– کلاؤڈ فراہم کرنے والا فرانسیسی ادارہ اعلیٰ کارکردگی اور ہمہ وقت دستیابی کے ساتھ ساتھ موثر انداز میں انتہائی محفوظ انٹرپرائز درجے کے انفرااسٹرکچر کے لیے ایس ڈی این حل پیش کرتا ہے
ماؤنٹین ویو، کیلفورنیا، 31 مارچ 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکیستان — سافٹ ویئر-ڈیفائنڈ نیٹ ورکنگ (ایس ڈی این) حلوں پر توجہ مرکوز رکھنے والے ادارے الکاٹیل-لیوسنٹ (یورو نیکسٹ پیرس اور این وائی ایس ای: ALU) کے منصوبے نواژ نیٹ ورکس نے آج اعلان کیا کہ کلاؤڈ فراہم کنندہ نیومرجی نے ایک ملین ورچوئل مشینوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے ڈیٹا سینٹرز کے اندر اور مابین نفاذ کی خاطر اس کے ایس ڈی این پلیٹ فارم کا انتخاب کیا ہے۔
نیومرجی ایک کلاؤڈ فراہم کنندہ ہے جو کلیدی یورپی مارکیٹوں میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرتا اور اسے چلانے میں مہارت رکھتا ہے۔ گارٹنر فوریکاسٹ: پبلک کلاؤڈ سروسز، ورلڈ وائیڈ،2011-2017ء، 4Q13 اپڈیٹ (دسمبر 2013ء) کے مطابق کلاؤڈ سسٹم انفرااسٹرکچر سروسز (IAAS) پر مغربی یورپ میں اختتامی صارفین کے اخراجات 32.1 فیصد سی اے جی آر (2012-2017ء) کی شرح سے بڑھ رہے ہیں، اور مارکیٹ حجم 2017ء تک 5.9 بلین ڈالرز کو پہنچ جائے گا۔ صرف اس سال میں نیومرجی دو ڈیٹا سینٹرز کھولنے کا منصوبہ رکھتا ہے، اگلے تین سالوں میں 10 اضافی ڈیٹا سینٹرز کو چلانے کا ہدف ہے، اور یہ سب نواژ نیٹ ورکس سلوشنز کے حامل ہوں گے۔
نیومرجی نے اپنے ڈیٹا سینٹر نیٹ ورکس کو مزید پروگرام ایبل اور آپریشن کے لحاظ سے موثر و خودکار بنانے کے لیے نواژ نیٹ ورک کے ورچولائزڈ سروس پلیٹ فارم (VSP) اور 7850 ورچولائزڈ سروسز گیٹ وے (VSG) اور ساتھ ساتھ الکاٹیل-لیوسنٹ 7750 سروس راؤٹر کا انتخاب کیا۔ نیومرجی کے بنیادی اہداف میں سے ایک اپنے کلاؤڈ بنیادی ڈھانچے کو اوپن ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر بنانا تھا، اور نواژ نیٹ ورک کا بند ٹیکنالوجی سے گریز کرتے ہوئے اوپن کلاؤڈ ماحول کا فلسفہ اس کی خواہشوں اور ضروریات سے میل کھاتا ہے۔
نیومرجی کے سی ای او فلپ تیورنیئر نے کہا کہ “ہم نواژ نیٹ ورک مصنوعات کے مجموعے کو اپنے کلاؤڈ بنیادی ڈھانچے میں شامل کرنے پر خوش ہیں۔ نواژ نیٹ ورکس ایس ڈی این ٹیکنالوجی ہمیں اپنے بنیادی ڈھانچے کی ورچوئلائزنگ کے لیے اہم کارکردگی اور معیارات کی ضرورت سے نمٹنے کی سہولت دیتی اور اپنے انٹرپرائز صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری کلاؤڈ سروسز کی رینج ممکن بناتی ہے۔”
نیومرجی کوایک نیٹ ورک کی ضرورت ہوتی ہے جو متنوع صارفی ایپلی کیشنز کے ساتھ شامل ہوسکے۔ نواژ نیٹ ورکس ایس ڈی این حل ڈیٹا سینٹر نیٹ ورک ورچوئلائزیشن اورخودکاری فراہم کرتا ہے جو ڈیٹا سینٹرز کو لچکدار ماحول میں تبدیل کرتا ہے اور لاکھوں ورچوئل مشینوں میں کلاؤڈ بنیادی انفرااسٹرکچر کی فراہمی کے لیے درکار نیٹ ورک سروسز کا فوری قیام کرتا ہے۔
نواژ نیٹ ورکس وی ایس پی ایک ایس ڈی این حل ہے جو ڈیٹا نیٹ ورکس کو مکمل خودکار بناتا، ہر صارف گروپ یا مکین کے لیے زیادہ محفوظ “سلائسز” تیار کرتا اور ساتھ ساتھ فراہمی کے وقت کو دنوں سے سیکنڈوں میں لے آتا ہے۔ اس میں شامل ہیں:
– نواژ نیٹ ورکس ورچوئلائزڈ سروسز کنٹرولر (VSC): ڈیٹا سینٹر نیٹ ورک کے لیے ایک زبردست کنٹرول پلین کی حیثیت سے خدمات ، نیٹ ورک اور سروس ٹوپولوجیز کا فی مکین مکمل نظارہ فراہم کرتا ہے۔
– نواژ نیٹ ورکس ورچوئلائز سروسز ڈائریکٹر (VSD): نیٹ ورک سروسز کی تجریدی توضیح کے لیے پالیسی، کاروباری منطق اور شماریاتی انجن کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ منتظمین وی ایس ڈی کو ریسٹ فل اے پی آئیز کے ذریعے سروس ڈیزائنوں کا تعین کر سکتے اور انہیں بہتر بنا سکتے ہیں اور ساتھ انٹرپرائز پالیسیوں کو شامل کرسکتے ہیں۔
– نواژ نیٹ ورکس ورچوئل راؤٹنگ اینڈ سوئچنگ (VRS): نیٹ ورک سروسز کے لیے ورچوئل اینڈپوائنٹ کی حیثیت سے سروس۔ وی آر ایس میں کمپیوٹ ماحول کے اندر تبدیلیوں کو فوری طور پر شناخت کیا جاتا ہے، فی الفور پالیسی-کی بنیاد پر ڈیٹا سینٹرز کے اندر اور ان کے درمیان نیٹ ورک کنیکٹیوٹی قائم کی جاتی ہے تاکہ ایپلی کیشنز کی ضروریات کو یقینی بنایا جاسکے۔
تکمیل کے حصے کے طور پر نواژ نیٹ ورکس 7850 وی ایس جی بھی شامل ہے۔ نواژ نیٹ ورکس وی ایس پی کےساتھ مل کر کام کرتے ہوئے 7850 وی ایس جی ایس ڈی این خودکاری کے فوائد کو نیومرجی کے نان-ورچوئلائزڈ ڈیٹا سینٹر اثاثہ جات تک بھی پھیلا دیتا ہے۔
نواژ نیٹورکس کے ساتھ کام کرنا نیومرجی کو اپنے ارضی-تقسیم کے بنیادی ڈھانچے پر خودکار کلاؤڈ نیٹ ورکس کا نفاذ اور انہیں آگے بڑھانا ممکن بنائے گا ۔ اضافی فوائد یہ ہیں:
– سروس فراہمی کی رفتار اور تیزی: ایک ایس ڈی این میں نیٹ ورکس وضع کرنا ورچوئل مشین (VM) نمونوں کی طرح آسان اور بروقت ہوسکتا ہے ۔ روایتی نیٹ ورکس کے مقابلے میں جو بہت ہیئت سازی اور دستی ہوتے ہیں، نواژ نیٹ ورکس نیٹ ورک پہلے سے طے شدہ پالیسیوں کے تحت کنیکٹیوٹی کو ہموار اور فوری بناتے ہیں۔
– کنٹرول: حل عمومی پالیسی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے نیومرجی ان کے بنیادی ڈھانچے پر مکمل کنٹرول اور ظہور برقرار رکھتا ہے، دستی مداخلت کو کم سے کم اور ساتھ ساتھ کارکردگی اور معیارات کے لیے رہنما ہدایت کو یقینی بنائے۔
– نیٹ ورک لچک اور مکمل انتظام: ایس ڈی این “نیٹ ورک تجربہ بغیر اثر کے” کو ممکن بناتا ہے۔ نواژ نیٹ ورکس نیومرجی کو روایتی ڈیٹا سینٹر کی محدودیت سے کنارہ کراتے ہیں اور نئی نیٹ ورک کنفیگوریشنز کے ساتھ آزادانہ تجربہ کرنے کی سہولت دیتے ہیں جو بہتر سپورٹ کسٹمر منظرناموں کی حامل ہیں۔
– کم اخراجات: ایک ڈرامائی کام کی حیثیت سے زیادہ موثر طریقے سے نیومرجی بڑے اقتصادی فوائد کی توقع رکھتا ہے، جس کے لیے ڈیٹا سینٹر اثاثہ جات کا بھرپور استعمال، ملکیتی ہارڈویئر اور مخصوص آلات پر انحصار کو کم کرنا شامل ہیں۔
نواژ نیٹ ورکس کے سی ای اوس نیل کھانڈیکر نے کہا کہ “ہم نیومرجی کے کلاؤڈ منصوبے کی مدد سے کام کرنے پر خوش ہیں، جو ایک عظیم کثير-مکین بنیادی ڈھانچہ ہے جو لچک رکھتے ہوئے بڑھ سکتااورایک پروگرام ایبل اور خودکار نیٹ ورک بنیادی ڈھانچے کے ذریعے فوری طور پر ردعمل دکھاتا ہے۔ ہماری ٹیکنالوجی ایسے ہدف کے لیے تیار کی گئی ہے اور ان کے کلاؤڈ انفرااسٹرکچر کو زیادہ تیز، محفوظ اور ردعمل ظاہر کرنے والا بنائے گی، نیومرجی کو فرانس اور یورپ بھر میں اداروں کو جدید اور زبردست کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کے قابل بنائے گی۔”
نواژ نیٹ ورکس کے بارے میں
نواژ: فرانسیسی زبان کے اس لفظ کا مطلب ہے ‘بادل’ ۔ نواژ نیٹ ورکس انٹرپرائز اور ٹیلی کمیونی کیشنز صنعتوں کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اور بے مثال نیٹ ورکنگ تجربے کا انوکھا ملاپ لاتا ہے۔ سلیکون ویلی میں قائم اسٹارٹ اپ نے کاروبار کے لیے ضروری ماحول میں تحفظ اور دستیابی کے ساتھ بڑے پیمانے پر اضافے کے قابل اور پروگرام ایبل ایس ڈی این حلوں کے لیے نئی سوچ پیش کی۔ نواژ نیٹ ورکس، جسے الکاٹیل-لیوسنٹ (یورونیکسٹ پیرس اور این وائی ایس ای: ALU) کے تیزی سے بڑھتے ہوئے آئی پی شعبے کا سہارا حاصل ہے، دنیا کے بڑے کلاؤڈز کی ضروریات کو پورا کرنے کا سلسلہ رکھتا ہے۔ کلاؤڈ نے مزید عہد دکھائے ہیں – نواژ نیٹ ورکس کا مشن ان کو سمجھنے میں آپ کی مدد کرنا ہے۔
نواژ نیٹ ورکس پر مزید معلومات کے لیے : www.nuagenetworks.net، نواژ نیٹ ورکس کے بلاگ پر تازہ ترین تصاویر : http://www.nuagenetworks.net/blog/اور ٹوئٹر پر کمپنی کو فالو کریں https://twitter.com/nuagenetworks۔
نواژ نیٹ ورکس روابط برائے ذرائع ابلاغ
کرس فکانن chris@h3ocommunications.com
ٹیلی فون:
1-415-618-8809+
سنڈی برگیون cindy.bergevin@alcatel-lucent.com
ٹیلی فون:
1-952-941-0692+