اسلام آباد، 19 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–
کیا آپ نے کبھی دنیا کے بہترین موٹرسائیکل سواروں کے خلاف ایک ٹریک پر موٹرسائیکل دوڑانے کا خواب دیکھا ہے؟ کیا آپ کی عمر 14 سے 20 سال ہے؟ تو شیل ایڈوانس ایشیا ٹیلنٹ کپ آپ کے لیے موقع ہو سکتا ہے!

Shell Advance Asia Talent Cup
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130919/642190)
2014ء کے لیے نیا اور دلچسپ مقابلہ تمام نوجوان پاکستانی سواروں کو مدعو کرتا ہے کہ سیپانگ انٹرنیشنل سرکٹ، ملائیشیا میں انتخاب یعمل کے لیے درخواست دیں۔ رجسٹریشن 22 ستمبر 2013ء کو مکمل ہو رہی ہے اس لیے آپ کو جلدی دکھانا ہوگی۔
قبل از انتخاب کی تقریب اس سال کی شیل ایڈوانس ملائیشین موٹرسائیکل گراں پری (13، 14، 15 اکتوبر) کے فوراً بعد منعقد ہوگی۔
پہلا پین-ایشیا موٹرسائیکل ٹیلنٹ سرچ ایشیا کے نوجوان سواروں کو تلاش کرنے کا سنگ بنیاد ہوگا تاکہ خطہ عالمی معیار کے موٹرسائیکل سواروں کا علاقہ بن جائے۔ 2014ء میں اپنے پہلے سال میں کل 22 نوجوان سواروں کو اولین شیل ایڈوانس ایشیا ٹیلنٹ کپ میں ہونڈا این ایس ایف 250آر موٹو 3 پر مقابلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ ریسیں جاپان، ملائیشیا اور قطر میں ہوں گی جس میں ممکنہ طور پر موٹو جی پی کے تماشائی شریک ہوں گے۔ ایک ریس بھارت میں بھی ہوگی، ورلڈ سپر بائیک چیمپئن شپ کے ساتھ، اور انڈونیشیا اور چین میں مزید راؤنڈز بھی ہوں گے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ شیل ایڈوانس ایشیا ٹیلنٹ کپ میں شرکت کر سکتے ہیں تو اپنی درخواست شیل ایڈوانس ایشیا ٹیلنٹ کپ کی ویب سائٹ پر 22 ستمبر 2013ء تک جمع کرا دیں http://www.asiatalentcup.com۔
مدیران کے لیے ہدایت
شیل ایڈوانس ایشیا ٹیلنٹ کپ ایک پین-ایشیا موٹرسائیکل ٹیلنٹ سرچ پروگرام ہے۔ 14 سے 20 سال کی عمر کے سوار چھ مرحلے کی پین-ایشیا چیمپئن شپ میں 22 مقامات کے لیے مقابلہ کریں گے۔ وہ ہونڈا این ایس ایف 250 آر موٹو 3 ریس بائیکس استعمال کریں گے، جنہیں شیل وی-پاور ریسنگ فیول کی طاقت اور شیل ایڈوانس الٹرا موٹرسائیکل آئیل کی چکنائی حاصل ہوگی۔
شیل ایڈوانس ایشیا ٹیلنٹ کپ موٹو جی بی اور ورلڈ سپر بائیک چیمپئن شپ کے مالکان ڈورنا اسپورٹس ایس آر ایل کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ شراکت داروں میں ہونڈا ریسنگ کارپوریشن، سیپانگ انٹرنیشنل سرکٹ، ریڈ بل، ایئر ایشیا، برج اسٹون، الپائن اسٹارز اور ایکس-لائٹ شامل ہیں۔
مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.asiatalentcup.com
ذریعہ: شیل ایڈوانس
رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: کیون گینن: +44-(0)20-7384-6191 / Kevin@crunchcommunications.co.uk