میکس تھون آئی فون اور آئی پیڈ ویب براؤزنگ میں بہتر کارکردگی اور اعلیٰ صارفی تجربہ پیش کرتا ہے

نئی اپڈیٹس میں شیک اینڈ سینڈ کلاؤڈ پش اور 15 زبانوں میں مقامی مواد شامل

سان فرانسسکو، 27 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–

جدید ویب براؤزرز بنانے والی عالمی سافٹویئر کمپنی میکس تھون نے آج اپنے آئی او ایس براؤزر کا جدید ترین ورژن جاری کیا ہے، جو رفتار اور کارکردگی میں بہتری، “شیک اینڈ سینڈ” شیئرنگ صلاحیتیں اور 15 زبانوں میں مقامی مواد پیش کر رہا ہے۔

میکس تھون کے سی ای او جیف چین نے کہا کہ “آئی او ایس میں زبردست خصوصیات کے مقابلے میں ویب براؤزنگ کچھ “ادنیٰ نوعیت” کی ہے۔ میکس تھون کا نیا آئی او ایس براؤزر ان خامیوں کو پورا کرتا ہے۔ یہ آئی فون اور آئی پیڈ پر تیز تر، زیادہ آسان اور صارف دوست ویب تجربہ فراہم کرتا ہے۔”

میکس تھون کے نئے آئی او ایس براؤزر میں یہ خصوصیات بھی ہیں:

  • بہتر سوشل انٹیگریشن: صرف ایک بٹن دبانے سے آپ براؤزر میں کہیں اور کسی بھی وقت سوشل چینلوں تک مواد کو باآسانی شیئر کر سکتے ہیں۔
  • آپٹمائزڈ شیئرنگ، “شیک اینڈ سینڈ”: مواد کو کلاؤڈ پر بھیجیں اور متعدد شیئرنگ آپشنز تک رسائی حاصل کریں، جیسا کہ ‘شیک اینڈ سینڈ’ جو صارفین کو محض اپنی ڈیوائس جھٹک کر مواد کو باآسانی شیئر کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
  • مقامی مواد: مقامی خبریں، مواد اور خدمات 15 زبانوں میں دستیاب ہیں جو صارفین کو جلتے پھرتے آسان رسائی اور متعلقہ معلومات دیں گی۔
  • ایک ہاتھ سے استعمال کےلیے تیار: عمدہ خصوصیات، جیسا کہ “پش اے مینیو”، صارفین کو باآسانی مواد دیکھنے اور ایک ہاتھ سے بغیر کسی تکلیف کے ویب چلانے کی سہولت دیتی ہے۔

میکس تھون کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ کارل ماٹسن نے کہا کہ “ہر گزرتے دن کے ساتھ ویب براؤزنگ اور مواد کی کھپت کی توجہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز سے ہٹ کر زیادہ سے زیادہ موبائل کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔ ویب براؤزرز کو موبائل کے لیے زیادہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ میکس تھون کا اپ ڈیٹ شدہ آئی او ایس براؤزر اس ہجرت کی جانب ہمارے وژن کی منتقلی کا عکاس ہے اور ویب کو آسان تر، تیز تر اور صارف کی کسی بھی ڈیوائس کے لیے بہتر بنانے کی تاریخ کا تسلسل ہے۔”

میکس تھون یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

میکس تھون کے بارے میں

میکس تھون ایک جدید سافٹویئر کمپنی ہے جو بہترین ویب براؤزرز تیار کرتی ہے جو رفتار، حفاظت، سادگی اور کلاؤڈ خصوصیات کے لیے مستقل نئے معیارات مرتب کر رہے ہیں۔ یہ ونڈوز، اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور میک پلیٹ فارمز میں دستیاب ہے۔ سان فرانسسکو، لاس اینجلس، بیجنگ، شنگھائی اور ہانگ کانگ میں دفاتر کے ساتھ میکس تھون صارفین کی عالمی برادری تک رسائی رکھتا ہے جن کی تعداد 150 سے زیادہ ممالک میں ہر ماہ 120,000,000 سے زیادہ تک بھی جا پہنچتی ہے۔  میکس تھون کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کیجیے

رابطہ: بورسن-مارٹ سیلر برائے میکس تھون

سینڈی چوئی

Sandy.Choi@BM.com

(+1)212-614-4757

ذریعہ: میکس تھون

Related Posts