-ایشیا-بحرالکاہل خطے میں سب سے بڑا اور موثر ترین فیشن میلہ بیجنگ میں ہوگا
بیجنگ، 18 مارچ 2014ء/پی آرنیوزوائر –26 سے 29 مارچ تک 22 واں چائنا انٹرنیشنل کلاتھنگ اینڈ ایکسسریزفیئر (CHIC 2014) بیجنگ، چین میں منعقد ہوگا جو ادارے کی ترقی کے لیے متعلقہ وسائل کو مکمل کرتا ہے۔

CHIC 2014 which integrates related resources for company development, will be held in Beijing on March 26 – 29.
تصویر: http://photos.prnasia.com/prnh/20140317/0861401539
شیک 2014ء 100,000 مربع میٹرز کا احاطہ کرتی ہے، جس میں 20 ممالک اور خطوں کے 1,000برانڈز کی نمائش کی جائے گی۔ یہاں 12 پیشہ ورانہ نمائشی ہالز ہوں گے: مردوں کے ملبوسات، عورتوں کے ملبوسات، روزمرہ کے ملبوسات، بچوں کے ملبوسات، زیرجامے، چمڑے/پوستین کے ملبوسات، زیریں ملبوسات، فیشن لوازمات، لباسوں سے متعلقہ وسائل، غیر ملکی ہالز، ڈیزائنرزکلیکشنز اور شیک فیشن ٹرینڈ ڈسپلے زون شامل ہیں۔ یہ چین کی فیشن صنعت کا پہلا سالانہ میلہ ہے، اور پیش کردہ موجودہ کاروباری طریقوں کا گہری سے جائزہ لے گا۔ مزید برآں، 70 سے زیادہ شاندار سیمینارز،فورمز، بر-مقام یکساں اداروں کی تلاش اور میلے کے دوران دیگر تجارتی رابطے کی سرگرمیاں ہوں گی تاکہ اداروں کو برانڈ پیشرفت اور مارکیٹ توسیع کے لیے نئے خیالات فراہم کیے جا سکیں۔
بین الاقوامی برانڈز کی طویل تاریخ اور پختہ پیداواری نظام متعدد چینی آپریٹرز کے لیے پرکشش رہا ہے، جبکہ کئی معروف غیر ملکی برانڈز بھی چینی مارکیٹ کو تلاش کرنے کے لیے شیک کے فراہم کردہ پلیٹ فارم کے ذریعے ہم خیال شراکت دار پا سکتے ہیں۔ اس طلب کے مطابق شیک 2014ء نے غیر ملکی ہالزمیں ہم خیال اداروں کی تلاش میں مدد کے لیے “ٹریڈ میچ-میکنگ کانفرنس” کی پرانی بنیادوں پر تجارتی میچ-میکنگ سروس کو مزید بہتر بنایا ہے۔
19 ممالک اور خطوں جیسا کہ اٹلی، فرانس، جرمنی، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، جنوبی کوریا، آسٹریا، ترکی، جاپان وغیرہ کے 400 سے بھی زیادہ برانڈز نہ صرف شیک کے بین الاقوامی وسائل کو “پیش” کریں گے، بلکہ شیک کے دوران منعقدہ سرگرمیوں کے ذریعے کثیر السطحی تعاون کے مواقع بھی حاصل کرنا چاہیں گے، جیسا کہ خیرمقدمی عشائیہ اور سیمینار برائے غیر ملکی نمائش کنندگان، چینی مارکیٹ پر سیمینارز، شیک انٹرنیشنل ڈیزائنرز شو وغیرہ۔
منتظم نے کہا کہ “ہم پوری رسدی زنجیر کو جوڑنے کی توقع رکھتے ہیں، خام مال سے لے کر ٹیکنالوجی، مشیننگ، پہننے کو تیار ملبوسات اور خوردہ فروشی تک، اور یوں ساخت گروں کو ہر ربط کو واضح رکھنے اور رسدی زنجیر کی مربوط کارکردگی کو جاننے میں مدد دے۔”
ذریعہ: شیک