سان فرانسسکو، 19 نومبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–
جدید ویب براؤزرز بنانے والی عالمی سافٹویئر کمپنی میکس تھون نے آج اینڈرائیڈ براؤزر کے لیے نیا ورژن جاری کر دیا ، جو صنعت کی مشہور رفتار اور ایچ ٹی ایم ایل 5 سپورٹ کے ساتھ اب اپنے صارفین کو بہتر کسٹمائزیشن اور ایک بہتر مکمل اسکرین تجربہ فراہم کرتا ہے۔
میکس تھون کے سی ای او جیف چین نے کہا کہ “یہ اجراء ہماری عالمی برادری کی خواہشات کا براہ راست ردعمل ہے۔ بالخصوص مکمل اسکرین تجربے کے دو ورژنز کی شمولیت پر زبردست بحث ہوئی تھی۔ اختتام پر ہم نے اپنی برادری کو دونوں فراہم کرنے کا انتخاب کیا۔”
جب عوامی آراء لی گئیں تو میکس تھون صارفین مکمل اسکرین کے دو ورژنز کے درمیان منقسم تھے۔ پہلے آپشن کے لیے اسکرین کے ہر پکسل کو آپٹمائز اور استعمال کیا گیا۔ دوسراآپشن مکمل اسکرین کے ساتھ بیٹری، سگنل کی قوت اور کنکشن کا اسٹیٹس پیش کرنے والے چھوٹے سے اسٹیٹس بار کا حامل تھا۔گزشتہ ریلیزز کی طرح اینڈرائیڈ کے لیے میکس تھون کے اس ورژن میں بھی بہتر فل اسکرین موڈ تیز تر پیج لوڈ رفتار رکھتا ہے جو میکس تھون کی ویب کٹ کی نئی اور ملکیتی خوبیوں کی وجہ سے ہے۔
میکس تھون موبائل ورژن 4.1.2.2000 میں مزید شامل ہیں:
– صنعت کی بہترین اینڈرائیڈ کارکردگی: میکس تھون کی آپٹمائزڈ کور بہتر اور تيز رفتار دیتی ہے جس کے ساتھ دنیا کا بہترین ایچ ٹی ایم ایل 5 تجربہ اور کسی بھی اینڈرائیڈ براؤزر کے لیے جامع ترین ایچ ٹی ایم ایل 5 سپورٹ شامل ہیں
– ایڈ بلاکر: آسان انتظام اور عالمی و صارف کے اپنے مرتب کردہ قواعد کے ذریعے پریشان کرنے والے پاپ اپس، اشتہارات اور پروموشنز کو بند کی سہولت
– ایک ہاتھ سے بہتر استعمال: بہترین خصوصیات، جیسا کہ شامل کردہ “پش اوے مینیوز” صارفین کو باآسانی مواد دیکھنے اور ہموار انداز میں ویب چلانے کی سہولت دیتے ہیں
– ذاتی فائل بیک اپ اور سنکنگ: صارفین اپنی اینڈرائیڈ ڈیوائس سے مقامی فائلز کو کلاؤڈ پر ایک مفت اور محفوظ اکاؤنٹ میں پش اور سنک کر سکتے ہیں اور یوں میکس تھون کلاؤڈ براؤزر چلانے والی اپنی ونڈوز، میکس یا آئی او ایس ڈیوائس پر حاصل بھی کر سکتے ہیں۔ مفت اسٹوریج لامحدود ہے۔
میکس تھون یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
میکس تھون کے بارے میں
میکس تھون ایک جدید سافٹویئر کمپنی ہے جو بہتر ویب براؤزرز بناتی ہے تاکہ رفتار، حفاظت، سادگی اور کلاؤڈ خصوصیات کے لیے نئے معیارات مرتب کیے جا سکیں۔ یہ ونڈوز، اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور میک پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہے۔ سان فرانسسکو، لاس اینجلس، بیجنگ، شنگھائی اور ہانگ کانگ میں دفاتر کے ساتھ میکس تھون 150 سے زیادہ ممالک میں ہر ماہ 120,000,000 سے زائد صارفین کی حامل عالمی برادری تک رسائی رکھتا ہے۔ میکس تھون کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
رابطہ:
برسن-مارتسیلر برائے میکس تھون
سینڈی چوئی
Sandy.Choi@BM.com
(+1) 212-614-4757
ذریعہ میکس تھون