– ویب-بیسڈدستاویزی فلم کا سلسلہ بین الاقوامی کاروبار میں انگریزی ابلاغ کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے
پرنسٹن، نیو جرسی، 9 اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر/–
ٹی اوا ی آئی سی نے حال ہی میں مواد کی بنیاد پر تیار کردہ نئی ویب سائٹ انگلش کی اہمیت کیوں(وائے انگلش میٹرز) جاری کی جس کا مقصد عالمی معیشت میں انگریزی زبان کی مہارت کے اہم کردار کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور معلومات پیش کرنا ہے۔
اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اثاثوں کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.multivu.com/mnr/7056051-ets-toeic-program-why-english-matters-website-documentary-series

Introducing Why English Matters.
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140409/MM94981
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120110/DC33419LOGO
وائے انگلش میٹرزایک نئی دستاویزی وڈیوفلم کے سلسلے کو پیش کرتی ہے جو معروف عالمی اداروں کے ہیومن ریسورس مینیجرز اور فیصلہ سازوں کے انٹرویوز کے ذریعے انگریزی کے کردار کو تلاش کرتی ہے۔ یہ سائٹ بین الاقوامی افراد کار کے لیے موثر انگریزی رابطے کے اثر کے بارے میں متعلقہ تحقیق اور خبری مضامین بھی پیش کرتی ہے۔
“کیونکہ انگریزی 70 سے زیادہ ممالک میں دفتری زبان ہے، اس لیے عالمی سطح پر کام کرنے والے کاروباری اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملازمین کا ایسا مجموعہ حاصل کریں جو انگریزی زبان میں رابطے کی مناسب صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈیوڈہنٹ، ای ٹی ایس کے گلوبل ڈويژن کے نائب صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا۔ “وائے انگلش میٹرزسائٹ کے ذریعے ہم متعلقہ اہم اداروں کو انگریزی بولنے والے افراد کار کی بالیدگی اور انہیں برقرار رکھنے کے لیے درکار موزوں و تازہ ترین معلومات اور وسائل فراہم کرسکتے ہیں۔”
ویب سائٹ عالمی معیشت میں انگریزی کی قوت کو بڑھانے کے خواہاں تمام نوع کے افراد، گروہوں اور انجمنوں کو شامل کرنے کے لیے تیار کی گئی، جن میں ادارے، کاروباری شخصیات، ہیومن ریسورس مینیجرز، خبری اور تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

ETS logo.
ای ٹی ایس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارکیٹنگ شیلی پنکاتز نے کہا کہ “ویب سائٹ کا صارف دوست پلیٹ فارم موجود معلومات اور مواد کو شیئر کرنے میں صارفین کی آسانی کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا۔ سائٹ کے صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات شیئرکرسکتے ہیں تاکہ انگریزی زبان سیکھنے کی اہمیت کے حوالے سے مکالمے کرسکیں۔”
سائٹ پر مواد باقاعدہ تازہ کیا جاتا ہے تاکہ اس گفتگو کو جاری رکھا جاسکے کہ انگریزی زبان کی اہلیت دنیا بھر میں کام کے مقامات پر آگے بڑھنے کے لیے کس قدر ضروری ہے۔
وائے انگلش میٹرزwww.whyenglishmatters.comپر دیکھیں۔
ٹی اوا ی آئی سی ٹیسٹس کے بارے میں
30 سے زیادہ سالوں سے ٹی اوا ی آئی سی ٹیسٹ کام کی جگہ پر انگریزی زبان میں رابطے کی مہارت کو جانچنے کا عالمی معیار ہے۔ ٹی اوا ی آئی سی کے مجموعے میں ٹی اوا ی آئی سی سننے اور پڑھنے کا ٹیسٹ، ٹی اوا ی آئی سی بولنے اور لکھنے کے ٹیسٹس اور ٹی اوا ی آئی سی برج ٹ مٹیسٹ شامل ہیں جو 150 ممالک میں تقریباً 14,000 کاروباری ادارے، انجمنیں اور حکومتی ادارے استعمال کررہے ہیں۔ 2012ء میں دنیا بھر میں تقریباً سات ملین ٹی اوا ی آئی سی ٹیسٹس کا انتظام کیا گیا، جنہوں نے کام کے مقامات پر انگریزی زبان کے جائزے کے لیے سب سے بڑے اور ہمہ گیر پروگرام کی حیثیت سے ٹی اوا ی آئی سی کی اہمیت کو مضبوط کیا۔ ٹی اوا ی آئی سی ٹیسٹس اور دیگر سروسز کے بارے میں ٹی اوا ی آئی سی پروگرام کی فراہم کردہ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.ets.org/toeic۔
ای ٹی سی کے بارے میں
ای ٹی ایس میں ہم جامع تحقیق کی بنیاد پر جائزے تخلیق کرکےدنیا بھر میں عوام کے لیے جدید معیار اور مساوات کوآگے بڑھاتے ہیں۔ ای ٹی ایس اساتذہ کو سند دینے، انگریزی زبان سیکھنے، اور ابتدائی، ثانوی اور بعد از ثانوی تعلیم کے لیے خصوصی حل فراہم کرنے کے ذریعے انفرادی شخصیات، تعلیمی اور حکومتی اداروں کو خدمات فراہم کرتا ہے، اور ساتھ ساتھ تعلیمی تحقیق، تجزیے اور پالیسی مشاہدےبھی کررہا ہے۔ 1947ء میں غیر منافع بخش ادارے کی حیثیت سے قائم کردہ ای ٹی ایسسالانہ 50 ملین سے زیادہ ٹیسٹس تیار کرتا، سنبھالتا اور گنتا ہے – جس میں ٹوئفل (ر) اور ٹی اوا ی آئی سی (ر) ٹیسٹ ، جی آر ای (ر) ٹیسٹس اور پراکسس سیریز ٹ م جائزے شامل ہیں – جو دنیا بھر میں 180 سے زیادہ ممالک کے 9,000 سے زائد مقامات پر ہوئے۔ www.ets.org