Skip to content
  • Home
  • Contact Us
  • Submit News
Somalia News Gazette

Somalia News Gazette

Latest Breaking News and Updates

  • General
  • Business
  • Science & Technology
  • Fun & Games
  • Health Maintainance
  • Sports
  • Politice
  • Press Release

Warning: sprintf(): Too few arguments in /home/pakpfght/public_html/probserver.com/wp-content/themes/fairy/candidthemes/assets/framework/breadcrumbs/breadcrumbs.php on line 254
  • Home
  • Arabic
Arabic Business

ڈیٹاواچ نے 50.0 ملین ڈالرز کی عمومی اسٹاک پیشکش کی قیمت کا اعلان کردیا

February 14, 2014 Web Desk

چیلمسفرڈ، میساچوسٹس، 13 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر — بصری ڈیٹا دریافت حل پیش کرنے والے معروف عالمی فراہم کنندہ ڈیٹاواچ کارپوریشن (نیس ڈیک-سی ایم: DWCH) نے آج اپنے عمومی اسٹاک کے 1,755,000 حصص کی باضمانت عوامی پیشکش کے نرخ 28.50 ڈالرز فی حصص لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیٹاواچ بیمہ کاروں کو اضافی 263,250 حصص خریدنے کے لیے 30 روزہ اختیار بھی دے گا کہ وہ، موجودگی کی صورت میں، اضافی حصوں کا احاطہ کریں۔ ڈیٹاواچ حاصل ہونے والی آمدنی کو مصنوعاتی پیشرفت، اپنی مصنوعات کے لین دین، جاری سرمایہ اور دیگر عمومی تجارتی مقاصد، بشمول غیر وصول شدہ مقروضیت کی دوبارہ ادائیگی، کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پیشکش ممکنہ طور پر 19 فروری 2014ء کو مکمل ہوگی، جو بند ہونے کی روایتی شرائط کی پابند ہے۔

12345 ڈیٹاواچ نے 50.0 ملین ڈالرز کی عمومی اسٹاک پیشکش کی قیمت کا اعلان کردیا

Datawatch logo.

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20121015/NE92833LOGO)

کیناکورڈ جینوئٹی انکارپوریٹڈ اور ولیم بلیئر اینڈ کمپنی ایل ایل سی پیشکش کے لیے مشترکہ بک-رننگ مینیجرز کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ کوون اینڈ کمپنی، ایل ایل سی اور کریگ-ہیلم گروپ ایل ایل سی پیشکش کے لیے شریک-مینیجرز کا کردار ادا کررہے ہیں۔

عمومی حصص کی عوامی پیشکش صرف کوائف نامے اور ڈیٹاواچ کے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (“ایس ای سی”) میں جمع کردہ موثر شیلف رجسٹریشن بیان کے بعد کوائف نامہ ضمیمہ ہی کے  مطابق جائے گی۔ ابتدائی کوائف نامے کا ضمیمہ اور پیشکش کے متعلقہ ہمراہ کوائف نامہ کیناکورڈ جینوئٹی انکارپوریٹڈ کے دفاتر سے حاصل کیا جا سکتا ہے: توجہ: سنڈیکیٹ ڈپارٹمنٹ، 99 ہائی اسٹریٹ، فلور 12، بوسٹن، میساچوسٹس02110، بذریعہ ٹیلی فون (617) 371-3900؛ یاولیم بلیئر اینڈ کمپنی سے، 222 ڈبلیو ایڈمز اسٹریٹ، شکاگو، الینوائے 60606، بذریعہ ٹیلی فون (800) 621-0687۔ یا پھر آپ ان دستاویزات کی نقول ایس ای سی کی ویب سائٹ www.sec.govپر ایڈگر کو ملاحظہ کرکے حاصل کرسکتے ہیں ۔

یہ اعلامیہ فروخت کی پیشکش، یا ان سیکورٹیز کو خریدنے کی پیشکش کی درخواست  کا حامل نہیں، نہ ہی ان ریاستوں یا قانونی حدود میں کوئی سیکورٹیز فروخت کی جائیں گی جہاں اس طرح کی درخواست یا فروخت کی اجازت نہیں۔

ڈیٹاواچ کارپوریشن کے بارے میں

ڈیٹاواچ کارپوریشن (نیس ڈیک-سی ایم: DWCH) بصری ڈیٹا دریافت سافٹویئر فراہم کرتا ہے جو اگلی نسل کی شماریاتی ایپلی کیشنز کے ذریعے زیادہ باخبر فیصلوں کو ممکن بناتا ہے۔ ڈیٹاواچ سافٹویئر انفرادی شخصیات، کاروباری اکائیوں اور پورے  اداروں کو ڈیٹا کی مختلف اقسام کی کثرت تک رسائی اور اس کے تصور کی سہولت دیتا ہے، وہ بھی ذریعہ یا طرز سے ہٹ کر تاکہ فوری طور پر اپنے بگ ڈیٹا کے لیے تزویراتی اور عملیاتی فہم حاصل کیا جاسکے۔ ڈیٹاواچ کے صدر دفاتر چیلمسفرڈ، میساچوسٹس میں جبکہ دفاتر نیویارک، لندن، میونخ، اسٹاک ہوم، سنگاپور، سڈنی اور منیلا میں واقع ہیں، جبکہ اس کے شراکت دار اور صارفین دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔

مستقبل کے حوالے سے معلومات

یہ اعلامیہ متعدد “مستقبل کے حوالے سے بیانات” کا حامل ہے جو پرائیوٹ سیکورٹیز لٹیگیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے تحت آتے ہیں، جن میں ڈیٹاواچ کی عوامی پیشکش کی تکمیل کے حوالے سے توقعات پر مبنی بیانات بھی شامل ہیں۔ یہ بیانات انتظامیہ کی موجودہ توقعات پر مبنی ہیں چنانچہ غیر ممکنات اور نتائج میں تبدیلی پر منحصر ہیں۔ حقیقی نتائج اور واقعات کے اوقات مختلف وجوہات کی بنیا دپر مستقبل کے حوالے سے ان پیش کردہ بیانات سے بالکل مختلف ہو سکتے ہیں، ان عوامل میں ڈیٹاواچ کے کاروبار کے متعلق خطرات اور غیر یقینی کیفیات اور عوامی پیشکش کے اختتام کی شرائط کا نبٹاؤ شامل ہیں، لیکن یہ انہی تک محدود نہیں۔ ان عوامل کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں پیش کردہ ڈیٹاواچ کی دستاویزات میں شامل ہیں، جس میں فارم 10-کے میں ڈیٹاواچ کی سالانہ رپورٹ، فارم10-کیو میں سہ ماہی رپورٹوں اور فارم8-کے میں موجودہ رپورٹیں شامل ہیں۔ ڈیٹاواچ مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کو تازہ تر کرنے یا بدلنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا (اور صریحاً ایسی کسی ذمہ داری سے دستبردار ہوتا ہے) چاہے وہ نئی معلومات، مستقبل کے واقعات یا بصورت دیگر کا نتیجہ ہو۔

سرمایہ کار رابطہ:
ڈیٹاواچ انوسٹر ریلیشنز
investor@datawatch.com
فون: (978) 441-2200 ایکسٹینشن 8323

رابطہ ذرائع ابلاغ:
سارا برنارڈی
ڈیٹاواچ کارپوریشن
Sarah_Bernardi@datawatch.com
فون: (978) 441-2200 ایکسٹینشن 8387
ٹوئٹر: @datawatch

کاپی رائٹ 2014ء ڈیٹاواچ کارپوریشن۔ ڈیٹاواچ اور ڈیٹاواچ لوگو امریکہ اور/یا دیگر ممالک میں ڈيٹاواچ کارپوریشن کے تجارتی نشان اور مندرج تجارتی نشانات ہیں۔ تمام نام اپنے متعلقہ اداروں کے تجارتی نشان اور مندرج تجارتی نشانات ہیں۔

Related Posts

Arabic Press Release

لماذا تحظى جراحة العيون بتقنية الليزك بشعبية عند المهنيين في دبي

March 31, 2023 Web Desk
Business

United Capital records N14bn profit, total assets hit N602bn in 2022

March 28, 2023 Web Desk

Post navigation

Previous: خصوصی کلائی پٹی کے لیے ٹائیگرووڈزاور آل کسٹم فوکس گلوبلامپورٹس (اے سی ایف) کے درمیان شراکت داری
Next: Coty Inc. And Piaggio Group Announce Fragrance Partnership

Search News

Latest News

  • At least 11 Ethiopian migrants die in Somalia accident March 31, 2023
  • Somali woman gives birth to four babies at once in Mogadishu hospital March 31, 2023
  • TRNUC hands over final report to Seychelles’ President March 31, 2023
  • Orphaned and Hopeless: The Devastating Impact of Terrorism on Somalia’s Children. March 31, 2023
  • Seychelles-US joint coast guard operation catches illegal fishing vessel with dolphin meat March 31, 2023
  • Historic win for Woodland Holdings in environmental pollution case in Seychelles’ Constitutional Court March 31, 2023

Pages

  • Home
  • Contact Us
  • Submit News

Categories

  • General
  • Business
  • Science & Technology
  • Fun & Games
  • Health Maintainance
  • Sports
  • Politice
  • Press Release

News Archives

April 2023
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
« Mar    

Recent Posts

  • At least 11 Ethiopian migrants die in Somalia accident March 31, 2023
  • Somali woman gives birth to four babies at once in Mogadishu hospital March 31, 2023

Pages

  • Home
  • Contact Us
  • Submit News

Search

Archives

All Rights Reserved 2021.
Proudly powered by WordPress | Theme: Fairy by Candid Themes.