(ریڈ)، یو2 اور بینک آف امریکہ ایڈز کے خلاف جنگ میں شراکت دار

– شراکت داری ایڈز کے خلاف جنگ کے لیے 10 ملین ڈالرز سے زیادہ پیش کرے گی اور سپر باؤل کے دوران یو 2 کے نئے گانے کے مفت ڈاؤنلوڈ کو جاری کرے گی

نیو یارک، 23 جنوری 2014ء/پی آرنیوزوائر — (ریڈ)، راک گروپ یو2 اور بینک آف امریکہ نے آج ایک شراکت داری کا اعلان کیا جو ایڈز کے خلاف جنگ کے لیے 10 ملین ڈالرز سے زیادہ تخلیق کرے گا۔ تفصیلات www.bankofamerica.com/REDپر دستیاب ہیں۔

RED%20Logo (ریڈ)، یو2 اور بینک آف امریکہ ایڈز کے خلاف جنگ میں شراکت دار

(RED) logo.

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140123/NY51738-a)
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140123/NY51738LOGO-b)

شراکت داری کا آغاز 2 فروری سپر باؤل کے دوران ایک اشتہار کے ذریعے ہوگا جس میں یو2 نئے گانے “انوزیبل” پر کارکردگی پیش کریں گے۔ گانا کھیل کے دوران اور اس کے بعد 24 گھنٹے تک آئی ٹیونز پر محدود اشاعت اجراء کی حیثیت سے مفت ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہوگا۔ مذکورہ دورانیے میں ہر ڈاؤنلوڈ پر بینک آف امریکہ ایڈز، تپ دق اور ملیریا کے خلاف جنگ کے لیے عالمی فنڈ کو 1 ڈالر کا عطیہ دے گا، مجموعی طور پر 2 ملین ڈالرز تک، جو دنیا کے غریب ترین ممالک کروڑوں افراد کو ایچ آئی وی/ایڈز کے علاج، پرکھ اور محفوظ رکھنے کے لیے زندگی بچانے والی خدمات فراہم کرتا ہے۔

(ریڈ) 2006ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک یو2 کے گلوکار بونو اور بوبی شرائیور کے ذریعے عالمی فنڈ کے لیے 240 ملین سے زیادہ تخلیق کرچکا ہے تاکہ ایڈز کے خلاف جنگ کے لیے ادارہ جاتی سطح پر عطیات کو تحریک دی جاسکے۔ بینک آف امریکہ کی جانب سے اضافی سرمایہ (ریڈ) کو چوتھائی ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرنے میں مدد دے گا۔

بونو نے کہا کہ “عالمی فنڈ کی ایڈز کے خاتمے کی کوششوں میں بینک آف امریکہ کی  (ریڈ) کے شراکت دار کی حیثیت سے آمد ایک زبردست خبر ہے۔ یہ منظرنامے کو بدل دینے والے اثرات ہوں گے جو نہ صرف لاکھوں ڈالرز فراہم کریں گے بلکہ شعور میں اضافہ کریں گی اور اس موذی مرص کے خاتمے کے لیے عوامی دباؤ بھی برقرار رکھیں گی جو پہلے ہی 35 ملین افراد کی جانیں لے چکا ہے۔ اور یہ تازہ ترین خبر ۔۔۔ بینک کی 10 ملین ڈالرز کی ادائیگی کا عہد گیٹس فاؤنڈیشن، ایس اے پی اور موتسیپے خاندان کو 22 ملین کے مجموعے کو مکمل کرنے کا سبب بنے گا۔ زبردست۔”

L R%20Deborah%20Dugan (ریڈ)، یو2 اور بینک آف امریکہ ایڈز کے خلاف جنگ میں شراکت دار

L-R: Deborah Dugan, CEO, (RED); Mark Dybul, Executive Director, The Global Fund to Fight AIDS, TB and Malaria; Patrice and Precious Motsepe; Anne Finucane, Bank of America; Bono, co-founder, (RED); President Mahama, Ghana; Bill McDermott, SAP. (RED) announces $10 million commitment from Bank of America to the Global Fund to fight AIDS, attracting matching funds from the Gates Foundation, SAP and the Motsepe family. (RED) passes milestone of $250 million for the Global Fund.

اس منصوبے کی کامیابی کی کلید بینک آف امریکہ کے صارفین کی بڑی تعداد اور 240,000 ملازمین کے درمیان شعور اجاگر کرنا، اور انہیں 2015ء تک ایچ آئی وی کی ماں سے بچے میں منتقلی کے خاتمے کے لیے عالمی کوشش میں اس اہم مرحلے پر قدم اٹھانے کا موقع فراہم کرنا ہوگی۔ بینک آف امریکہ ہر دو میں سے ایک امریکی گھرانے کو خدمات پیش کرتا ہے جس کا جال تقریباً 5,100 خوردہ بینکاری دفاتر اور 16,300 اے ٹی ایمز تک پھیلا ہوا ہے، اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹوں میں شمار ہوتی ہے، اور 30 ملین سے زیادہ آن لائن بینکنگ صارفین اور 14 ملین موبائل صارفین کا حامل ہے۔

بینک آف امریکہ کے سی ای او برائن موئنہان نے کہا کہ “امریکہ اور دنیا بھر میں صارفین اور موکلین کو خدمات فراہم کرنے جس طرح ہم تمام وسائل کو استعمال کرتے ہیں، اسی طرح ہم ان صلاحیتوں کور ایڈز کے خلاف جنگ کے لیے (ریڈ) اور صحت کی عالمی برادری کے لیے بھی لا سکتے ہیں۔ سب سے اہم یہ کہ ہم اپنے صارفین اور ملازمین کو اس جنگ میں حصہ لینے پر آمادہ کریں گے۔”

(ریڈ) آٹھ افریقی ممالک – گھانا، کینیا، لیسوتھو، روانڈا، جنوبی افریقہ، سوازی لینڈ، تنزانیہ اور زیمبیا—میں ایڈز کے خلاف لڑ رہے ہیں اور ایچ آئی وی/ایڈز کے عطیات میں استعمال ہورہے ہیں جو علاج، پرکھ اور تحفظ اور دیکھ بھال کی خدمات فراہم کررہے ہیں، جن کی توجہ ایچ آئی وی کی ماں سے بچے میں منتقلی کو روکنے اور ایک ایڈز سے آزاد نسل کا خواب پورا کرنے پر ہے۔ (ریڈ) کی جانب سے تخلیق کیے گئے 240 ملین ڈالرز میں 100 فیصد میدان عمل میں خدمات پیش کرنے کے لیے براہ راست عالمی فنڈ میں گئے، جس میں سے (ریڈ) نے ایک پیسہ اوپر سے نہیں لیا۔ (ریڈ) اور اس کے شراکت دار – بینک آف امریکہ سے لے کر اسٹاربکس، ایپل اور مزید اداروں تک— اقوام متحدہ کے ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے مطابق  2015ء تک موذی ایچ آئی وی وائرس کی ماں سے بچے میں منتقلی کو روکنے کے لیے عالمی سطح پرآخری دھکا لگانے کے لیے متحد ہیں۔

مارک ڈیبل، ایڈز، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے کے لیے عالمی فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نے کہا کہ ” ایڈز کے خاتمے کے لیے ہماری جنگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور انتہائی ضروری امداد کی فراہمی کے لیے اس جدید شراکت داری پر ہم بینک آف امریکہ، (ریڈ)، اور یو2 کے شکر گزار ہیں۔ یہ شراکت داری آنے والے سالوں میں زبردست اثرات مرتب کرے گی۔”

(ریڈ) ٹ م کے بارے میں

(ریڈ) ایڈز کے خلاف جنگ کے لیے کاروباری اداروں اور عوام کو ذمہ دار بنانے کی خاطر 2006ء میں بونو اور بوبی شرائیو کی جانب سے قائم کیا گیا تھا۔

(ریڈ) نے دنیا کے مشہور ترین برانڈز کے ساتھ شراکت داریاں کیں جنہوں نے (ریڈ) کی برانڈ یافتہ اشیاء سے اور عالمی فنڈ کے لیے خدمات میں 50 فیصد تک منافع میں حصہ ڈالا۔ (ریڈ) کے قابل فخر شراکت داروں میں شامل ہیں: ایپل، اسٹاربکس، دی کوکا کولا کمپنی، بیٹس بائے ڈاکٹر ڈری، بیلویدیرے، کلارو، ایس اے پی، ٹیل سیل اور لائیو نیشن انٹرٹینمنٹ۔ (ریڈ) کے خصوصی اشاعت شراکت داروں میں شامل ہیں: جوناتھن ایڈلر، تھیوری، ہیڈ، کڈروبوٹ، موفی، فیڈ، سر رچرڈز کونڈوم کمپنی، شازیم، گرل اسکیٹ بورڈز، نینڈا ہوم، بوٹل ٹاپ، فیٹ بوائے یو ایس اے اور بیڈ باتھ اینڈ بیونڈ۔

اب تک (ریڈ) ایڈز، تپ دق اور ملیریا کے خلاف جنگ کے لیے عالمی فنڈ کی خاطر 240 ملین ڈالرز سے زیادہ جمع کرچکا ہے، تاکہ گھانا، کینیا، لیسوتھو، روانڈا، جنوبی افریقہ، سوازی لینڈ، تنزانیہ اور زیمبیا میں ایچ آئی وی/ایڈز عطیات میں مدد دی جا سکے۔ 100 فیصد رقوم میدان عمل میں کام کے لیے جاتی ہیں – اور اوپر سے کوئی پیسہ نہیں رکھا جاتا۔ عالمی فنڈز کے عطیات جو (ریڈ) فراہم کرتا ہے، نے ایچ آئی وی کی پرکھ اور دیکھ بھال کی خدمات میں تحفظ، علاج، مشاورت کے ساتھ 40 ملین سے زیادہ افراد کی زندگیوں پر اثرات مرتب کیے۔

(ریڈ) دی ون کمپین کا شعبہ ہے۔

red.orgپر مزید جانیے ۔

گلوبل فنڈ کے بارے میں

گلوبل فنڈ ایک بین الاقوامی مالیاتی ادارہ ہے جو ایچ آئی وی اور ایڈز، تپ دق اور ملیریا سے تحفظ اور علاج کے لیے وسائل حاصل  اور تقسیم کرنے سے وابستہ ہے۔ گلوبل فنڈ حکومتوں، شہری انجمنوں، نجی شعبے اور متاثرہ برادریوں کے درمیان شراکت داریوں کو فروغ دیتا ہے، جو ضرورت مند افراد تک رسائی میں مدد کا موثر ترین طریقہ ہے۔ یہ جدید طریقہ ملکی ملکیت اور کارکردگی کی بنیاد پر رقوم کی فراہمی پر انحصار کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ملکی عوام اپنی ترجیحات کی بنیاد پر خود منصوبے نافذ کریں اور گلوبل فنڈ جہاں قابل تصدیق نتائج حامل ہوں وہاں سرمایہ کاری فراہم کرے۔

2002ء میں اپنے قیام سے اب تک گلوبل فنڈ 140 سے زیادہ ممالک میں 1,000 سے زائد منصوبوں کو مدد فراہم کرچکا ہے، جو 6.1 ملین افراد کو ایڈز علاج، 11.2 ملین افراد کو تپ دق کا علاج اور 360 ملین افراد کو ملیریا سے تحفظ کے لیے مجھر دانیاں فراہم کررہا ہے۔ گلوبل فنڈ دیگر دوطرفہ اور کثیر طرفہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جو تینوں امراض سے نمٹنے کے لیے موجودہ کوششوں کو مکمل کرتے ہیں۔

بینک آف امریکہ کے بارے میں

بینک آف امریکہ دنیا کے بڑے مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے، جو انفرادی صارفین، چھوٹی اور درمیانی مارکیٹ کے کاروباری اداروں اور بڑے کاروباری اداروں کو بینکاری، سرمایہ کاری، اثاثہ جاتی انتظام اور دیگر مالیاتی اور  رسک مینجمنٹ مصنوعات اور خدمات فراہم کررتا ہے۔ ادارہ امریکہ میں تقریباً 5,100 خوردہ بینکاری دفاتر اور تقریباً 16,300 اے ٹی ایمز اور  30 ملین متحرک صارفین کی حامل  اعزاز یافتہ آن لائن بینکاری  اور 14 ملین موبائل صارفین کے ساتھ تقریباً 50 ملین صارفین کو بے مثال سہولیات فراہم کرتا ہے۔ بینک آف امریکہ دنیا کے معروف ویلتھ مینجمنٹ اداروں میں سے ایک ہے اور کارپوریٹ اور انوسٹمنٹ بینکاری اور ٹریڈنگ میں مختلف اثاثہ جاتی درجوں میں ایک عالمی رہنماادارہ ہے جو دنیا بھر کے تجارتی اداروں، حکومتوں، اداروں اور افراد کو خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک آف امریکہ جدید، آسان استعمال کی آن لائن مصنوعات اور خدمات کے مجموعے کے ذریعے تقریباً 3 ملین چھوٹے کاروباری مالکان کے لیے صنعت کی بہترین مدد فراہم کرتا ہے۔ ادارہ 40 سے زیادہ ممالک میں آپریشنز کے ذریعے صارفین کو خدمات دیتا ہے۔ بینک آف امریکہ کارپوریشن اسٹاک (این وائی ایس ای: BAC) نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ہے۔

 

Related Posts