– آرائش حسن کے عالمی ادارے نے پاور برانڈ او پی آئی کی تقسیم کو مضبوط کردیا
نیو یارک، 6 جنوری 2014ء/پی آرنیوزوائر –
آرائش حسن کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: COTY) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ کوٹی کے پاور برانڈز میں سے ایک او پی آئی کے سب سے بڑے بین الاقوامی تقسیم کار لینا وائٹ لمیٹڈ کو حاصل کرنے کے لیے ایک معاہدہ کر چکا ہے۔ لینا وائٹ لمیٹڈ نے گزشتہ 30 سال برطانیہ میں پیشہ ورانہ اور خوردہ بیوٹی چینلوں میں او پی آئی کے تقسیم کار کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
اس خرید کے ذریعے کوٹی برطانیہ میں او پی آئی برانڈ کی ترقی کی براہ راست قیادت کرے گا، جو اس کی دوسری بڑی مارکیٹ ہے، اور خوردہ اور پیشہ ورانہ چینلوں میں ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے درکار وسائل فراہم کرے گا، جبکہ کوٹی لینا وائٹ کے مستحکم انتظامی تجربے سے بھی فائدہ اٹھانا جاری رکھے گا۔
کوٹی انکارپوریٹڈ کے سی ای او مچیل اسکیناوینی نے کہا کہ “یہ حصول یورپ میں او پی آئی کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ او پی آئی کی حکمت عملی بدستور سیلون پروفیشنل اور پریسٹیج چینلوں پر ہے، اور ہم دونوں شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھا کر بین الاقوامی مارکیٹوں میں اس کی ترقی کی رفتار میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔ ہم لینا وائٹ ٹیم کو کوٹی خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں، اور ہماری نظریں اپنے برطانیہ کے کاروباری شعبے میں انوکھے تجربے کو شامل کرنے پر مرکوز ہیں۔”
لینا وائٹ نے کہا کہ “ہم لینا وائٹ لمیٹڈ اور او پی آئی کے لیے نئے مرحلے کے مواقع پر پرجوش ہیں۔ ہماری انتظامی ٹیم اس نئے ڈھانچے میں کام جاری رکھے گی اور ہماری نظریں کوٹی کے ‘تیز تر، آگے، آزاد تر’ نظریے کو قبول کرنے پر ہیں۔”
کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں
کوٹی آرائش حسن کا معروف عالمی ادارہ ہے جو 30 جون2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال پر 4.6 ارب ڈالرز کی آمدنی کا حامل ہے۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک حقیقی پلے بیوٹی کمپنی ہے جس کے پورٹ فولیو میں معروف خوشبویات، کلر کاسمیٹکس اور اسکن اینڈ باڈی کیئر مصنوعات شامل ہیں جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی مصنوعاتی پیشکشوں میں ایڈیڈاس، کیلون کلائین، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔
لینا وائٹ لمیٹڈ کے بارے میں
لینا وائٹ لمیٹڈ گزشتہ 30 سالوں نے معروف عالمی ناخن برانڈ او پی آئی کے لیے فروخت اور تدریس میں تجربہ فراہم کررہا ہے۔ لینا وائٹ ٹیم پیشہ ورانہ شعبے میں تجربہ پیش کرتی ہے جو حسن اور ناخن کے ماہرین کو براہ راست تشہیری، فروخت، مرچنڈائزنگ اور تعلیمی مدد دیتی ہیں۔ ہماری قوم ٹیمیں صنعت کی جامع معلومات اور او پی آئی مصنوعات میں مہارت رکھتی ہیں یقینی بنانے کے لیے کہ ہمارے صارفین جدید ترین مصنوعاتی جدت، رحجانات اور طریقوں سے آگاہ ہوں۔