روش نے لیبارٹری ڈیولپڈ ٹیسٹنگ کے لیے فلو سسٹم کے اجراء کا اعلان کردیا

– جامع پیشکش کام کے معیاری بہاؤ کو زیادہ آسانی کے ساتھ اور لیبارٹری ڈیولپڈ ٹیسٹس کی بڑی تعداد کی حامل لیبارٹریوں کے لیے ڈیٹاخودکاری اور زیادہ سہولت فراہم کرتی ہے

پلیزینٹن، کیلیفورنیا، 16 دسمبر2013ء/پی آرنیوزوائر –

روش (ایس آئی ایکس: RO، ROG؛ او ٹی سی کیو ایکس: RHHBY) نے آج یورپ، ایشیا بحر الکاہل، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں لیبارٹری ڈیولپڈ ٹیسٹ (ایل ڈی ٹی) میں استعمال کے لیے اپنے نئے فلو سسٹم کے اجراء کا اعلان کیا۔* یہ صارف وضع کردہ  نظام کام کے بہاؤ کی پوری زنجیر پر مکمل لچک فراہم کرتا ہے، بنیادی نمونے کو سنبھالنے سے لے کر کیو پی سی آر نتائج کےتجزیے تک۔ نظام وائرولوجی اور مائیکروبایولوجی میں لیبارٹری ایپلی کیشنز کی وسیع اقسام رکھتا ہے۔ مزید برآں، روش کی جانب سے ریجنٹس، کنٹرولز اور ایسیز کی جامع پیشکشیں فلو کے آلاتی عمل پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی اور بہتر بنائی گئی ہیں، جو ایل ڈی ٹیز کے بڑے حجم پر کام کرنے والوں کے لیے سہولت اور لیبارٹریز میں معیار بندی کی نئی سطح پیش کرتی ہے۔

فلو کی مدد سے ممکن کام کا بہاؤ معیار بندی اور ڈیٹا خودکارسازی کی ایسی ایپلی کیشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے جو عموماً مختلف سالماتی ٹیسٹ فہرستوں، نمونوں کی بڑی تعداد اور ہدف کی وسیع ورائٹی کے ساتھ لیبارٹری ڈیولپڈ ٹیسٹنگ میں لیبارٹریوں کو درکار ہوتی ہیں۔ فلو کا سافٹویئر عمل کے تمام اقدامات کو ہموار انداز میں منسلک کرتا ہے، اور نتیجے کی بھروسہ مندی اور نوافزودگی کے نئے معیار کی سہولت دیتا اور ڈیٹا اور لیبارٹری انفارمیشن سسٹم (ایل آئی ایس) کے ساتھ براہ راست رابطے کی مکمل سراغ پذیری فراہم کرتا ہے۔

آرہوس یونیورسٹی ہسپتال، اسکیبی، ڈنمارک کے کلینیکل مائیکروبایولوجی ڈپارٹمنٹ کے کورت ہاندبرگ نے کہا کہ “اپنی ایپلی کیشنز اور ضروریات  کے لیے پیش کردہ فلو کی لچک سے وہ بہت متاثر ہوئے۔ فلو ایک اوپن سسٹم ہے جو ہمیں درون خانہ جانچ پر لاگو کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مزید برآں، اس نے ہمارے کیو پی سی آر ٹیسٹنگ نتائج کی سراغ پذیری کو واضح طور پر بہتر بنایا اور ساتھ ساتھ ہمارے تکنیکی عملے پر کام کے بارہا بوجھ کو کم کیا۔”

روش مالیکیولر ڈائیگنوسٹکس کے سربراہ پال براؤن نے کہا کہ “بڑے نتائج کے حامل صارفین کی ایل ڈی ٹی ایپلی کیشنز کو بڑے نتائج کی بھروسہ مندی کی ضرورت ہوتی ہے، جو کام کے بہاؤ کو خودکار بنانے کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔ فلو کے اجراء کے ذریعے ہم اپنی انتہائی مستحکم ٹیکنالوجیز اور سسٹمز پر اولین آئی ٹی سپورٹ یافتہ، نمونے سے نتیجے تک کیو پی سی آر ورک فلو حل کے ساتھ ای ڈی ٹی سیٹنگ میں خودکاریت کوبہتر بنا سکتے ہیں ۔ اب تک ہمیں یورپی ممالک میں تجرباتی صارفین کی جانب سے بہت مثبت ردعمل ملا ہے جو نتائج کی بھروسہ مندی میں اضافہ ظاہر کر رہے ہیں۔”

فلو سسٹم فوری طور پر یورپ، ایشیا بحر الکاہل، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں دستیاب ہوگا۔

*فلو سسٹم امریکہ اور دیگر خطوں میں دستیاب نہیں ہوگا۔

فلو کے بارے میں

فلو سسٹم عام لیبارٹری کے لیے ایک نان-آئی وی ڈی سسٹم ہے جو 5 اجزاء پر مشتمل ہے: 1) فلو سافٹویئر، 2) فلو پرائمری سیمپل ہینڈلنگ سسٹم، 3) ایم اے جی این اے پیور 96 سسٹم برائے خودکار نیوکلک ایسڈ پیوریفکیشن، 4) فلو پی سی آر سیٹ اپ سسٹم، اور 5) لائٹ سائیکلر (ر) 480 سسٹم برائے افزونی۔ فلو سافٹویئر صارف کے لیبارٹری انفارمیشن سسٹم (ایل آئی ایس) کے ساتھ رابطے،کام کی فہرستیں مرتب کرنے کے لیے نمونہ جاتی اور متعلقہ تجزباتی درخواستوں کی معلومات حاصل کرنے  کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.flow.roche.com۔

روش کے بارے میں

باسل، سوئٹزرلینڈ میں صدر دفاتر کا حامل روش تحقیق پر توجہ مرکوز رکھنے والا صحت عامہ کا معروف ادارہ ہے جو ادویات سازی اور تشخیص میں مشترکہ طور پر مستحکم ہے۔ روش دنیا کی سب سے بڑی بایوٹیک کمپنی ہے، جو سلعیات، انفیکشن کی بیماریوں، جلنے کے امراض، استحالہ اور علم عصبیات میں امتیاز پیدا کرنے والی ادویات رکھتی ہے۔ روش حیاتیاتی کیمیا تشخیصی اور بافتوں کی بنیاد پر سرطان کی تشخیص میں عالمی رہنما اور ذیابیطس کے علاج میں نمایاں ادارہ بھی ہے۔ روش کی انفرادی صحت دیکھ بھال کی حکمت عملی کا مقصد ایسی ادویات اور تشخیصی آلات فراہم کرنا ہیں جو صحت، معیار زندگی اور مریضوں کی بقاء میں واضح بہتریاں ممکن بنائیں۔ 2012ء میں روش کے دنیا بھر میں 82,000 سے زائد ملازمین تھے اور آر اینڈ ڈی میں اس نے 8 ارب سوئس فرانکس سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی۔ گروپ نے 45.5 ارب سوئس فرانکس کی فروخت کی۔ امریکہ میں میں جینن ٹیک روش گروپ کا مکمل ملکیتی رکن ہے۔ روش چوگائی فارماسیوٹیکل، جاپان میں اکثریتی حصص یافتہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.roche.com۔

لائٹ سائیکلر اور میگنا پیور روش کے تجارتی نشانات ہیں۔

تمام دیگر مصنوعات اور تجارتی نشانات ان کے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:
باب پیورسیل
فون: 888-545-2443

Related Posts