علی خدمات کے لیے یی وو میلے کے وی آئی پی کلب میں شمولیت اختیار کیجیے

یی وو، چین، 26 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–

19 ویں چائنا یی وو انٹرنیشنل کموڈٹیز میلے کی انتظامی کمیٹی نے حال ہی میں تصدیق کی کہ آنے والے میلے میں اعلی و بہترین خدمات بدستور پیش کی جائیں گی۔

وی آئی پی رکنیت کے فوائد ان گاہکوں کو دیے جائیں گے جنہوں نے بائیر سرٹیفکیشن کے لیے درخواست دے رکھی ہو یا تین مرتبہ پری-رجسٹرڈ ہوں اور وہ صارفین جنہوں نے یی وی میلے اور چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کی گزشتہ پرچیزنگ میٹنگ میں شرکت کی ہو۔ دریں اثناء غیر ملکی تاجر آن لائن (http://en.yiwufair.com/) پر رجسٹر ہو سکتے ہیں اور بہترین خدمات کے لیے وی آئی پی کلب میں شامل ہو سکتے ہیں۔

وی آئی پی کلب اراکین میلے بھر میں ہوٹل اور اسٹار خدمات کا لطف اٹھا سکتے ہیں، جیسا کہ:

1۔ نمائش تک مفت رسائی کے لیے آل-ان-ون آئی سی کارڈ سروسز۔ وی آئی پی اراکین بغیر رجسٹریشن کے مارکیٹ پلیس گروپ کی منظم کردہ مندرجہ ذیل متعلقہ نمائشوں کا دورہ کر سکتے ہیں۔ یی وو کنزیومر گڈز فیئر، ہارڈویئر فیئر، یی وو کلچر ایکسپو، چائنا انٹرنیشنل ٹورازم کموڈٹیز فیئر، یی وو انٹرنیشنل فورس پروڈکٹس فیئر، چائنا یی وو انٹرنیشنل ایکوئپمنٹ مینوفیکچرنگ ایکسپوزیشن، اور چائنا یی وو انٹرنیشنل کموڈٹیز فیئر۔

2۔ سروسز میں زیادہ ترجیح

3۔ گفتگو کے لیے مقامات: وی آئی پی صارفین مفت انٹرنیٹ رسائی، کافی، لوازمات، ظہرانے اور تجارتی مذاکرات کے لیے جگہ تک رسائی حاصل کرسکیں گے

4۔ منتظمین  وی آئی پی صارفین  کو فوری رجسٹریشن، مفت شٹل، مقررہ ریستورانوں پر خصوصی قیمتوں، اعلی ہوٹلوں، صارفین کے لیے ظہرانے، ترجمے کی خدمات، ٹکٹوں کی فروخت، برمقام مدد کی سرگرمیاں اور کاروباری سفر کی خدمات فراہم کرنے کے لیے خصوصی طور  ایک نظام مرتب کررکھا ہے۔

5۔ وی آئی پی کلب کے تمام اراکین کو یی وو میلے میں شاندار نما ئش کنندگان کا مہینہ دیا جائے گا۔

6۔ مزید برآں منتظمین نے وی آئی پی کلب اراکین کے لیے چھوٹے تحفے تیار کر رکھے ہیں، جیسا کہ پلاسٹک کے خلال، محفوظ رکھنے والی تھیلیاں، خلال رکھنے والے، چھتریاں اور فون کارڈز۔

درخواست دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ افراد کی حوصلہ افزائی کی خاطر منتظمین نے عمل کو آسان اور شرائط ہلکی پھلکی رکھتی ہیں اور اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

http://en.yiwufair.com/ پر رجسٹر ہوئیے۔ ایک مرتبہ پری-رجسٹریشن کامیاب سے پیش کیے جانے کے بعد وی آئی پی رکنیت بالکل آسانی سے دستیاب ہے۔

2۔ اپنی ذاتی معلومات جمع کرائیے

3۔ 21 سے 25 اکتوبر 2013ء کے دوران سائٹ سے اپنا وی آئی پی ممبر شپ کارڈ حاصل کیجیے۔

ابھی تک در خواست جمع نہ کروانے والے تاجر نمائش کے دن مقام پر بھی اپنے بزنس کارڈز اور پاسپورٹ/آئی ڈی کارڈز پیش کرکے درخواست دے سکتے ہیں۔ سابق وی آئی پی اراکین انہی دستاویزات کے ساتھ وی آئی پی مرچنٹ رجسٹریشن کے پاس اپنی رکنیت کی تجدید کروا سکتے ہیں۔ انتظامی کمیٹی بہرصورت دیکھ بھال کر اور پیشہ ورانہ انداز میں صارفین  کو خدمات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے گی۔

 ذریعہ 19 ویں چائنا یی وو انٹرنیشنل کموڈٹیز میلے کی انتظامی کمیٹی

Related Posts