– معروف نیٹ ورکنگ کمپنی زائسیل کمیونی کیشنز نے ایکسیروس کے AXESS.ACS سافویئر کو اپنے زائسیل ڈبلیو لین مینجمنٹ سسٹم (ZWMS) شامل کرلیا ہے اور جامع ڈبلیو لین پیش کرنے کے عمل میں کامیابی حاصل کرلی ہے، یوں ایکسیروس کی انٹرپرائز مارکیٹ میں رسائی کو مزید بڑھا دیا۔
میونخ، 12 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر — عالمی معیار کے نیٹ ورکنگ ادارے زائسیل کمیونی کیشنز (ZyXEL) نے ایکسیروس کی پرچم بردار پروڈکٹ AXESS.ACS سافٹویئر اپنے کاروبار وائرلیس لین سلوشنز میں شامل کرلیا ہے، یوں بڑے پیمانے پر پیش کاری کے منصوبوں کے لیے جدید انتظامی صلاحیت پیش کررہا ہے۔ یہ شراکت داری اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ ایکسیروس کو براہ راست انٹرپرائز نیٹ ورک مینجمنٹ سروسز کے شعبے، بالخصوص، سرکاری شعبے میں وائی-فائی اکھاڑے میں، میں لاتی ہے۔
زائسیل براڈبینڈ نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی میں ایک عالمی رہنما ہے۔ ادارے کا پورٹ فولیو ٹیلی کمیونی کیشنز خدمات پیش کرنے والوں سے لے کر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور گھریلو صارفین تک کے لیے تار والے اور بغیر تار کے حلوں کی وسیع اقسام پیش کرتا ہے۔
زائسیل نیٹ ورکنگ سلوشن بزنس یونٹ کے اے وی پی کرولی وو نے کہا کہ زائسیل قابل احترام فراہم کنندہ کی حیثیت سے خود کو منوا چکا ہے، خاص طور پر شعبہ تعلیم میں حالیہ قومی سطح کی ڈبلیو لین پیش کاریوں کے حوالےسے۔ “وائی-فائی منظرنامہ بہت تیزی سے ارتقائی مراحل طے کررہا ہے، اور نئی نسل کی صلاحیتیں بڑھ رہی ہیں۔” وو نے کہا کہ “ہم نے تجربے اور بڑے پیمانے پر پیش کاری کی آزمودہ صلاحیتوں کی بنیاد پر ٹیکنالوجی شراکت دار کی حیثیت سے ایکسیروس کا انتخاب کیا۔ یہ ہمارے لیے کلیدی توجہ تھی کیونکہ ہم جامع ڈبلیو لین پیش کاری کی انتظامی ضروریات کو پورا کرنے پر غور کررہے تھے۔”
ایکسیروس کے سی ای او کرٹ پیٹرہانس نے کہاکہ “زائسیل دنیا بھر میں ٹیکنالوجی رہنما کی حیثیت سے تسلیم شدہ ادارہ ہے، اور AXESS.ACS کی توثیق اہم ہے، بالخصوص جب ہم انٹرپرائز میدان میں اپنے اثرات کو بڑھانا چاہ رہے ہیں۔ ہماری نظریں منصوبے کی کامیابی کے بعد اپنی شراکت داری کو بڑھانے پر مرکوز ہیں۔”
AXESS.ACS پلیٹ فارم ٹی آر-069 پروٹوکول کو سہارا دیتا ہے اور بلارکاوٹ خدمات کی پیشکاری اور مختلف فروخت کنندگان کے درمیان چلنے کی صلاحیت کو یقینی بناتا ہے۔ AXESS.ACS معروف سبسکرائبر ڈیوائس مینجمنٹ سسٹم ہے – جو یورپ کے سرفہرست 50 آپریٹرز اور کیريئرز کے 35 فیصد سے زیادہ پر پیش کیا جارہا اور نتائج حاصل کررہا ہے۔ سرمایہ کاری پر چکاؤ بہت زیادہ ہے کیونکہ یہ نئی مصنوعات کو متعارف کروانے کے لیے اجراء کے بہت مختصر چکر کے ساتھ تیزی سے تکمیل پیش کرتا ہے۔
زائسیل مانتا ہے کہ بڑے پیمانے پر ڈبلیو لین اے پی اور کنٹرولر پیش کاری میں پروڈکٹ کی مقام بندی میں کامیابی کا کلیدی عنصر ہوگا۔ AXESS.ACS کی بنیادی کارگزاری میں شامل ہیں:
– ریموٹ ڈیوائس مینجمنٹ
– مختصر وقتی مانیٹرنگ – ٹربل شوٹنگ ڈیوائس مانیٹرنگ
– زیرو ٹچ پروویژننگ
– کسٹمر سیلف-سروس پورٹل سپورٹ؛ اور
– سیکورٹی مینجمنٹ
زائسیل ڈبلیو لین مینجمنٹ سسٹم (ZWMS) میں جدید کارگزاریوں کے ساتھ براڈبینڈ فورم میں اختیار کردہ تمام انتظامی کارگزاریاں (معیارات) شامل ہیں ۔