فلیوک بایومیڈیکل نے سخت اور نقل و حمل میں آسان الیکٹریکل سیفٹی اینالائزر جاری کردیا

ایوریٹ، واشنگٹن، 7 اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر — فلیوک بایومیڈیکل نے اپنے الیکٹریکل سیفٹی پورٹ فولیو میں تازہ اضافہ کیا ہے، ای ایس اے 609 الیکٹریکل سیفٹی اینالائزر، جو صنعت کے مشہور معیار کی ضمانت کے ساتھ مضبوطی اور نقل و حمل میں آسانی پیش کرتا ہے۔

Engineered%20to%20meet%20the%20needs فلیوک بایومیڈیکل نے سخت اور نقل و حمل میں آسان الیکٹریکل سیفٹی اینالائزر جاری کردیا

Engineered to meet the needs of on-the-go technicians, the ESA609 is built tough with a rubberized case that allows it to sustain the rigor of transportation and helps prevent damage if accidentally dropped. Additionally, its featherweight design and functional hand strap make it one of the most portable analyzers in its class.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140407/SF98878
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140205/SF59237LOGO

دوران سفر تکنیکی عملے کی ضروریات کے مطابق تیار کردہ ای ایس اے 609 ایک ربڑ کے خانے کے اندر مضبوطی سے  تیار کیا گیا ہے جو نقل و حمل کی سختیوں سے بچے رہنے اور حادثاتی طور پر گرجانے کی صورت میں نقصان سے محفوظ رہنے کی سہولت دیتا ہے۔ مزید برآں اس کا ہلکا پھلکا ڈیزائن اور کارآمد دستی ڈوری اسے اپنے درجے کے نقل و حمل میں آسان ترین اینالائزرز میں سے ایک بناتی ہے۔

مارکیٹنگ مینیجر فلیوک بایومیڈیکل شیریں کھنّا نے کہا کہ “ہم ای ایس اے 609 کو بایومیڈیکل ٹیسٹ مارکیٹ میں متعارف کرنے پر بہت خوش ہیں۔ صارفین نے ہمارے آزمودہ اینالائزرز میں درستگی اور بھروسہ مندی کے ساتھ ساتھ نقل پذیری اور سخت گیری کو بھی یکجا کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور ای ایس اے 609 انہی کی تعبیر ہے۔”

الیکٹریکل سیفٹی اینالائزرز بنانے والے معروف عالمی ادارے کی جانب سے سفری اینالائزر الیکٹریکل سیفٹی ٹیسٹنگ حلوں میں جدید ترین ہے ۔ عالمی الیکٹریکل سیفٹی کے پسندیدہ معیارات کے لیے ہمہ گیر ای ایس اے 609 اے این ایس آئی/اے اے ایم آئی ای ایس 1، این ایف پی اے-99، اور آئی ای سی 62353 اور آئی ای سی-160601 کے حصوں کے تجربات کرتا ہے۔

استعمال کے لیے بغیر کسی تربیت کے سادہ دبانے والے بٹن ڈیزائن کا حامل ای ایس اے 609 فوری ٹیسٹنگ اور منٹوں میں مکمل بنیادی ٹیسٹنگ کے درمیان تجربات کی تبدیلی کو یقینی بناتا ہے۔ مضبوط سوئچز صارفین کو باآسانی قطبیت تبدیل کرنے اور کھلے اور بند کے درمیان غیر جانبدار کنکشن کی ہیئت کی اجازت دیتے ہیں۔

Fluke%20Biomedical. فلیوک بایومیڈیکل نے سخت اور نقل و حمل میں آسان الیکٹریکل سیفٹی اینالائزر جاری کردیا

Fluke Biomedical.

ای ایس اے 609 الیکٹریکل سیفٹی اینالائزر کے بارے میں مزید معلومات کے لیے: www.flukebiomedical.com/ESA609۔

فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں

فلیوک بایومیڈيکل صحت عامہ کی صنعت کو تجربے اور پیمائش کے ‏آلات اور خدمات فراہم کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے ۔ ہم صحت کے عالمی معیارات کو بہتر بنانے کے لیے جدید حل فراہم کرنے کی خاطر بھرپور جدوجہد کرتے ہیں۔ ہم بایومیڈیکل انجینئروں، معیار کو یقینی بنانے والے تکنیکی ماہرین، طبی سائنسدانوں، اونکولوجسٹس اور ریڈی ایشن-سیفٹی ماہرین کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں اور صحت و حفاظت کے مزید ماہرین تک اپنے حلوں کی رینج کو مستقل پھیلا رہے ہیں۔ فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.flukebiomedical.com۔

مزید معلومات کے لیے
شینن ڈیونی
مارکیٹنگ کمیونی کیشنز مینیجر
1-425-446-4600+
shannon.deveny@flukebiomedical.com

Related Posts