ونڈوز فون کے لیے میکس تھون کلاؤڈ براؤزر متعارف

نیا ونڈوز فون براؤزر استعمال میں بے مثال آسانی، اعلیٰ کارکردگی اور امتیازی خصوصیات پیش کرتا ہے

سان فرانسسکو، 22 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ /ایشیانیٹ پاکستان –

جدید ویب براؤزرز بنانے والی معروف سافٹویئر کمپنی میکس تھون نے آج اپنے معروف کلاؤڈ براؤزر کی ونڈوز فونز کے لیے دستیابی کا اعلان کردیا۔ میکس تھون برائے ونڈوز فون ویسا ہی شاندار تجربہ، اعلیٰ کارکردگی اور تیز تر رفتار فراہم کرتا ہے جس کی توقع میکس تھون کی تمام مصنوعات سے رکھی جاتی ہے، جن میں ڈیزائن اور افادیت کی بہتریاں شامل ہیں جو ونڈوز اسمارٹ فون پر براؤزنگ کو آسان تر اور تیز تر بناتی ہیں۔

میکس تھون کے سی ای او جیف چین نے کہا کہ “جیسا کہ دنیا کی بیشتر آبادی کے لیے موبائل ڈیوائسز پہلی اسکرین بنتی جا رہی ہیں ، اس لیے یہاں میکس تھون میں ہم اپنے سرفہرست کلاؤڈ براؤزر کو تمام موبائل پلیٹ فارمز پر پیش کرنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ ہم نے اپنی صارفین کی آواز سنتے ہوئے ونڈوز فون براؤزر تیار کیا جو بے مثال خصوصیات اور افادیت رکھتا ہے تاکہ تمام ونڈوز فون صارفین بہترین براؤنگ تجربہ حاصل کرسکیں۔”

میکس تھون کلاؤڈ براؤزر ونڈوز فونز پر موبائل براؤزنگ تجربے کو نئی بلندیوں پر لے جاتا ہے جس میں یہ افعال اور خصوصیات شامل ہیں:

  • کلاؤڈ سروسز مع ملٹی-ڈیوائس سپورٹ: صارفین ایک مفت میکس تھون پاسپورٹ اکاؤنٹ کے ذریعے سائن ان ہو سکتے ہیں اور یوں اپنے فیورٹس کو آن لائن محفوظ کر سکتے ہیں، اور اینڈرائیڈ، آئی او ایس، ونڈوز اور میک پر میکس تھون کلاؤڈ براؤزر استعمال کرتے ہوئے انہیں اٹھا سکتے ہیں۔
  • ٹیبس کی تکمیل کے ذریعے آسان استعمال (پیٹنٹس زیر غور): ونڈوز فون کے لیے میکس تھون کی ٹیب نیوی گیشن صارفین کو براؤزنگ ہسٹری میں آگے اور پیچھے جانے کے لیے اوپر اور نیچے سوائپ کرنے کی سہولت دیتی ہے، جو کوئی دوسرا ونڈوز فون براؤزر پیش نہیں کرتا۔
  • موبائل ٹچ اسکرین کے لیے بہتر بنائے گئے فیورٹس: صارفین کسی بھی دوسرے ونڈوز فون براؤزر کے مقابلے میں زیادہ واضح اور استعمال میں آسان طریقے سے فیورٹس شامل، تبدیل اور ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں
  • فوری رسائی کے لیے لائیو ٹائلز: میکس تھون نے اپنی “فوری رسائی” کی خصوصیات کو ونڈوز فون کے لیے مزیدار اینی میشن کے ساتھ ازسرنو مرتب کیا ہے جو اسے استعمال کرنا آسان بناتا ہے
  • پاپ-اپ ایڈریس بار: صارفین اپنی مرضی کے مطابق صرف ایک سادہ سے اشارے سے سرچ اور ایڈریس بار تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو انہیں پاپ اپ کی صورت میں ملے گا

“ونڈوز فون صارفین ایک ایسے براؤزر کے مستحق ہیں جو ان کی خواہش اور ضروریات کے مطابق بہتر خدمات پیش کرسکے” میکس تھون کے انٹرنیشنل ایفرٹس کے وی پی کارٹ ماٹسن نے کہا۔ “ہماری نظریں ہمیشہ ویب کو تیز تر براؤزر کرنے اور اسے زیادہ آسان بنانے کے نئے طریقے پیش کرنے پر مرکوز رہتی ہے۔ ہمیں اسے ونڈوز پلیٹ فارم پر پیش کر کے خوشی ہورہی ہے۔”

میکس تھون یہاں ڈاؤنلوڈ کریں

میکس تھون کے بارے میں

میکس تھون ایک جدید سافٹویئر کمپنی ہے جو ایسے بہترین ویب براؤزرز تیار کرتی ہے جو رفتار، حفاظت، سادگی اور کلاؤڈ خصوصیات میں مستقل نئے معیارات مرتب کر رہے ہیں۔ یہ ونڈوز، اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور میک پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ سان فرانسسکو، لاس اینجلس، بیجنگ، شنگھائی اور ہانگ کانگ میں دفاتر کے ساتھ میکس تھون صارفین کی ایک ایسی عالمی برادری تک رسائی رکھتا ہے جو 150 سے زیادہ ممالک میں ہر ماہ 120,000,000 سے زیادہ تک پہنچتی ہے۔ میکس تھون کے مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

رابطہ:
بورسن-مارس ٹیلر برائے میکس تھون
سینڈی چوئی
Sandy.Choi@BM.com
(+1)212-614-4757
Download Maxthon here

Related Posts