اٹلی کو شمالاً جنوباً ملاتا ہے۔ نتیجتاً ریل کا سفر ملک کے اندر تیزی سے مقبولیت عام حاصل کر رہا ہے۔ فریچیاروسا ٹرینوں کا بیڑہ روم اور میلان کے درمیان تین گھنٹے سے بھی کم وقت کا نان-اسٹاپ رابطہ قائم کرتا ہے۔
یوریل اٹلی پاس کے ساتھ سفر اٹلی کے کئی تاریخی مقامات تک آسان رسائی کو ممکن بناتا ہے، اور مسافروں کو آرٹ، روایت اور سینکڑوں سالوں نے نہ بدلنے والے مناظر کا لطف اٹھانے کی اجازت دیتا ہے۔ فلورنس، وینس، روم اور میلان، یوریل پاس یافتگان کی جانب سے اٹلی میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقامات اب آسان رسائی میں ہے، اور ساتھ ساتھ خوبصورت اور مختلف اطالوی دیہات بھی۔ ریل کے ذریعے گھومنے پھرنے میں آسانی اور سفری منصوبوں کو بدلنے کی گنجائش ناقابل فراموش سفری تجربے کے لیے تمام تر اجزاء فراہم کرتی ہے۔
یوریل اٹلی پاس پروموشن کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.eurailgroup.org/italy
یوریل: یورپ دیکھنے کا بہترین طریقہ
یوریل گروپ یورپ سے باہر مقیم افراد کے لیے اپنے پورٹ فولیو کے حصے کے طور پر چار قسم کے یوریل پاسز پیش کرتا ہے: 24 رکن ممالک میں سفر کے لیے یوریل گلوبل پاس ؛ یوریل سلیکٹ پاس، تین، چار یا پانچ ملحقہ ممالک کے لیے موثر؛ یوریل ریجنل پاس، پڑوسی ممالک کے چھوٹے سے گروہ کے لیے اور یوریل ون کنٹری پاس، صرف ایک ملک، جیسا کہ اٹلی، کے سفر کے لیے بہترین سفری ساتھی۔
یوریل پاسز مستند جنرل سیلز ایجنٹوں کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہیں۔ ملاحظہ کیجیے http://www.eurailgroup.org/eurail
یوریل اور انٹرریل پاسز کی مارکیٹنگ اور انتظام سے وابستہ ادارہ یوریل گروپ جی آئی ای تیس شریک ریلویز اور شپنگ کمپنیوں کی مکمل ملکیت ہے۔ مزید برآں گروپ ہوٹلوں، ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور عجائب گھروں سمیت دیگر شراکت دار بھی رکھتا ہے جو ریل پاس یافتگان کو کم قیمت پر یا مفت میں بھی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
ذریعہ: یوریل گروپ جی آئی ای