بیجنگ، 6 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر –
ہائیر اور فیگور نے صنعت میں معیار کو مرتب کرنے کے مقصد کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ ادارہ قائم کرنے کے لیے تعاون کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ مشترکہ منصوبہ، جس کے 51 فیصد حصص ہائیر اور 49 فیصد فیگور کے پاس ہوں گے، وروچلا، پولینڈ میں ایک نئے ریفریجریٹر پروڈکشن کارخانے کی تعمیر کی نگرانی کرے گا۔ ہائیر اور فیگور کے عہدیداروں نے آج برلن، جرمنی میں آئی ایف اے تجارتی میلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔
فیگور گروپ کے پولش انڈسٹریل پارک میں قائم نئی سائٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت کا اندازہ 500,000 یونٹس سالانہ لگایا گیا ہے، جو پانچ سالوں کے اندر 1 ملین یونٹس تک پہنچ جائے گا۔ 56 ملین یوروز کی مشترکہ سرمایہ کاری کے ساتھ یہ معاہدہ دنیا کے نمبر ایک گھریلو مصنوعات بنانے والے برانڈ * یورپ میں ہائیر کی حیثیت کو کافی حد تک مضبوط کرے گا۔ یہ ہسپانوی ادارے فیگور کے ترقیاتی منصوبے کا بھی حصہ ہے جو اس نے 2013-2016ء کے لیے تیارکیا۔
یورپ میں گھریلو مصنوعات تیار کرنے والے سب سے بڑے ملک پولینڈ میں اہم مقام پر واقع کارخانہ ہائیر کے “تھری-اِن-ون” آپریشنل ڈھانچےکو سنبھالنے والا نیا ستون ہوگا اور گروپ کو اپنی تحقیق اور ترقی، پیداوار اور مارکیٹنگ کو فروخت کے علاقے کے قریب لے کر آئے گا۔ تنصیبات میں اب نیورمبرگ، جرمنی میں مکمل آر اینڈ ڈی سینٹر ، پولینڈ میں نئے کارخانے کے آغاز کے ساتھ مینوفیکچرنگ اور مقامی شاخوں کے ساتھ پیرس میں یورپی صدر دفاتر میں مقیم مارکیٹنگ ٹیمیں شامل ہیں۔
ہائیر اور فیگور دونوں اس مشترکہ منصوبے کی مساعی سے فائدہ اٹھائیں گے۔ آر اینڈ ڈی ٹیمیں بہترین اور معیاری مصنوعاتی تیاری میں مشترکہ کوششیں کریں گی اور دہرے معیاری ضابطوں کو یقینی بنائیں گی۔ کارخانے کے مشترکہ مقام اور خام مال اور اجزاء کے باہمی مصدر کی وجہ سے رسدی زنجیر کے اخراجات بہتر ہوں گے۔
ہائیر یورپ کے سی ای او رینے آبرتن نے کا کہ “یہ طویل المیعاد شراکت دارییورپ میں ہائیر کے بلند حوصلوں کو ظاہر کرتی ہے۔ فیگور گھریلو مصنوعات کی صنعت میں ایک کلیدی ادارہ ہے اور تکنیکی جدت میں ایک رہنما کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمیں ایسے ساکھ رکھنے والے ادارے کے ساتھ اپنی توانائیوں کو مجتمع کرنے پر خوشی ہے تاکہ ہم اپنے صارفین کو شاندار مصنوعات فراہم کر سکیں۔”
فیگور گروپ کے سی ای او سرجیو تریوینو نے کہا کہ “یہ معاہدہ فیگور کی بین الاقوامی برانڈ ساکھ کو بہتر بنائے گا اور کلیدی مارکیٹوں میں ہماری کاروباری نمو کو مستحکم کرے گا۔” انہوں نے بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں ہائیر جیسے عالمی رہنما ادارے کے ساتھ تعاون پر خوشی ہے کہ ہم یورپی اور ایشیائی دونوں خطوں میں اپنی مسابقتی پوزیشن کو بہتر بنا سکیں۔”
ریفریجریٹر فیکٹری کی تعمیر کا آغاز ستمبر 2013ء میں طے ہے اور پیداوار کا آغاز جون 2014ء میں ہوگا۔
* ذریعہ: یورومانیٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ؛ 2012ء کے اعدادوشمار کی بنیاد پر خوردہ حجم فروخت یونٹوں میں
ہائیر کے بارے میں
ہائیر گروپ دنیا کا نمبر ایک گھریلو مصنوعات بنانے والا برانڈ ہے جس نے 2012ء میں 25.8 ارب امریکی ڈالر کی عالمی آمدنی اور 1.42ارب امریکی ڈالر کا منافع حاصل کیا۔ معیار اور جدت طرازی سے اپنی وابستگی کے ساتھ ہائیر دنیا بھر کے 160 ممالک میں صارفین کی تیزی سے تبدیل ہوئی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ کنزیمر مارکٹ کے لیے تحقیق میں رہنما ادارے یورو مانیٹر نے گذشتہ چار سالوں کے دوران ہر سال ہائیر کو گھریلو مصنوعات تیار کرنے والی برانڈ میں عالمی نمبر ایک قرار دیا ہے۔ 2012ء میں بوسٹن کنسلٹنگ گروپ نے ہائیر کو دنیا بھر میں صارف اور رٹیل مارکیٹ کے دس جدت تراز اور سب سے جدید اداروں میں سے ایک قرار دیا ہے۔چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں عالمی صدر دفاتر اور یورپ اور امریکہ میں صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے پیرس اور نیویارک دونوں جگہ علاقائی صدر دفاتر رکھنے کے ساتھ ہائیر دنیا بھر میں پانچ آر اینڈ ڈی مراکز، 61 تجارتی اداروں، 21 انڈسٹریل پارکس اور 80,000 ملازمین کا بھی حامل ہے۔
ہائیر گروپ کا ایک ماتحت ادارہ ہائیر الیکٹرانکس گروپ کمپنی لمیٹڈ ہانگ کانگ کے بازار حصص (HKG: 1169) کا مندرج ہے۔ مارکیٹنگ، انٹرنیٹ، لاجسٹکس اور خدمات میں اپنی مسابقت کی صلاحیت کے ذریعے ہائیر الیکٹرانکس گروپ صارفین کو مربوط اور بے مثال تجربے فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔چنگ ڈاؤ ہائیر کمپنی بھی ہائیر کا ماتحت ادارہ ہے اور شنگھائی اسٹاک ایکسچینج (ایس ایچ اے: 600690) میں مندرج ہے اور اہم گھریلو مصنوعات میں جدت ترازی پیش کرنے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔
مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: http://www.haier.com/
فیگور کے بارے میں:
فیگور گروپ گھریلو مصنوعات بنانے والا پانچواں بڑا یورپی ادارہ ہے جو اسپین 16.3 فیصد، فرانس میں 14.2 فیصد اور پولینڈ میں 7.2 فیصد مارکیٹ شیئر رکھتا ہے اور 2012ء میں 1,167 ملین یورو کی آمدنی حاصل کی۔ ادارہ دنیا بھر کے 130 ممالک میں 10 برانڈز کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اس کے اسٹریٹجک منصوبے کے چار ستون ترقی، اتحاد، حصول اور ٹیم ہیں۔ فیگور مونڈریگن کارپوریشن سے تعلق رکھتا ہے، جو دسواں ہسپانوی کاروباری گروپ اور دنیا بھر میں سب سے بڑی کوآپریٹو آرگنائزیشن ہے۔
مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: http://fagor.com/
ذریعہ ہائیر