عبد الباسط اغطت لیبیا کی صدارت کے لیے کھڑے ہوں گے

طرابلس، لیبیا، 9 اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر — کاروباری شخصیت اور “لیبیا کے لیے ایک منصوبہ” کے مصنف عبد الباسطاغطت نے آج تصدیق کی کہ وہ لیبیا کی صدارت کے عہدے کے لیے کھڑے ہوں گے۔ جناب اغطت نے کہا کہ:

“میرا بنیادی مقصد  یہ ہے کہ ایک فعال اور آسودہ حال ملک کی مضبوط بنیادیں ڈال کر لیبیا کے عوام کو مستقبل  تعمیر کرنے دیا جائے۔ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بہترین طریقہ نئے آئین کی تکمیل کے بعد صدر کے عہدے کے لیے کھڑا ہونا ہے – جب لیبیا کے عوام کو جمہوری اختیار کا موقع ملے گا۔

مجھے کامل یقین ہے کہ نیا صدر پورے ملک کا صدر ہونا چاہیے – صرف طرابلس کا نہیں۔ اس لیے میں جلد دارالحکومت سے باہر پانچ اہم قصبوں میں دفاتر کھولوں  گا، تاکہ تمام افراد کی باتیں سن سکوں اور ان کے جواب دے سکوں۔

مجھے اندازہ ہے کہ لیبیا کے عوام تحفظ کے حوالے سے کتنے پریشان ہے، اور بنیادی خدمات جیسا کہ گھر اور سڑکیں اور اسکول اور ہسپتال کے لیے۔ لیکن کسی ایک قصبے کے مسائل دوسرے شہر کے مسائل سے مختلف ہیں۔ اس لیے میں نے عام افراد کے مسائل جاننے کے لیے دو ہفتوں کے اندر ملک بھر کا سفر کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ میں اپنی پیشہ ورانہ ٹیم ساتھ لے کر جاؤں گا۔ وہ سنیں گے اور ہمارے پالیسی منصوبوں کو فوری ضروریات کے مطابق ڈھالیں گے۔

لیبیا کے عوام کے لیے، میںکہوں گا کہ – ہماری ترجیحات آپ کی ترجیحات بنیں گے، یہی حقیقی جمہوریت ہے۔ میری صدارت آپ کی صدارت ہوگی۔ آپ کے لیبیا کے لیے آپ کا صدر۔

http://www.basitigtet.com/
https://www.facebook.com/BIgtet
https://twitter.com/BasitIgtet

Related Posts