– آرائش حسن کا معروف ادارہ میو میو برانڈ کے لیے مخصوص خوشبو پیش کرے گا
نیو یارک، 30 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر –
کوٹی انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: COTY) اور پراڈا گروپ (ایچ کے ایس ای: Prada, 1913) نے آج میو میو کے نام سےمخصوص خوشبویات تخلیق، تیاری اور تقسیم کے لیے خاص شراکت داری کے آغاز کا اعلان کردیا۔ نفیس فیشن برانڈ کی حیثیت سے کامیاب نتائج حاصل کرنے کے بعد یہ شراکت داری میو میو کی نامور خوشبویات کی فہرست میں شمولیت کا آغاز ہوگی۔
1993ء میں شروع ہونے والا میو میو – فیشن کے حوالے سے میوچیا پراڈا کا ایک اور شعبہ اور مضبوط صفات، اشتعال انگیز اور مسرت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ آزاد اور پہل کار برانڈ ہے۔ ان سالوں میں میو میو دنیا کے معروف اعلیٰ فیشن برانڈز میں سے ایک میں تبدیل ہوا ہے، جس کا ہدف نفاست پسند خواتین ہیں جو نئے رحجانات اور خیالت کو قبول کرنے والی اور اپنے فیشن انتخاب میں تلاش اور تجربے سے متاثر ہوں۔
کوٹی انتہائی منتخب اور پیچیدہ ڈیزائنر برانڈز کی بنیادی اقدار کو ایمانداری سے خوشبویات کے کامیاب کاروبار میں منتقل کرنے کی آزمودہ ساکھ رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ برانڈز کے ڈی این اے اور معیار کی جانب بھرپور توجہ بھی برقرار رکھتا ہے۔
پراڈا گروپ کے سی ای او پتریزیو برتیلی نے کہا کہ “کوٹی کے ساتھ معاہدہ نفیس خوشبویات کی مارکیٹ میں ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حوالہ ہے، جو میو میو کے ترقیاتی منصوبے میں ایک بہت بڑے قدم کو ظاہر کرتا ہے۔ اس لیے مجھے یقین ہے کہ کوٹی کی معلومات اور میو میو کی مستحکم شناخت کے سہارے پر یہ شراکت داری دونوں اداروں کے لیے یکساں اطمینان کی عالمی کامیابی ہوگی۔”
کوٹی انکارپوریٹڈ کے سی ای او مچل اسکیناوینی نے کہا کہ “میو میو دنیا کے نفیس ترین اور قابل تعظیم اداروں میں سے ایک ہے اور فیشن کی پوری صنعت میں تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی برانڈز میں سے ایک بھی۔ یہ کوٹی کے لیے ایک شاندار موقع ہے کہ وہ میو میو کے لیے خوشبویات کا ایک عالمی کاروبار تشکیل دے اور نفیس خوشبویات کی مارکیٹ میں اپنے مارکیٹ حصے کو مزید بڑھائے۔
میو میو خوشبویات کا آغاز 2015ء میں متوقع ہے۔
کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں
کوٹی آرائش حسن کا ایک معروف عالمی ادارہ ہے جو 30 جون 2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے 4.6 ارب ڈالرز کی خالص آمدنی رکھتا ہے۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک خالص پلے بیوٹی کمپنی ہے جس کے پورٹ فولیو میں معروف خوشبویات، کلر کاسمیٹکس اور اسکین اور باڈی کیئر مصنوعات شامل ہیں جو 130 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی پیش کردہ مصنوعات میں بیلن سیاگا، بوتیگا، وینیتا، کیلون کلائن، کلو اور مارک جیکبز جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔
کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں اضافی معلومات کے لیےملاحظہ کیجیے www.coty.com۔
میو میو کے بارے میں
1993ء میں تخلیق پانے والا میو میو برانڈ مجسم انداز و مسرت ہے۔ یہ پیچیدہ اور یکسو ہے۔ میو میو مضبوط شناخت رکھتا ہے، یہ تخلیقی ہے اور ایک آزاد جذبہ رکھتا ہے۔ میو میو پراڈا گروپ کا حصہ ہے، جو نفیس مصنوعات کے شعبے میں عالمی رہنما اداروں میں سے ایک ہے اور نفیس دستی تھیلے، چمڑے کی مصنوعات، جوتے، ملبوسات اور لوازمات کی ڈیزائن، پیداوار اور تقسیم میں پراڈا، چرچز اور کار شو جیسے برانڈز چلاتا ہے۔ اس کی مصنوعات دنیا بھر کے 70 ممالک میں ایک نیٹ ورک کے ذریعے فروخت ہوتی ہے جو 31 جولائی 2013ء تک 491 براہ راست چلائے جانے والے اسٹورز (DOS) اور نفیس ڈپارٹمنٹ اسٹورز، آزاد خوردہ فروشوں اور فرنچائز اسٹورز کے منتخب نیٹ ورک کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں ۔