ایویریٹ، واشنگٹن، 5 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر — بایومیڈیکل تجربات کے آلے تیار کرنے والے معروف عالمی ادارے فلیوک بایومیڈیکل نے آج انفورس رے سیف کے حصول کا اعلان کردیا۔

Fluke Biomedical.
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140205/SF59237LOGO)
اس حصول کے ساتھ فلیوک بایومیڈیکل نے انفورس رے سیف کے تشخیصی ایکس رے کے صنعت کے معروف معیاری ضمانت رکھنے والے آلات کو اپنی مصنوعاتی پیشکش میں شامل کرلیا ہے۔ بہتر پورٹ فولیو بالخصوص تشخیصی ایکسر ے، طبی عملے کے لیے فوری خوراک مانیٹر کرنے کے نظاموں اور مریضوں کے خوراک مانیٹر کرنے کے حلوں کے شعبے میں انفورس رے سی کی مصنوعات کی فہرست فلیوک بایومیڈیکل کی صارفی بنیاد کو بہتر بنائے گی اور جدید ترین حلوں کے لیے مارکیٹ کی طلب کو پورا کرے گی۔
اس حصول کے ساتھ فلیوک بایومیڈیکل کا ہدف صحت کے شعبےکے فراہم کنندگان، اداروں اور طبی آلات بنانے والوں کو پرکھ کے آلات کا مکمل پورٹ فولیو فراہم کرنا ہے۔ دونوں ادارے اپنی مصنوعات کی صارف دوستی، مع جدید ٹیکنالوجی اور پیمائش کی زیادہ سے زیادہ درستگی کو اپنے بڑے اثاثہ جات کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔
انفورس رے سیف کے سی ای او میگنس کرسٹوفرسن نے کہا کہ “دونوں اداروں کا یکساں مزاج ایک بہترین بنیاد فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنےشاندار تعلقات کو ملازمین، صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ جاری رکھیں۔ ہم دنیا بھر میں انتہائی خصوصی مارکیٹوں کا تجربہ رکھتے ہیں ، اپنے کاروبار کو جانتے ہیں اور اب اپنی استعداد کار کو بڑھا سکتے ہیں۔ ماضی میں انفورس رے سیف نے صرف اپنی کارگزاری اور مصنوعات کی پیمائش کی درستگی ہی سے نہیں بلکہ پرکشش ڈیزائن اور فطری صارفی انٹرفیس کے ذریعے بھی مارکیٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی تھی۔”
فلیوک بایومیڈیکل برقی سیفٹی ٹیسٹرز، صارفی سمولیٹرز، کارکردگی تجزیہ کار اور مکمل اور خودکار کارکردگی پرکھنے اور دستاویزی شکل دینے والے نظاموں کے ساتھ بایومیڈیکل تجربے اور سیمولیشن مصنوعات میں دنیا کیرہنمائی کرتا ہے۔ عالمی فروخت اور تقسیمی چینلوں کے ساتھ فلیوک بایومیڈیکل جدید ڈیزائن اور صارفین کے لیے تخلیقی حل پیش کرنے کے ذریعے ترقی کی امید رکھتا ہے۔
فلیوک بایومیڈیکل کے جنرل مینیجر ایرک کونلے نے کہا کہ “انفورس رے سیف کا حصول فلیوک بایومیڈيکل کو ایسی مضبوط ٹیم دے گا جو ریڈی ایشن ٹیسٹ اور سیفٹی مارکیٹوں میں جدت طرازی کی قیادت کرتی ہے۔ انفورس رے سیف اور فلیوک بایومیڈیکل کا ملاپ ہمارے صارفین کے لیے عالمی معیار کے پرکھ کے آلات کا وسیع پورٹ فولیو فراہم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔”
تازہ تناظر اور مصنوعات کی بہتری، مع صارفی اطمینان سے وابستگی دونوں اداروں کا طرہ امتیاز رہے گی۔
فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں
فلیوک بایومیڈيکل صحت عامہ کی صنعت کو تجربے اور پیمائش کے آلاتاور خدمات فراہم کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے ۔ ہم صحت کے عالمی معیارات کو بہتر بنانے کے لیے جدید حل فراہم کرنے کی خاطر بھرپور جدوجہد کرتے ہیں۔ ہم بایومیڈیکل انجینئروں، معیار کو یقینی بنانے والے تکنیکی ماہرین، طبی سائنسدانوں، اونکولوجسٹس اور ریڈی ایشن-سیفٹی ماہرین کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں اور صحت و حفاظت کے مزید ماہرین تک اپنے حلوں کی رینج کو مستقل پھیلا رہے ہیں۔ فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.flukebiomedical.com۔
انفورس رے سیف کے بارے میں
انفورس رے سیف ایکس رے روم کے لیے جامع حل پیش کرتا ہے جو معیار کی ضمانت اور تشخیصی ایکس رے مشینوں کی سروس،طبی عملے کے لیے خوراک کی فوری مانیٹرنگ اور مریض کی خوراک کی ٹریکنگ پر مشتمل ہیں۔ تمام مصنوعات جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ صارف دوستی رکھتی ہیں اور تکنیکی ماہرین، طبی عملے اور مریضوں کو غیر ضروری تابکاری سے سے بچانے کی ادارے کی کوششوں پر مبنی ہیں۔ انفورس رے سیف 1994ء میں بلڈال، سویڈن میں قائم ہوا جہاں ادارے کے صدر دفاتر آج بھی قائم ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، سنگاپور، بھارت، جاپان اور چین میں دفاتر کے ساتھ باہم منسلک سیلز نیٹ ورک رکھتا ہے۔ انفورس رے سیف صارفین کی عالمی بنیاد رکھتا ہے جس میں دنیا بھر کے ایکس رے مشینیں بنانے والے معروف ادارے اور یونیورسٹی ہسپتال شامل ہیں۔ انفورس رے سیف 2014ء سے مکمل طور پر فلیوک بایومیڈیکل کی ملکیت ہے۔ انفورس رے سیف کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.raysafe.com۔
مزيد معلومات کے لیے
شینن ڈیوینی
مارکیٹنگ کمیونی کیشنز مینیجر
4600 – 446 – 425 – 1+
shannon.deveny@flukebiomedical.com