– عالمی کاروباری گروپ مریض کی دیکھ بھال کے نئے، زیادہ موثر اور سستے نمونوں کے خواہاں ہسپتالوں اور صحت کے نظاموں کے لیے مشاورتاور حل فراہم کرنے والے شراکت دار کی حیثیت سے کام کرے گا
– گروپ کی توجہ عام ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم، جدید انفارمیٹکس اور بڑے ڈیٹا اینالٹکس، اور عالمی معیار کی تکمیل اور مشاورتی خدمات پر
اینڈوور، میساچوسٹس، 22 جنوری 2014ء/پی آرنیوزوائر — رائل فلپس (این وائی ایس ای: PHG، اے ای ایکس: PHIA) نے آج فلپس کے ہیلتھ کیئر شعبے کے تحت ایک نئے کاروباری گروپ ہیلتھ کیئر انفارمیٹکس سلوشنز اینڈ سروسز کی تشکیل کا اعلان کیا، جو ہسپتالوں اور صحت کے نظاموں کو مخصوص طبی پروگرامات، جدید ڈیٹا اینالٹکس اور معلومات کے تبادلے اور استعمال کے قابل کلاؤڈ بیسڈ پلیٹ فارمز پیش کرتا ہے جو صحت کے نئے نمونوں کے نفاذ کے لیے ضروری ہیں۔

Royal Philips.
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140122/NE50581LOGO)
بڑھتی عمر کی زد میں اور خطرے سے دوچار آبادی کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے آزمودہ ریکارڈ پر مبنی ہیلتھ کیئر انفارمیٹکس سلوشنز اینڈ سروسز صحت عامہ کے فراہم کنندگان کے ساتھ شراکت داری کریں گے تاکہ بہتر رسائی، کم اخراجات اور بہتر معیار کو دیکھ بھال کے پورے سلسلے، اسکریننگ سے لے کر تشخیص، علاج سے لے کر مشاہدے، اور آخر میں گھر پر دیکھ بھال تک، ممکن بنایا جا سکے۔
فلپس ہیلتھ کیئر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیبورا ڈی سانزو نے کہا کہ “آج کے ہیلتھ کیئر نظام ان طریقوں کو بدل رہے ہیںجس کے مطابق وہ چلتے ہیں،فیصلے کس طرح ہوتے ہیں اور مریض علاج کس طرح پاتے ہیں۔ اسے پیچیدہ انجمنوں میں واضح جانچ پڑتال کی ضرورت ہوتی ہے، اور ساتھ ساتھ جس آبادی کے لیے وہ کام کررہے ہيں اس کے ہر مریض کے بارے میں متعلقہ لائق اقدام اعدادوشمار بھی۔ جیسا کہ ہم آلات، اینالٹکس، مشاورت اور مدد کو مسلسل بڑھا رہے ہیں، ہم فراہم کنندگان کے لیے مزید مکمل اور جامع دیکھ بھال میں تبدیلی کا راستہ ہموار کررہے ہیں۔”
ہیلتھ کیئر انفارمیٹکس سلوشنز اینڈ سروسز کی قیادت جیروئن ٹاس کریں گے، جو پہلے فلپس کے چیف انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، اور فلپس کے ارتقا کے اگلے قدم کی نمائندگی کریں گے، جو دنیا بھر میں بڑے ہیلتھ سسٹمز کی بڑھتی ہوئی طلب کا جواب دینا ہے۔ مثال کے طور پر گزشتہ سال فلپس نے جارجیا ریجنٹس میڈیکل سینٹر (جی آر ایم سی) کے ساتھ 15 سالہ معاہدے پر دستخط کیے ، جس نے جارجیا کے معروف عوامی تعلیمی صحت مرکز کو زیادہ مریض-مرکزی طریقہ علاج اور جدید کاروباری نمونے میں تبدیل کیا جو جی آر ایم سی کے مختلف مقامات کی موجودہ اور مستقبل کی طبی، آپریشنل اور آلات کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
مزید برآں، فلپس ہیلتھ کیئر نارتھ امریکہ نے آج بدلتی ہوئی ہیلتھ کیئر مارکیٹ اور اس جغرافیے میں صارفین کی بہتر مدد کے لیے اپنی سیلز آرگنائزیشن کے نظام کا اعلان کیا۔ فلپس انٹیگریٹڈ ڈلیوری نیٹ ورکس (آئی ڈی اینز) بڑے کھاتوں پر اضافی توجہ فراہم کرے گا، جبکہ آزاد ہسپتالوں اور غیر-ہسپتال مارکیٹ کو مدد جاری رکھے گا۔ ایک نیا اکاؤنٹ مینجمنٹ طریقہ فلپس کے اکاؤنٹ مینیجرز کو وسیع تر پورٹ فولیو میں زیادہ جامع حل فراہم کرنہ ممکن بنائے گا۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:
ریچل بلوم-بیگلن
فلپس ہیلتھ کیئر
ٹیلی فون:9007 760 978 1 +
ای میل: rachel.bloom-baglin@philips.com
اسٹیو کلنک
فلپس گروپ کمیونی کیشنز
ٹیلی فون:108888 6 31 +
ای میل: steve.klink@philips.com
رائل فلپس کے بارے میں
رائل فلپس (این وائی ایس ای: PHG، اے ای ایکس: PHIA) ایک متنوع صحت و بہبود کا ادارہ ہے، جس کی توجہ صحت عام، صارفی طرز زندگی اور روشنی کے شعبوں میں بامعنی جدت طرازی کے ذریعے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے پر مرکو زہے۔ نیدرلینڈز میں صدر دفاتر کے حامل فلپس نے 2012ء میں 24.8 ارب یوروز کی فروخت کی اور تقریباً 114,000 ملازمین کے ساتھ 100 سے زیادہ ممالک میں فروخت اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ امراض قلب کی دیکھ بھال، شدید امراض اور گھریلو صحت دیکھ بھال، توانائی موثر روشنی کے حل اور نئی روشنی کی ایپلی کیشنز کے ساتھ ساتھ مردانہ حجامت اور زیبائش اور دہن کی دیکھ بھال پیش کرتا ہے۔ فلپس کے حوالے سے خبریں یہاں موجود ہیں www.philips.com/newscenter۔