تیسرا ریسٹورنٹ دارالحکومت اسلام آباد کے سینٹارس مال میں کھول دیا گیا
الیسو ویحو، کیلیفورنیا، 6 اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر — آبادی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے ممالک میں سے ایک میں تیسرے جانی راکٹس ریسٹورنٹ کاافتتاح کرتے ہوئےہمدان انٹرنیشنل کے سی ای او منور کے احمدکو خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ریسٹورنٹ ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں دنیا کے سب سے بڑے جانی راکٹس کے افتتاح کے بعد دو ماہ سے بھی کم عرصے میں 22 مارچ کو عوام کے لیے کھولا گیا۔ جناب عبد الوہاب، چیئرمین فرنچائزنگ گروپ، نے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔

Johnny Rockets Burger logo.
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140204/LA59122LOGO
اپنے پیشرو ریستورانوں سے کافی چھوٹے حجم کا حامل 809 مربع فٹ کا یہ اسلام آباد ریسٹورنٹ نئے سینٹارس مال میں آنے والے افراد کی بڑی تعداد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ 250 سے زیادہ دکانوں، ایک فائیواسکرین سینما، بچوں کے لیے “فن سٹی” اور چارمنزلہ پارکنگ ڈھانچے کے ساتھ یہ میگا مال پہلے ہی صارفین کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب کھینچ چکا ہے جو جدید ماحول کو اختیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سینٹارس مال میں قائم جانی راکٹس اپنے پیشرو ریستورانوں کی طرح روایتی ماحول کا عکاس ہے جو آرام دہ و پرسکون تفریح کے ساتھ 1986ء میں لاس اینجلس میں کھولے گئے معروف برانڈ کے پہلے ریستوران جیسی دہائیوں پر محیط موسیقی اور چکردار اسٹراز پر مشتمل ہے۔ ہمدان انٹرنیشنل کے چیئرمین عبد الوہاب نے جانی راکٹس کی پسندیدہ مکمل-امریکی اشیاء کی بے انتہا طلب کو دیکھنے کے بعد اس اعزاز یافتہ عالمی فرنچائز کو پاکستان میں لانے کا فیصلہ کیا ، اس فہرست میں خاص طور پر تیار کیے گئے برگرز، خستہ امریکن فرائیز، ہاتھ سے بنائے گئے مشروبات اور کلاسک سینڈوچز شامل ہیں۔
“ملک میں پہلا جانی راکٹس کھولنے کے بعد ابتدائی چند ماہ میں ہی ہم نے برانڈ کی عوامی مقبولیت کا مشاہدہ کیا جس میں مہمان ہمارے انوکھے و مستند امریکانا ذائقے کو قبول کرنے کے لیے قطاروں میں لگے رہے۔ “منور احمد نے کہا۔ “دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر سے مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کی شہرت رکھتا ہے، اور یوں ایک شہری اور عالمی شہر تخلیق ہورہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ سینٹارس مال کا پرجوش ماحول ہمار ےبرانڈ کے ساتھ بہترین انداز میں تکمیل اختیار کرے گا۔”
یہ شاندار افتتاح ہمدان انٹرنیشنل کے اگلی دہائی میں پاکستان میں دس جانی راکٹس ریسٹورنٹس کھولنے کے تزویراتی منصوبے کا حصہ ہے۔ جانی راکٹس کے سی ای او جان فلر ملک میں برانڈ کے مستقبل کے حوالے سے پرامید ہیں۔
جانی راکٹس اور اس کے فرنچائزنگ مواقع کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.johnnyrockets.comملاحظہ کیجیے۔