کوماموتو یونیورسٹی کے HIGOپروگرام کے تحت انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف گلوبل ریزیلنس (IIGR) کے ڈی سی کورس کا اجراء

واشنگٹن، 15 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر––

تحقیق و تعلیم کے ذریعے دنیا بھر میں ہنگامی انتظامات کو بہتر بنانے سے وابستہ غیر منافع بخش انجمن انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف گلوبل ریزیلنس(IIGR)  نے آج کوماموتو یونیورسٹی کے ہیلتھ اینڈ لائف سائنس : انٹر ڈسپلنری اینڈ گلوکل اورینٹڈ (HIGO) پروگرام کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کردیا۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20131015/DC95884)
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20121203/DC21943LOGO)

IIGR%20Logo. کوماموتو یونیورسٹی کے HIGOپروگرام کے تحت انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف گلوبل ریزیلنس (IIGR) کے ڈی سی کورس کا اجراء

LOGO

جاپان، نائیجیریا اور بنگلہ دیش کے دس طلبہ کو بھرپور پانچ روزہ کورس کے بعد منتخب کیا گیا تھا، جس کی میزبانی واشنگٹن ڈی سی میں آئی آئی جی آر نے کی۔ طلبہ کو ہنگامی انتظامات کے ماہرین کی جانب سے حادثاتی انتظام، حیاتی دہشت گردی، رسک کمیونی کیشن اور آفات کے بعد طبی ردعمل کے بارے میں دروس پیش کیے گئے تھے۔ ڈی سی کے علاقے میں مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے طلبہ نے کیریئر کے مواقع کے بارے میں بھی سیکھا اور امریکی پیٹنٹ سسٹم اور امریکی اور جاپانی صحت کے نظاموں جیسے شعبوں کے بارے میں عملی صنعتی معلومات حاصل کیں۔

آئی آئی جی آر کے صدر اور جاپان کے معروف ہنگامی انتظامات کے سائنسدانوں میں سے ایک ڈاکٹر ماکی فوکامی نے کہا کہ “جاپان میں 3/11 کے زلزلوں کے بعد آئی آئی جی آر کے اجراء کے لیے ملنے والی تحریک کے ساتھ ہم نے جانا کہ کامیاب ہنگامی انتظامات کے لیے بیک وقت عالمی و مقامی سمجھ ضروری ہے۔ HIGO پروگرام میں شرکت سے ہم ایک محفوظ تر اور زیادہ مستعد مستقبل میں نئی نسل کی شمولیت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ پروگرام کے لیے طلبہ کا مثبت ردعمل دیکھنا ایک شاندار تجربہ تھا۔”

HIGO%20student%20group%20in%20Washington%2C%20D.C. کوماموتو یونیورسٹی کے HIGOپروگرام کے تحت انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف گلوبل ریزیلنس (IIGR) کے ڈی سی کورس کا اجراء

HIGO student group in Washington, D.C..jpg

کوماموتو یونیورسٹی، جو جاپان میں قدیم ترین قومی طبی تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے، نے اکتوبر 2012ء میں HIGO پروگرام متعارف کروایا۔ پروگرام مقامی و عالمی تعلقات کے ذریعے مقامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ممالک کی معاشرتی ضروریات پر عالمی ماہرین کو تعلیم دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیاہے۔ عالمگیریت کی تیز شرح کے ساتھ ضروری ہے کہ چھوٹے خطوں اور قصبات کے مخصوص چیلنجز کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ گلوکلائزیشن آج کی باہم منسلک دنیا میں مقامی برادریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موثر اور ضروری طریقہ تخلیق کرسکتی ہے۔ HIGO پروگرام کے حصے کے طور پر طلبہ کے پاس سائنس تحقیق کی تربیت، ادارہ جاتی انٹرن شپس اور کمیونٹی ورکشاپس میں شرکت کرنے کا موقع حاصل ہے۔

اگر آپ HIGO پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے خواہشمند ہیں تو ملاحظہ کیجیے : http://higoprogram.org/en/about/index.html

آئی آئی جی آر کے بارے میں

2012ء میں قائم ہونے والا انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف گلوبل ریزیلینس (IIGR) ایک تھنک ٹینک ہے جو ہنگامی انتظامات کی برادری کی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو بہتر کرنے سے وابستہ ہے۔ آئی آئی جی آر کا ہدف عالمی لچک کی موجودہ ضرورت اور عالمی معیشت اور سیکورٹی پر اس کے اثرات کو تلاش کرنا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.AboutIIGR.org۔

Related Posts