– ماؤنٹین ڈیو پرستاروں کو بلاک بسٹر فرنچائز کے ایکشن کے قریب لائے گا
پرچیز، نیو یارک، 17 مارچ 2014ء/پی آرنیوزوائر –#DEWXMENDOFP – ماؤنٹین ڈیو (ر) نے آج 20تھ سنچری فوکس کی اس موسم گرما کی بلاک بسٹر فلم ایکس-مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کے ساتھ باضابطہ بین الاقوامی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جو ایک بھرپور مہم کے آغاز کا اشارہ ہے، جس کے ذریعے ماؤنٹین ڈیو دنیا بھر میں پرستاروں کو فلم کے قریب لانے کا موقع فراہم کرے گا۔

Mountain Dew(R) Joins X-MEN: Days of Future Past Universe With Official Partnership.
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140317/NY83390
فلمی دنیا کے معروف ستاروں پر مشتمل بھرپور بین الاقوامی کاسٹ کے ساتھ، جس میں ہدایت کار برائن سنگر کی زیر قیادت ہو جیک مین، جیمز میک ایووئے، مائیکل فیس بینڈر، جینیفر لارنس، ہیل بیری، این میک کیلن اور پیٹرک اسٹیورٹ شامل ہیں، ایکس-مین فرنچائز کی یہ ساتویں فلم خیر و شر کی معرکہ آرائی کے سفر میں ایکس-مین سلسلے کے تمام ستاروں کو متحد کرتی ہے۔
تفریح کی دنیا میں کامیاب شراکت داریوں کے ایک دہائی سے بھی طویل عرصے کو بنیاد بناتے ہوئے اب ماؤنٹین ڈیو اپنی تاریخ کی سب سے بڑی بین الاقوامی تشہیر کا آغاز کررہا ہے۔ ماؤنٹین ڈیو اور ایکس-مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کی شراکت داری سے تشکیل پانے والی مستحکم ٹیم ماؤنٹین ڈیو کی جانب سے ایک زبردست مہم شروع کرے گی جو پرستاروں کو مرکوز رکھ کر بنائی گئی ہے اور تقریباً ممالک میں “ڈیو کے چاہنے والوں” تک رسائی حاصل کرے گی۔
پیپسی کو کے نائب صدر، گلوبل برانڈ ڈیولپمنٹ، بیوریجز کرٹ فرینر نے کہا کہ “ماؤنٹین ڈیو ایک عالمی برانڈ ہے جسے اپنی ذات کے اظہار، اعتماد اور یقین سے قوت حاصل ہوتی ہے اور یہی خصوصیات مشہور زمانہ ایکس-مین فلم فرنچائز میں بھی ہیں۔ ان مشترکہ جذبات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم دنیا بھر میں اپنے پرستاروں اور صارفین کے لیے ایک جامع پروگرام پیش کرنے پر مسرور ہیں، جس میں ایسے تجربات اور خصوصی تشہیری اقدامات شامل ہیں اور یہ سب اس موسم گرما کی ممکنہ طور پر سب سے شاندار فلم کو ان کے مزید قریب لانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔”
تشہیری مہم ہر ممکنہ طریقے سے صارفین کو شامل کرتی ہے –جس میں اسٹور میں اور ایکس-مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کے کرداروں پر مشتمل خصوصی یادگاری پیکیجنگ اور دلچسپ انعامات سے لے کر خصوصی سینما پروگراموں، ایک عالمی ٹیلی وژن اشتہار اور ڈیجیٹل و سوشل پلیٹ فارموں کے ذریعے فلم کے خصوصی پس منظر پیش کرنے تک، ایک وسیع مواد شامل ہے۔
20تھ سنچری فوکس میں ایس پی پی انٹرنیشنل اینا روکا نے کہا کہ “ہم ایکس-مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کی دنیا میں ماؤنٹین ڈیو کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوش ہیں۔ ماؤنٹین ڈیو کے پرستاروں کی مہم جویانہ اور پھرتیلی طبیعت ہمارے فرنچائز سے مطابقت رکھتی ہے- اور ان کی بین الاقوامی رسائی ہمارے پسندیدہ کرداروں کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچائے گی، وہاں تک بھی جہاں ہم پہلے نہیں گئے۔”
ہدایات برائے مدیران:
پیپسی کو کے بارے میں:
پیپسی کو کھانے اور پینے کی اشیاء تیار کرنے والا ایک عالمی رہنما ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 65 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے اور اس کے مصنوعاتی پورٹ فولیو میں 22 برانڈز شامل ہیں جو سالانہ خوردہ فروخت میں 1 ارب ڈالرز سے زیادہ تخلیق کرتے ہیں۔ ہمارے بنیادی کاروباری، کویکر، ٹروپیکانا، گیٹوریڈ، فریٹو-لے اور پیپسی-کولا- کھانے و پینے کی سینکڑوں مزیدا اشیاء بناتے ہیں جنہیں دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ پیپسی-کو سے وابستہ افراد زمین اور اس کے باسیوں کے صحت مند مستقبل میں سرمایہ کاری کرکے ماحول دوستانہ ترقی سے اپنی بے مثال وابستگی پر اتفاق رکھتے ہیں، اور اس حوالے سے ہمارا ماننا ہے کہ یہ رویہ پیپسی-کو کے زیادہ کامیاب مستقبل کا بھی ضامن ہے۔ ہم اپنے اس عہد کو کارکردگی مقصد کے ساتھ: پیپسی کو مزیدار سے صحت بخش کھانے پینے کی اشیاء تک کی وسیع اقسام فراہم کرنے کا وعدہ کہتے ہیں تاکہ توانائی اور پانی کی بچت اور پیکیجنگ کے حجم کو مختصر کرکے ماحول پر اپنے اثرات کو کم سے کم کرنے کے جدید راستے ڈھونڈے جائیں اور اپنے ملازمین کے لیے کام کی ایک بہترین جگہ فراہم کی جائے؛ اور جن علاقوں میں ہم کام کریں وہاں کی مقامی آبادی کے لیے احترام، مدد اور ان کے لیے سرمایہ کاری کو اپنائیں۔
مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.pepsico.com۔