کوئزنوس کو ابھرتی ہوئی ایشیائی مارکیٹوں میں مالیاتی قدم جمانے کا موقع مل گیا

– انڈونیشیا میں کئی یونٹ لگانے کا معاہدہ کوئزنوس کی ایشیا میں حالیہ کامیابیوں میں شامل

ڈینور، 8 نومبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–

میکسیکو، روس اور متحدہ عرب امارات میں اپنی حالیہ بین الاقوامی کامیابیوں کے بعد کوئزنوس برانڈ اپنے گرماگرم سینڈوچ انڈونیشیا میں لا رہا ہے، جو نئے فرنچائزر کی حیثیت سے پی ٹی کوئزنوسندو کے نشان کے ساتھ  پیش کیے جائیں گے۔ جناب تان پو لیان کی زیر قیادت گروپ اگلے 10 سالوں میں انڈونیشیا میں 100 یونٹس کھولنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

انڈونیشیا کے ساتھ شراکت داری کوئزنوس کی ایشیا میں کامیابیوں کے سلسلے کا تازہ ترین حصہ ہے، جس میں جنوبی کوریا، سنگاپور اور فلپائن میں توسیع شامل ہیں۔ کوئزنوس کی ایشیا میں مسلسل توسیع کو خطے کے عوام کی میں آمدنی  میں حالیہ اضافوں اور  گھر سے باہر کھانے کھانے کے رحجان اور میں اضافے سے تحریک ملی ہے۔ یورومانیٹر نے ظاہر کیا ہے کہ انڈونیشیا کی تجارتی کمرشل فوڈسروس مارکیٹ ہی 6.7 ارب ڈالر سے بڑھ کر 45.6 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ [1]

جنوبی کوریا

کوئزنوس نے حال ہی میں جنوبی کوریا میں اپنی 7 ویں سالگرہ منائی ہے اور ملک بھر میں قائم اس کے مقامات ماہانہ فروخت میں ملک کے بیشتر حریف اداروں کو مستقلاً پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ کوئزنوس ماسٹر فرنچائزی، یو ایس یو ایم بی کمپنی لمیٹڈ نے مال بیسڈ لوکیشن پر حال ہی میں ماہانہ فروخت میں دوہرے ہندسے کے اضافے کو پیچھے چھوڑا ہے ، جو اس مقام کو تمام بین الاقوامی مقامات میں سرفہرست 5 میں اور مجموعی ماہانہ فروخت کی صورت میں عالمی سطح پر سرفہرست 25 میں لاتی ہے۔

کوئزنوس ساؤتھ کوریا کو مجموعی طور پر فروخت میں 12 فیصد  اضافہ ملا، جس کا بڑا سبب ملک بھر میں مارچ 2013ء میں شروع کی گئی مارکیٹنگ مہم تھی، جس میں اداکار لی سانگ یون کو پیش کیا گیا تھا۔ کوئزنوس ساؤتھ کوریا اس وقت 31 مقامات کی ملکیت رکھتا ہے اور انہیں چلاتا ہے۔

سنگاپور

اکتوبر میں سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے پر کیو کیفے نامی نئی محدود سروس پیش کی گئی جو ایک کافی خیال ہے۔ کیو کیفے پلیٹ فارم کا اعلان گزشتہ سال کوسٹاریکا میں منعقدہ کوئزنوس عالمی اجلاس میں کیا گیا تھا۔ سنگاپور میں اس خیال کا اجراء دیگر بین الاقوامی ترقیاتی منصوبوں میں یکساں اور مخصوص مارکیٹ طریقوں میں برانڈ کی دلچسپی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ کوئزنوس سال کے اختتام سے قبل شاپنگ سینٹرز میں دو نئے مقامات کے منصوبے رکھتا ہے۔

کوئزنوس کے بین الاقوامی صدر کینتھ کٹشا نے کہا کہ “سنگاپور میں کیو کیفے پلیٹ فارم کے اجراء کے فیصلے کو سنگاپوری صارفین کی طلب کو گہرائی سے سمجھنے کی ضرورت تھی۔ متعدد بین الاقوامی کافی برانڈز کی توسیع کے بعد خطے میں کیفے کلچر بہت پروان چڑھا۔ ہم نے بہترین معیار کی کشید کردہ کافی کی فراہمی کے ذریعے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے میں موقع دیکھا، جبکہ ساتھ ساتھ برانڈ ربط کو یقینی بنایا اور مارکیٹ لچک کی اجازت دی۔”

فلپائن

کوئزنوس جنوب مشرقی ایشیا میں طویل المیعاد ترقی کے مواقع ترتیب دے چکا ہے۔ 2011ء میں برانڈ نے فلپائن میں قائم فرنچائزر اے سی اے گروپ کے ساتھ فرنچائز معاہدے پر دستخط کیے، یہ فرنچائزادارہ اور کاروباری سرمایہ کاری کا نیٹ ورک 20 سے زیادہ سالوں کا تجربہ رکھتا ہے۔ گروپ نے 2021ء تک ملک میں 35 اسٹورز کھولنے کا عہد کیا اور 2013ء میں ہی دس اسٹورز کھول لیے جبکہ سال کے اختتام تک تین مزید کھولے جائیں گے۔ اے سی اے گروپ امریکہ میں قائم جانی راکٹس کے ماسٹر فرنچائزنگ حقوق  رکھتا ہے اور حال ہی میں برانڈ کا سال کا بہترین بین الاقوامی فرنچائزی قرار پایا ہے۔

سنگاپور، جنوبی کوریا، فلپائن اور انڈونیشیا میں توسیع کوئزنوس 2020ء تک 40 سے زیادہ ممالک میں 1,000 سے زائد بین الاقوامی اسٹورز کھولنے کے بین الاقوامی توسیعی منصوبے کا حصہ ہے۔

کوئزنوس کے بارے میں

ڈینور میں قائم کوئزنوس آج کے مصروف صارفین کے لیے تیار کردہ ایک سلسلہ ہے جو روایتی فاسٹ فوڈ ریستورانوں کے لذیذ اور تازہ متبادل کے متلاشی ہیں۔ 50 ریاستوں اور 34 ممالک میں مقامات کے ساتھ کوئزنوس دنیا کی اہم ترین فوری خدمات پیش کرنے والی ریستوراں چینز میں سے ایک ہیں اور گرما گرم سینڈوچ کے پہل کار بھی۔ کوئزنوس ریستوراں تخلیقی اور خصوصی طور پر تیار کردہ سینڈوچز، سلاد اور سوپ پیش کرتے ہیں جن کے لیے خاص اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں۔ کوئزنوس کو 1981ء میں ان باورچیوں نے قائم کیا تھا جنہوں نے دریافت کیا کہ سینڈوچ کو گرم کرکے سرخ کرنا اس کے اجزاء کے لیے بہترین ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.quiznos.com۔

[1] ایلن، رابن لی، “ہاٹ انٹرنیشنل گروتھ مارکیٹس فار ریسٹورنٹس،” نیشنز ریسٹورنٹ نیوز ہوم پیج، نیشنز ریسٹورنٹ نیوز، 25 اکتوبر 2013ء، ویب۔ 04 نومبر 2013ء۔

 رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

ایڈا جانسن

+1-816-423-6239

ajohnson@crossroads.us

Related Posts