گوگن ہائیم یو بی ایس ایم اے پی گلوبل آرٹ منصوبہ بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کے لیے ایشیا کا سفر کرے گا

نمائش کا افتتاحی دورہ 30 اکتوبر 2013ء کو ایشیا سوسائٹی ہانگ کانگ سینٹر میں شروع ہوگا

نو کنٹری: ہم عصر آرٹ برائے جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا خطے میں ہم عصر جمالیاتی مشقوں کے تنوع کا جائزہ لے گی

نمائش: نو کنٹری: ہم عصر آرٹ برائے جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا

مقام: ایشیا سوسائٹی ہانگ کانگ سینٹر، 9 جسٹس ڈرائیو، ایڈمرلٹی، ہانگ کانگ

تواریخ: 30 اکتوبر 2013ء – 16 فروری 2014ء

پیش منظر برائے ذرائع ابلاغ: پیر، 28 اکتوبر 2013ء، 2:30 بجے دوپہر

نیو یارک اور ہانگ کانگ، 3 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–

ایشیا سوسائٹی ہانگ کانگ سینٹر 30 اکتوبر 2013ء سے 16 فروری 2014ء تک گوگن ہائیم یو بی ایس ایم اے پی گلوبل آرٹ منصوبےکے افتتاحی دورہ نمائش  نو کنٹری: ہم عصر آرٹ برائے جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا کو پیش کرے گا۔ بنگلہ دیش، کمبوڈیا، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام سے تعلق رکھنے والے 13 مصوروں کے حالیہ کام پیش کرتی ہوئی نو کنٹری نمائش جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں آج کی سب سے زبردست اور جدت طراز آوازوں کو پیش کرتی ہے۔ نمائش پہلی بار گوگن ہائیم یو بی ایس ایم اے پی گلوبل آرٹ منصوبے کے حصے پر پہلی بار نیو یارک میں سولومن آر گوگن ہائیم میوزیم ( 22 فروری تا 22 مئی 2013ء) میں پیش کی گئی جو تین جغرافیائی خطوں، جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا، لاطینی امریکہ اور شمرق وسطیٰ و شمالی افریقہ میں مصور کی ہم عصر مشقوں کی دستاویزی صورت دینے کے ایک کئی سالوں کا اشتراک ہے اور کیوریٹر کی قیام گاہوں، بین الاقوامی نمائشی دوروں، حاضرین کے لیے تعلیمی منصوبوں اور گوگن ہائیم کی مستقل کلیکشن کے حصول کا احاطہ کرتا ہے۔ گوگن ہائیم کی کلیکشن کے لیے حاصل کیے گئے تمام فن پارے گوگن ہائیم یو بی ایس ایم اے پی پرچیز فنڈ کی زیر نگرانی ہوتے ہیں۔ ہانگ کانگ کے بعد نمائش سنگاپور کا دورہ کرے گی۔

Keeping%20Up%20With%20the%20Abdullahs%201%2C%202012%20A%20digital%20chromogenic%20print%20by%20Vincent%20Leong گوگن ہائیم یو بی ایس ایم اے پی گلوبل آرٹ منصوبہ بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کے لیے ایشیا کا سفر کرے گا

Keeping Up With the Abdullahs 1, 2012: A digital chromogenic print by Vincent Leong. One of several works that will be on display at the Asia Society Hong Kong Center during the No Country.

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130903/DC71143)

نو کنٹری: ہم عصر آرٹ برائے جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا کی نگرانی گوگن ہائیم یو بی ایس ایم اے پی کی کیوریٹر جون یاپ کریں گی، انہیں ہیلن سو، اسسٹنٹ کیوریٹر، سولومن آر گوگن ہائیم میوزیم کی مدد اور سولومن آر گوگن ہائیم میوزیم کی سام سنگ سینئر کیوریٹر برائے ایشین آرٹ الیگزینڈرا مونرو کی رہنمائی حاصل ہوگی۔ نینسی اسپیکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور جینیفر اور ڈیوڈ اسٹاک مین چیف کیوریٹر، سولومن آر گوگن ہائیم فاؤنڈیشن، نیو یارک اور جوان ینگ، ڈائریکٹر کیوریٹوریل افیئرز، سولومن آر گوگن ہائیم میوزیم، کئی سالوں پر محیط اس منصوبے کو کیوریٹوریل نگرانی فراہم  کریں گے۔ ڈومینک چین، نمائش کیوریٹر اور شیرون چین، کیوریٹوریل آفیسر، ایشیا سوسائٹی ہانگ کانگ سینٹر ہانگ کانگ میں نمائش کے انعقاد میں جون یاپ اور گوگن ہائیم کیوریٹوریل ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

نمائش کا خلاصہ

نمائش،جس  کا عنوان ڈبلیو بی یٹس کی نظم “سیلنگ ٹو بازنٹیم” (1928ء) کی اولین سطر سے لیا گیا ہے، جسے بعد ازاں کورمک میک کرتھی نے اپنے ناول نو کنٹری فار اولڈمین (2005ء) کے لیے بھی منتخب کیا تھا – طبعی و سیاسی سرحدوں سے ماوراء ہو کر جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کی سمجھ پیش کرتی ہے۔ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کی تاریخی روایات قدیم بادشاہتوں اور سلطنتوں کے عہد سے آج کی قومی ریاستوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ اس خطے پر  نوآبادیات، تقسیم ار مداخلت، واقعات اور عوامل کے اثرات ہیں جو ثقافتی حافظے میں منقوش ہیں۔ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا مختلف بااثر عقائد، مذاہب اور اخلاقی اقدار کا بھی مسکن ہے جس میں بدھ مت، ہندو مت اور اسلام شامل ہیں۔

ایشیا سوسائٹی ہانگ کانگ سینٹر کے تعاون سے اور نیو یارک نمائش کے اندر ثقافتی، تاریخی و سیاسی نمائندگی کے مرکزی موضوعات کے مطابق ہانگ کانگ میں نمائش جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کی کی برادریوں کو ایک سانچے میں ڈھالنے والی روحانی و اخلاقی تعلیمات کے اثر پر زور دیتی ہے۔ نو کنٹری مختلف خطوں میں ہم عصر جمالیاتی مشقوں کی مختلف اقسام کو جانچتی ہےاور مظاہرہ کرتی ہے کہ مصوروں کو عام تقلیلی نمائندگی سے کہیں آگے بڑھ کر تشریحات کی عکاسی اور عقائد کے اثات کو کس طرح پیش کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

13 مصوروں کے 18 فن پارے پیش کرتی ہوئی نمائش میں مصوری، مجسمے، فوٹوگرافی، وڈیو اور مرکب ابلاغ شامل ہیں۔ ہانگ کانگ نمائش میں پیش کردہ فنکاروں میں شامل ہیں: آنگ مینت (پیدائش، 1946، ینگون، میانمر)، بنی عابدی (پیدائش 1971ء، کراچی، پاکستان)، رضا افی سینا (پیدائش ، 1977ء، بانڈونگ، انڈونیشیا)، خادم علی (پیدائش 1978ء، کوئٹہ، پاکستان)، شلپا گپتا (پیدائش 1976ء، ممبئی، بھارت)، ونسنٹ لیونگ (پیدائش 1979ء، کوالالمپور، ملائیشیا)، طیبہ بیگم لپی (پیدائش 1969ء، گائے بندھا، بنگلہ دیش)، توان اینڈریو این گوین (پیدائش 1976ء، سائیگون، ویت نام)، آریا راسجارمریامسوک (پیدائش 1957ء، تراد، تھائی لینڈ)، وینڈی رتنا (پیدائش 1980ء، نوم پنہ، کمبوڈیا)، نوربرٹو رولڈان (پیدائش 1953ء، روکسس سٹی، فلپائن)، تانگ دا وو (پیدائش 1943ء، سنگاپور) اور ترونگ تان (پیدائش 1963ء، ہنوئی، ویت نام)۔

مکالمے میں اضافہ، حقیقی و آن لائن

مختلف ثقافتوں کے درمیان ہم عصر آرٹ اور ثقافتی مشقوں کے بارے میں مکالمے کی حوصلہ افزائی کے مشن کے ایک حصے کے طور پر گوگن ہائیم ایشیا سوسائٹی ہانگ کانگ سینٹر میں مدرسین کے تعاون سے مذاکروں اور تبصروں کا ایک جامع سلسلہ پیش کر رہا ہے۔ پروگرام سیکھنے کے مشمولہ مواقع فراہم کرنے کا خواہاں ہے جو نوجوانوں، خاندان کے افراد اور بڑوں کو گوگن ہائیم یو بی ایس ایم اے پی گلوبل آرٹ منصوبے کے پروگراموں کے ساتھ بامعنی ٹکراؤ کا متنوع مقام فراہم کر سکے۔ ثقافتی و پیشہ ورانہ تبادلے کے ایک متحرک عمل، مصوروں کی براہ راست شمولیت، ٹیکنالوجی کی تخلیقی تکمیل، اور وژوئل آرٹس میں پروگراموں کی وسیع تر رینج کے ساتھ تعلیمی پروگرام سوالات اور گفتگو کے لیے ایک اہم بین الاقوامی فورم فراہم کرے گا۔ ملاحظہ کیجیے guggenheim.org/MAP۔

گوگن ہائیم یو بی ایس ایم اے پی عالمی آرٹ منصوبے کے بارے میں

مصوروں، کیوریٹرز اور مدرسین سمیت حاضرین کی وسیع اقسام کو شامل کرنے کے تصور کا حامل گوگن ہائیم یو بی ایس ایم اے پی گلوبل آرٹ منصوبہ علاقائی و عالمی دونوں سطحوں پر مکالمے اور تخلیقی تعامل، اداروں، مصوروں، دانشوروں، عجائب گھر جانے والوں اور آن لائن برادریوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے۔ اپریل 2012ء میں جاری ہونے والا پروگرام سولون آر گوگن ہائیم فاؤنڈیشن کی بین الاقوامیت کی تسلیم شدہ تاریخ پر تعمیر ہوا اور اسی کی عکاسی کرتا ہے اور ان متحرک برادریوں سے گوگن ہائیم کی ملکیت میں آرٹ میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرتا ہے۔

منصوبے کی ویب سائٹ guggenheim.org/MAP

ایشیا سوسائٹی ہانگ کانگ سینٹر کی ویب سائٹ asiasociety.org/hong-kong

گوگن ہائیم یو بی ایس ایم اے پی گلوبل آرٹ منصوبے پر اپڈیٹس کے لیے ٹوئٹر پر #GuggUBSMAP فالو کیجیے

Related Posts