آرائش حسن کا رہنما ادارہ طرز زندگی کے معروف اطالوی برانڈویسپا کے لیے مخصوص خوشبویات تیار کرے گا
نیویارک، 17 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر — آرائش حسن کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ (اینوائیایسای: COTY) اور دو پہیوں کی موٹر گاڑیاں تیار کرنے والے مشہور یورپی ادارے پیاجیو گروپ (PIA.MI) نے آج ویسپا کے نام سے مردوں اور عورتوں کے لیے مخصوص خوشبویات تخلیق، تیار اور تقسیم کرنے کے لیے خاص معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

Coty Inc. announces fragrance partnership with Piaggio Group.
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140217/NY64525)
ویسپا اٹلی کے مشہور ترین برانڈز میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں اطالوی طرز، ٹیکنالوجی، تخلیق اور عمدگی کی علامت۔ ویسپا صرف ایک اسکوٹر نہیں، بلکہ ایک علامت ہے۔ 1946ء میں اپنی تخلیق کے بعد سے اب تک 18 ملین سے زیادہ اسکوٹروں کی فروخت کے ساتھ ویسپا کی کامیابی حقیقتاًغیر معمولی واقعہ ہے۔
ویسپا خوشبو کی جوڑی ممکنہ طور پر مئی 2014ء میں جاری ہوگی۔
کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں
کوٹی آرائش حسن کا معروف عالمی ادارہ ہے جو 30 جون 2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے مطابق 4.6 ارب ڈالرز کی خالص آمدنی رکھتا ہے۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹیخالصتاًپلےبیوٹی کمپنی ہے جس کے پورٹ فولیو میں مشہور خوشبویات، کلرکاسمیٹکس اور اسکن اور باڈیکیئر مصنوعات ہیں جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی مصنوعاتی پیشکش میں ایڈیڈاس، کیلونکلائن، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔
ویسپا کے بارے میں
1946ء سے پیاجیو گروپ میں بننے والی ویسپا مشہور ترین اور شہرت یافتہ اطالوی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ حالیہ سالوں میں ویسپا نے غیر معمولی کامیابی سمیٹی ہے: 2004ء سے – جب اس کی مجموعی فروخت 58,000 تک پہنچی – اب تک 2009ء میں 122,000، 2012ء میں 165,000 اور 2013ء میں 188,633ویسپا فروخت ہوئیں۔ ویسپا نے دس سالوں میں اپنی پیداوار کو تین گنا کرلیا ہے، جس دوران دنیا بھر میں ایک ملین سے زیادہ نئی ویسپا سڑکوں پر آئیں۔ آج ویسپا ایک عالمی برانڈ سے کہیں زیادہ ہے، دنیا کی ایک حقییق رکن اور یہ تین پیداواری مقامات پر تیار کی جاتی ہے: اٹلی میں پونتیدیرا میں، جہاں ویسپا 1946ء سے بلاتعطل بن رہی ہے، جس کا ہدف یورپ اورمغربی مارکیٹیں ہیں، بشمول امریکین؛ ون فوک، ویپ نام، جو مقامی مارکیٹ اور مشرق بعید کو فارہم کرتی ہے؛ بھارت میں نئے نویلےبرامتی پلانٹ میں جو بھارتی مارکیٹ کے لیے ویسپا بناتا ہے۔