نیو یارک، 10 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–
کوٹی انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: COTY) منگل 17 ستمبر 2013ء کو امریکی ایکوئٹی مارکیٹوں کے اجراء سے قبل مالی سال 2013ء کی چوتھی سہ ماہی کے اور پورے سال کے مالیاتی نتائج جاری کرے کا۔
اس تاريخ کو صبح 9:30 مشرقی وقت پر کمپنی اپنی براہ راست ویب کاسٹ نشر کرے گی جو نتائج، مستقبل کے منظرنامے اور حالیہ تجارتی پیشرفت پر گفتکو کرے گی۔ سی ای او مچل اسکیناوینی اور سی ایف او سرجیو پیدریرو کال کی میزبانی کریں گے۔
ویب کاسٹ تک رسائی کے خواہاں http://investors.coty.com پر جا سکتے ہیں۔ ویب کاسٹ ویب سائٹ کی آرکائیوز میں شامل کی جائے گی۔
کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں
کوٹی آرائش حسن کے زمرے میں ایک ابھرتا ہوا عالمی ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 30 جون 2012ء کو ختم ہونے والے مالی سال پر 4.6 ارب ڈالر تھی۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک حقیقی پلے بیوٹی کمپنی ہے جس کے پورٹ فولیو میں معروف خوشبویات، کلر کاسمیٹکس اور اسکن اینڈ باڈی کیئر مصنوعات شامل ہیں جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی مصنوعاتی پیشکشوں میں ایڈیڈاس، کیلون کلائین، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔
کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com