– زبردست ریسنگ گیمز پولو ریڈ کو ایک نئی سطح پر لے جاتے ہوئے
نیو یارک ، 4 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–
رالف لارین کی مردوں کے لیے جدید ترین خوشبو پولو ریڈ نئے ریڈ ریس چیلنج کے ذریعےاس آتشیں خوشبو کی رفتار، جوش اور فریب لاتی ہے۔ پرستاروں کی ڈرائیونگ کی صلاحیتوں کو آزمائش میں ڈالنے والا ریڈ ریس چیلنج ایک تیز رفتار ڈیجیٹل ڈرائیونگ مقابلہ ہے جو بروس ویبر کی ہدایت یافتہ اور ناکو فیگیوراس کی اداکاری میں بنائی گئی پولو ریڈ کی مختصر فلم کی بنیاد پر ہے۔
گیمرز کو رالف لارین خوشبویات فیس بک پیج پر طاقتور پہیوں کےپیچھے بیٹھنے کی ہمت کرنی ہے اور ایک تیز رفتار کشتی کا مقابلہ کرنا ہے۔ تین سطحی چیلنج ایک زمین بمقابلہ پانی دوڑ ہے جہاں جیتنے والا گیم بورڈ تکمیل کے ساتھ نئے کورسز کو کھولتا ہے۔ جزائر کے دور دراز سلسلے میں گیمرز کو ورچوئل روڈ کے ذریعے اور پولو ریڈ کی تشہیری مہم میں پہنچایا جاتا ہے۔
گیمرز کو اپنی ڈرائیونگ کی جرات مندی کی بنیاد پر درجہ بندی دی جاتی ہے، جس میں اسکورنگ کی بنیاد بہترین رفتار، شفٹنگ اور فاصلے سے ضرب ہوتی ہے۔ مزید برآں، عالمی ریڈ ریس چیلنج لیڈربورڈ کھلاڑیوں کو اپنی درجہ بندی دیکھنے اور اپنے سوشل دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
پولو ریڈ پرستار اپنے جوش کو آسمان تک پہنچا سکتے ہیں اور ریڈ ریس چیلنج میں www.facebook.com/ralphlaurenfragrances پر حصہ لے سکتے ہیں۔
پولو ریڈ تیز طرار سرخ زعفران، تازہ سرخ چکوتروں اور گہری سرخ لکڑی کا آتشیں ملاپ ہے جو ہر فرد میں ہیجان خیزی کے جذبات کو بڑھاتی ہے۔ساخت، قوت اور امتیاز میں بہترین پولو ریڈ دنیا کی مشہور ترین گاڑیوں کی کلیکشن رالف لارین کار کلیکشن سے متاثر ہے۔ پولو ریڈ مصنوعات کی فہرست منتخب خوردہ فروشوں اور RalphLauren.com پر دستیاب ہے۔
رالف لارین خوشبویات کے بارےمیں
1978ء میں رالف لارین نے اپنی طرز زندگی کے برانڈ کو بڑھاتے ہوئے خوشبویات کی دنیا میں قدم رکھا اور عورتوں کے لیے لارین اور مردوں کے لیے پولو جاری کیں۔ 30 سے زیادہ سالوں میں رالف لارین خوشبویات نے مردوں اور عورتوں کے لیے نئی خوشبوئیں تیار کی ہیں جو جداگانہ شخصیت اور رالف لارین کی روایتوں میں پرتعیش طرز زندگی کو نمایاں کرتی ہیں۔ رالف لارین خوشبویات کے پورٹ فولیو میں پولو، پولو بلو، پولو بلیک، پولو ریڈ، رالف لارین رومانس اور دی بگ پونی فریگرینس کلیکشن برائے خواتین اور برائے حضرات شامل ہیں۔ رالف لارین خوشبویات کے بارے میں مزید جانیے www.ralphlauren.com/fragrances یا www.facebook.com/ralphlaurenfragrances پر۔