– اسپیئروَن پلس ایمرجنسی فون بغیر کسی مکینیکل سیل کے آئی پی ایکس 7 واٹر پروف سرٹیفائیڈ دنیا کی پہلی وائرلیس ڈیوائس بن گئی
لاس ویگاس، 7 جنوری 2014ء/پی آرنیوزوائر/– لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں قائم نینوٹیکنالوجی ادارے ڈرائی وائرڈ نے آج کئی اعزازات جیتنے والے اسپیئروَن پلس ایمرجنسی فون کو ڈرائی وائرڈ کی انقلابی 101 ایکس لیکوئیڈ نینوکوٹنگ حفاظت کے ساتھ پیش کرنے کے لیے اروائن، کیلیفورنیا میں واقع ایکس پال پاور کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے ۔ اس تعاون کے نتیجے میں ڈرائی وائرڈ نے اپنی ملکیتی 101 ایکس فلوروپولیمر کوٹنگ کی مدد سے جدید اسپیئروَن پلس ایمرجنسی فون کی نینوکوٹنگ کا آغاز کردیا ہے تاکہ اے اے بیٹری سے چلنے والی وائرلیس ڈیوائسز آئی پی ایکس 7 کو پانی اور رگڑ و خراش سے محفوظ بنایا جا سکے۔

DryWired.
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140107/LA41637)
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130110/LA40401LOGO)
پہلی بار جون 2013ء میں موبائل ایشیا ایکسپو میں پیش کی گئی ڈرائی وائرڈ کی 101 ایکس ایک صاف پی ایف او اے اور پی ایف او ایس-آزاد فلوروپولیمر کوٹنگ ہے جو پیٹنٹ یافتہ اور امریکہ ساختہ مایع محلول کے ساتھ پی سی بیز کو ڈبو کر یا ان پر چھڑکاؤ کرکے لگائی جاتی ہے۔ پانی اور رگڑ و خراش کے مقابلے میں تحفظ دینے کے لیے پی سی بیز کو چند سیکنڈوں تک 101ایکس لگاکر کچھ منٹوں کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ 101ایکس کی تہہ کی حامل شے پر پانی کے چھونے کا زاویہ 120 درجے تک بڑھ سکتا ہے۔ پرانی پلازما اور پیریلین پر مبنی کوٹنگز کے مقابلے میں ڈرائی وائرڈ کی 101 ایکس فلوروپولیمر کوٹنگ کو مہنگی مشینری کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ انتہائی سستی، قابل اضافہ، اندرونی طبی آلات کے لیے ایف ڈی اے سے منظور شدہ ہے اور ساخت گری کے کسی بھی عمل میں فوری طور پر شامل کی جاسکتی ہے۔ مزید برآں، 101ایکس حل میں یو وی ٹریسر ڈائیز میں بھی شامل کی جا سکتی ہیں تاکہ معیار بندی پر نظر رکھنے والے اہلکاروں کو یو وی روشنی کے نیچے کوٹنگ کی ہم آہنگی کی تصدیق مل سکے۔ 101 ایکس نینوکوٹنگ انسانی بال سے تقریباً 1500 گنا باریک ہے۔
ڈرائی وائرڈ نے اپنے 101ایکس لیکوئیڈ نینوکوٹڈ اسپیئروَن پلس ایمرجنسی فونز کی تصدیق کے لیے سانتا کلارا، کیلیفورنیا میں قائم کوینٹا لیبارٹریز کو طلب کیا۔ عسکری معیار کے زبردست تجربات کے بعد 101ایکس نینوکوٹڈ اسپیئروَن پلس ایمرجنسی فونز کو کوینٹا کی جانب سے سند دی گئی کہ انہوں نے ٹمپریچر ہیومیڈٹی ٹیسٹ (پر ایم آئی ایل – ایس ٹی ڈی-810 جی میتھڈ 507.5)، سالٹ فوگ ٹیسٹ (پر ایم آئی ایل-ایس ٹی ڈی-810 جی میتھڈ 509.5) اور واٹر انگریس ٹیسٹ (پر آئی ای سی 60529 آئی پی ایکس 7) مکمل کرلیے ہیں۔ ان تجربات کی وسعت اور اقسام ڈرائی وائرڈ کی 101 ایکس لیکوئیڈ نینوکوٹنگ کی صلاحیتوں کو مزید نمایاں کرتی ہے کہ وہ مختلف ناموافق حالات میں کس طرح برقی مصنوعات کی زندگی کو بڑھاتی ہے۔

SpareOne Plus Emergency Phone exposed to water.
ڈرائی وائرڈ کے سی ای او اور بانی سی سی ایلکیڈیئک نے کہاکہ “ہم ایکس پال پاور کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں اور اس بات پر پرجوش بھی کہ ہمیں وہ حل مل گیا جس کی وہ اپنے اسپیئروَن پلس ایمرجنسی فونز کی حادثاتی طور پر پانی یا خراش کی زد میں آنے سے حفاظت کے لیے تلاش کررہے تھے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا حل اسپیئروَن پلس ایمرجنسی فونز کو سخت ترین موسمی حالات میں بھروسہ مندی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ حقیقت یہ ہےکہ ہمارے 101ایکس لیکوئیڈ نینوکوٹنگ حل نے بغیر کسی میکانیکی سیل کے ایک وائرلیس ڈیوائس پر آئی پی ایکس7 سند حاصل کی جو برقی ساخت گری میں ایک سنگ میل ہے۔ کوئی وجہ نہیں کہ اس کامیابی کو دیگر برقی مصنوعات کے لیے صنعت میں مزید آزمایا نہ جا سکے۔”
اسپیئروَن کے پروڈکٹ ڈائریکٹر ایلن سمبرکنوہ نے کہا کہ ” اسپیئروَن نے اپنی جدت اور بجلی کی مکمل عدم دستیابی یا ناقابل رسائی ہونے کی صورت میں بھی رابطے کے خطوط استوار رکھنے کے ذریعے مستعدی کے لیے لازمی رکھی جانے والی ڈیوائس کی حیثیت سے خود کو مستحکم کیا ہے۔ ہماری مصنوعات کی جانب سے فون کو واٹر پروف کرنے میں زبردست دلچسپی کے بعد ڈرائی وائرڈ کے ساتھ شراکت داری کی۔ اسپیئروَن پلس 101ایکس ورژن منصوبہ جاتی بنیاد پر دستیاب ہوگا، اور ہم ڈرائی وائرڈ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے جدت طرازی کو جاری رکھنے پر خوش ہوں گے۔”
ڈرائی وائرڈ کے بارے میں
لاس اینجلس میں مقیم ڈرائی وائرڈ پیٹنٹ شدہ نینوکوٹنگ ٹیکنالوجیز کو لائسنس دیتا، صارف کی ضرورت کے مطابق تبدیل کرتا اور تقسیم کرتا ہے جو برقی مصنوعات، پارچہ بافی، بنیادی ڈھانچے، نقل و حمل اور مختلف کاموں کے لیے اہم آلات کو پانی، دھند، خراش، گرمی اور رگڑ سے محفوظ کرتا ہے۔
ڈرائی وائرڈ کیمیکلز اور نینو کوٹنگ مشین سسٹمز امریکہ ساختہ ہیں۔
ڈرائی وائرڈ رابطہ:
محترمہ سمانتھا گونزیلز
samantha@drywired.com / +1-310-855-1201
اسپیئروَن کے بارے میں
اسپیئروَن دنیا کا واحد ہنگامی موبائل فون ہے جو واحد اے اے بیٹری سے لیس ہے۔ عدم استعمال کی صورت میں 15 سال کے بیٹری چارج یا استعمال کی صورت میں 10 گھنٹے تک بات کرنے قوت رکھنے والا اسپیئروَن ہنگامی صورتحال میں زندگی بچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ 24 گھنٹے مستقل روشنی دینے والی ٹارچ لائٹ، اداروں کو چوکنّا کرنے کےلیے ایک جداگانہ 911 ڈائل بٹن، اور 9 اہم نمبروں کو فوری طور پر ڈائلنگ کے لیے پہلے سے طے کرنے کی خصوصیات کے ساتھ، اسپیئروَن کسی بھی فرد، اور ساتھ ساتھ بجلی تک محدود رسائی رکھنے والے ترقی پذیر ممالک کے لیے بھی ایک انتہائی قابل قدر آلہ ہے۔
اسپیئروَن رابطہ:
محترمہ جینیس ایراگون
media@spareone.com / +1-707-921-9581
ایکس پال پاور کےبارے میں
ایکس پال پاور، ٹین رِچ انٹرنیشنل کا ماتحت ادارہ، کیلیفورنیا میں قائم ایک ادارہ ہے جس کی فروخت اور مارکیٹنگ ٹیمیں امریکہ میں موجود ہیں۔ ٹین رِچ ڈیزائن ٹیم تائیوان میں مقیم ہے، اور کمپنی کی ملکیت کارخانہ شین چین، عوامی جمہوریہ چین ملک کا پہلا کارخانہ ہے جو دوبارہ چارج کیے جانے کے قابل لیتھیم پولیمر بیٹریاں بناتا ہے اور اس وقت ایشیا میں نقل پذیر پاور پیکس بنانے والے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔