کوٹی انکارپوریٹڈ، شلہوب گروپ اور جشنمال نے کوٹی ڈسٹری بیوشن ایمرٹس ایل ایل سی کے قیام کا اعلان کردیا

– نیا مشترکہ منصوبہ متحدہ عرب امارات جیسی کلیدی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں کوٹی کے قدم جمائے گا اور گو-ٹو مارکیٹ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا

نیو یارک، 23 دسمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر — آرائش حسن کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: COTY) نے متحدہ عرب امارات میں قائم پرتعیش مصنوعات کے تقسیم کاروں شلہوب گروپ اور جشنمال نے آج متحدہ عرب امارات میں کوٹی کے کاروبار کو مضبوط کرنے کے لیے قائم کردہ نئے مشترکہ منصوبے کوٹی ڈسٹری بیوشن ایمرٹس ایل ایل سی کی تشکیل کا اعلان کیا۔

مشترکہ منصوبہ کوٹی کی شلہوب گروپ کے ساتھ طویل المیعاد شراکت داری میں بنایا گیا، اور کوٹی کو متحدہ عرب امارات میں اپنی گو-ٹو مارکیٹ صلاحیتوں میں اضافے اور خطے میں موجود صارفین کو کوٹی کے برانڈ فولیو تک زیادہ بہتر انداز میں رسائی حاصل کرنے کی سہولت دے گا۔ نیا ادارہ کوٹی کو اپنی مصنوعات کی تقسیم کو مستحکم کرنے اور اس کلیدی مارکیٹ کے ذریعے پیوستہ مارکیٹنگ حکمت عملی کو یقینی بنانے کی اجازت دے گا۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے سی ای او جناب مچیل اسکیناوینی نے کہا کہ “متحدہ عرب امارات نے گزشتہ دہائیوں میں زبردست ترقی کی ہے اور کوٹی اور آرائش حسن کی صنعت کے لیے ایک کلیدی و ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔ شلہوب اور جشنمال دونوں نے مشرق وسطیٰ میں کوٹی کے غیر معمولی شراکت داروں کی حیثیت سے خود کو ثابت کیا ہے او اپنے نئے مشترکہ منصوبے کے ذریعے ہماری نظریں اس اہم مارکیٹ میں مزید آگے بڑھنے پر مرکوز ہیں۔”

شلہوب گروپ کے سی ای او پیٹرک شلہوب نے کہا کہ “ہم کوٹی کے ساتھ اپنی طویل المیعاد شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے پر خوش ہیں، ایک ایسی شراکت داری جس نے دونوں کے کاروباروں کو زبردست فائدے پہنچائے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس مشترکہ منصوبے کے ذریعے ہم تعاون کو مزید مضبوط کریں گے اور ساتھ ساتھ خطے میں مارکیٹ کی طلب اور صارفین کی ضروریات کو بھی پورا کریں گے۔”

جشنمال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹونی جشنمال نے کہا کہ “ہم نے کئی سالوں میں کوٹی کے متعدد ملکیتی برانڈز کے ساتھ کامیاب شراکت داری کا تجربہ کیا ہے اور پیرنٹ کمپنی کے اس مشترکہ منصوبے کا حصہ بننے پر خوش ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں/” ہمیں امید ہے کہ یہ شراکت داری کامیاب ہوگی۔”

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش حسن کے زمرے میں ایک ابھرتا ہوا عالمی ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 30 جون 2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال پر 4.6 ارب ڈالر تھی۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک حقیقی پلے بیوٹی کمپنی ہے جس کے پورٹ فولیو میں معروف خوشبویات، کلر کاسمیٹکس اور اسکن اینڈ باڈی کیئر مصنوعات شامل ہیں جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی مصنوعاتی پیشکشوں میں ایڈیڈاس، کیلون کلائین، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

شلہوب گروپ کے بارے میں

شلہوب گروپ 1955ء سے مشرق وسطیٰ میں پرتعیش مصنوعات کا معروف شراکت دار ہے۔

مشرق وسطیٰ میں اپنے تجربے کو پرتعیش اشیاء کی وسیع معلومات اور مارکیٹوں اور صارفین کے بھرپور ادراک کے ساتھ ملا کر شلہوب گروپ خطے میں فیشن، حسن اور تحائف کے شعبے میں کامیاب برانڈز بنانے کے لیے ترقی پاتا ہے۔

14 ممالک میں تقریباً10,000افراد کی بڑھتی ہوئی افرادی قوت کے ساتھ گروپ 500 سے زیادہ ریٹیل آؤٹ لیٹس چلاتا ہے اور اس کی کامیابی کا سب سے قابل قدر اثاثہ ماہر ترین، مخصوص، پیشہ ورانہ اور گرم جوش انسانی وسائل ہیں۔

مزید معلومات کےلیےملاحظہ کیجیے http://www.chalhoub-group.com/

Related Posts