واشنگٹن، 18 نومبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–
2013ء سی جی اے پی تصویری مقابلے کے فاتح ہیں ویت نام کے ترونگ منہ دین ۔ چار ججوں پر مشتمل پینل نے 91 ممالک سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور اور شوقیہ فوٹوگرافرز کی ریکارڈ 3,890 تصاویر میں سے بالاتفاق رائے ان کی تصویر “رینی آفٹرنون” کو منتخب کیا۔ جیتنے والی تصویر ایک عورت کو ظاہر کرتی ہے جو ویت نام میں بارش کے دوران ایک مقامی مارکیٹ میں آلو لے جا رہی ہے۔ عورت کی آمدنی اس کے شوہر اور دو بچوں کی گزر بسر میں مدد دیتی ہے۔
اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اثاثے دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.multivu.com/mnr/56884-cgap-photo-contest-winners-2013

CGAP
(تصویر : http://photos.prnewswire.com/prnh/20131118/MM14870)
(لوگو : http://photos.prnewswire.com/prnh/20110412/MM81963LOGO)
ججوں کے پینل نے “رینی آفٹرنون” کو سراہا کیونکہ یہ ویت نام میں کم آمدنی کے حامل کاروباری افراد کی جدوجہد کو بہت خوبصورت پیرائے میں بیان کرتی ہے۔ تصویر نے درحقیقت ایک بہت ہی زبردست موقع کو محفوظ کیا ہے، 2010ء کے سی جی اے پی تصویری مقابلے کے فاتح اور 2013ء کے لیے مہمان جج محمد رقیب الحسن نے کہا۔
جیتنے والی تصویر کے پس منظر کی دل گرفتہ کہانی کے علاوہ ججوں نے محسوس کیا کہ تکنیکی طور پر یہ بہت شاندار تصویر ہے۔ سینئر فوٹوگرافر اور تھامسن رائٹرز کے ایڈیٹر اور چار ججوں میں سے ایک استیلیوس واریس نے کہا کہ “ایک قدم پیچھے ہٹ کر ایسی تصویر لینا ایک ہنرمند فوٹوگرافر کی علامت ہے۔ بارش کے دوران اچھی تصویر لینا بہت مشکل ہوتا ہے۔”

Vietnam’s Truong Minh Dien Wins 2013 CGAP Photo Contest on Financial Inclusion.
30 جیتنے والی تصاویر کی مکمل فہرست یہاں موجود ہے۔ 2013ء کا سب سے بڑا انعام فوٹوگرافی کے سازوسامان کے لیے 2,000 ڈالرز کا تحفہ سرٹیفکیٹ ہے۔
ججوں نے دنیا بھر سے 28 دیگر تصاویر کو بھی علاقائی فاتحین، حتمی امیدواروں اور خصوصی انعام کے لیے منتخب کیا، جن کو تکنیکی مہارت اور کہانیوں کو بیان کرنے اور مالیاتی شمولیت کے پس پردہ چہروں کی وجہ سے منتخب کیا گیا۔ ایک خصوصی توجہ جنوبی ایشیا کے علاقائی فاتح “برک ورکر” پر تھی، جسے بنگلہ دیش کے مقسوم الحق نے جمع کروایا۔ تصویر نے ہوا میں اچھالی گئی اینٹ کا منظر قید کر رکھا ہے، جو دیکھنے والے کو حیرت زدہ کردیتی ہے کہ تصویر کھینچنے کے فوراً بعد کیا ہوا ہوگا۔
مسلسل دوسرے سال CGAP.org پر عوامی ووٹوں نے پیپلز چوائس فاتح کا فیصلہ کیا۔ عوام نے مصر کے محمود جودہ کی فراہم کردہ “ٹیلنٹڈ نیسما” کو منتخب کیا، جو ایک عورت کو ظاہر کرتی ہے جس نے تصویر کشی و کشیدہ کاری کے کام کے لیے مائیکروفنانس قرضے کا سہارا لیا ہے۔ تصویر نے 1,236 ووٹ حاصل کیے، جو اس کی قریبی ترین مشہور تصویر سے تقریباً 400 زیادہ تھے۔
90 سے زیادہ ممالک کے فوٹوگرافرز نے سی جی اے پی کے تصویری مقابلے کے لیے اس کو بہترین سال بنایا، جو اب اپنا آٹھواں سال مکمل کر چکا ہے۔ 2013ء میں ججوں کا پینل سوزان لیماکس، ڈائریکٹر ڈپارٹمنٹ آف فائن آرٹ سٹی گروپ، محمد رقیب الحسن، 2010ء سی جی اے پی تصویری مقابلہ فاتح اور بنگلہ دیش کے پیشہ ور فوٹوگرافر، رائٹرز سے استیلیوس واریس اور اندرا ولیمز، سینئر مینیجر وژوئل ریسورسز نیوزیئم پر مشتمل تھا۔ فیصلہ سازی کے سیشن کی تکمیل پر، جو یکم نومبر 2013ء کو ہوا، ولیمز نے کہا کہ “یہ تصویروں کی ایک شاندار کلیکشن تھی اور میں ان کے معیار سے بہت متاثر ہوئی۔” لیماکس نے اضافہ کیا کہ “رواں سال تصاویر کا معیار بہت ہی شاندار رہا۔”
سالانہ سی جی اے پی تصویری مقابلے کا مقصد پروفیشنل اور شوقیہ فوٹوگرافرز کو دنیا بھر میں مالیاتی شمولیت کو تصویر کشی کے ذریعے نمایاں کرنے کا موقع دینا ہے۔ زبردست فوٹوگرافی کے ذریعے سی جی اے پی مختلف طریقوں سے ظاہر کرتا ہے کہ غریب کھرانے کس طرح اپنی مالیاتی زندگی کو سنبھالتے ہیں اور مالیاتی شمولیت کس طرح لوگوں کے اقتصادی معاملات کو بہتر بناتی ہے۔ محمد رقیب الحسن نے کہا کہ “معاشرے اور معاشرتی ناہمواری کی تصاویر سماجی شعور اجاگر کرنے کے غربت کے خاتمے میں مدد دے سکتی ہے۔”