– کراچی میں موجود ریستوران 2022ء تک جنوبی ایشیائی ملک کے لیے طے شدہ دس جانی راکٹس ریستورانوں میں سے پہلا ہوگا
الیسو ویحو، کیلیفورنیا، 4 جنوری 2014ء/پی آرنیوزوائر/–
اگلے 9 سالوں میں پاکستان میں 10 جانی راکٹس متعارف کروانے کے تزویراتی منصوبے کی تکمیل کے سلسلے میں پہلے قدم کے طور پر جانی راکٹس فرنچائز شراکت دار اور ہمدان انٹرنیشنل کے سی ای او منور کے احمد نے آج ڈولمین مال میں ادارے کے پہلے مقام کی رونمائی کی۔ امریکی قونصل جنرل اور ان کی اہلیہ بھی فیتہ کاٹنے کی رسم میں موجود تھے۔ رواں ماہ کے اواخر میں دوسرا ریستوران زیڈ بلاک ڈی ایچ اے لاہور میں کھولا جائے گا۔

Johnny Rockets servers welcome guests at the new Karachi restaurant.
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140103/LA40216-a)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140103/LA40216-b)
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120112/LA35131LOGO)
دونوں مقامات برانڈ کے معروف آرام دہ و پرسکون ماحول کے نمونے پر ہوں گے، جہاں 1986ء میں لاس اینجلس میں کھولے گئے معروف برانڈ کے پہلے ریستوران جیسی دہائیوں پر محیط موسیقی اور چکردار اسٹراز شامل ہیں۔ فہرست طعام میں تمام امریکی مطلوب اشیاء شامل ہوں گی جیسا کہ خاص طور پر تیار کردہ برگر، خستہ امریکن فرائیز، کلاسک سینڈوچ اور عمدہ و مزیدار خصوصی طور پر تیار کیے گئے مشروبات۔
منور نے کہا کہ “جانی راکٹس مزیدار کھانوں، دوستانہ خدمات اورکھانے کے دلچسپ مقام کی حیثیت سے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا ہے۔ ادارے کا فطری ماحول، دل بہلانے والی موسیقی اور مہمانوں کو شامل کرنے کے جذبے کا ہماری خاندان مرکزی روایات میں خیرمقدم کیا جانا چاہیے۔ پاکستان میں جانی راکٹس جیسا کوئی نہیں، اور اسی خصوصیت کی بدولت مقامی افراد اور مہمانوں کو اسے تپاک سے قبول کرنا چاہیے ۔”

Johnny Rockets servers dancing at new Karachi location.
کراچی کے سب سے بڑے شاپنگ مال اور ملک کی اولین کثير الاستعمال تعمیرات میں سے ایک ڈولمین مال 160 اعلیٰ درجے کے اسٹورز، ریستورانوں اور سروسز کا حامل ہے۔ 3,135 مربع فٹ پر محیط جانی راکٹس سمندر کے قریب واقع ہے اور ریستوران سے ساحل سمندر کا نظارہ بھی ہو سکتا ہے، اور یہ روزانہ دوپہر 12 سے نصف شب تک کھلا ہے۔
جناب عبد الوہاب، چیئرمین بندھانی گروپ، جو پاکستان میں انتظام و انصرام کے بڑے اداروں کے رہنما ہیں، ان افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے گزشتہ سال فرنچائز معاہدے پر دستخط کے ذریعے جانی راکٹس کو پاکستان میں لانے کا فیصلہ کیا۔ جناب وہاب نے اگلے دس سالوں میں کم از کم دس جانی راکٹس ریستوران کھولنے پر رضامندی ظاہر کی، جو پاکستانیوں کو عالمی برانڈ کا مقامی سطح پر لطف اٹھانے کا موقع دیں گے۔
سال کے اختتام تک ایک 8200 مربع فٹ جانی راکٹس زیڈ بلاک ڈی ایچ اے لاہور میں کھلے گا جو شیشے سے بنے متاثر کن بیرونی نظارے کا حامل ہوگا۔ ڈولمین مال جیسے ریستوران کی طرح یہ جدید ترین مقام بھی جدید امریکی سجاوٹ اورہیم برگر،فرائیز، مشروبات اور سینڈوچ پر مشتمل فہرست طعام کا حامل ہوگا۔ تیسرا آؤٹ لیٹ دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ایکسپریس یونٹ ہے جو اسلام آباد کے پہلے شاپنگ مال ‘سینٹارس’ میں ہوگا اور جنوری 2014ء میں کھلنے کے لیے تیار ہے۔

Johnny Rockets logo.
جانی راکٹس کے سی ای او جان فلر نے کہا کہ ” جنوبی ایشیا کی انتہائی عملی مارکیٹ میں پاکستان ہمارے لیے قدم جمانے کے لیے اہم مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمارے کھانوں کے مکمل امریکی تجربے، بہترین معیار اور معروف برانڈ نام کی بدولت جانی راکٹس ملک میں زبردست صلاحیتیں رکھتا ہے۔ ہماری نظریں ایشیا کے جنوبی خطے میں رقبے اور آبادی کے لحاظ سے بڑے ممالک میں ایک میں مستقل توسیع پر مرکوز ہیں۔”
جانی راکٹس اس وقت 32 ریاستوں، 24 ممالک اور 11 رائل کیریبین سفری بحری جہازوں میں 300 سے زائد ریستوران رکھتا ہے۔
جانی راکٹس اور اس کے فرنچائزنگ مواقع کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.johnnyrockets.com۔