PR Observer

Latest Breaking News and Updates

Arabic General

دوسرا چائنا (یی وو) انٹرنیشنل سورسنگ فیئر 21 اکتوبر سے ہوگا

یی وو، یکم اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر –

وزارت تجارت کے بیورو آف ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ افیئرز اور اقوام متحدہ کی کونسل فار دی پروموشن آف پروکیورمنٹ آف چائنا کے زیر انتظام اور چائنا چین اسٹور فرنچائزز ایسوسی ایشن اور دیگر اداروں کی مدد اور یی وو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے زیر اہتمام دوسرا یی وو انٹرنیشنل سورسنگ فیئر 21 سے 23 اکتوبر تک یی وو انٹرنیشنل ایگزی بیشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

منتظمین کے مطابق سورسنگ فیئر ملک اور بیرون ملک سے خریداروں کی وسیع اقسام کو مدعو کررہا ہے۔ بڑے خوردہ فروشوں کے سینئر مینیجرز، ایس اے ایس اے سی کے ملحقہ مرکزی اداروں کے خریداروں کے شعبوں کے سربراہان، قومی سطح پر تسلیم شدہ غیر ملکی تجارتی اداروں کے سینئر مینیجرز، غیر ملکی خریدار، کاروباری انجمنیں اور چی جیانگ تاجروں کے نمائندگان اور چائنا اوورسیز چائنیز انٹرپرینئرز ایسوسی ایشن، معیشت دان اور صحافی شرکت کریں گے۔

شرکاء کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے میلے کو تین شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے: کانفرنس فورمز، پروکیورمنٹ ڈاکنگ اور کاروباری دورے۔ شرکاء کے پاس اپنی ضروریات کے مطابق مختلف موضوعات پر ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کا اختیار ہوگا۔

میلے میں منتظمین نے یی وو میں سرمایہ کاری کے لیے ہمت افزائی اجلاس طے کیے ہیں، جہاں یی وو میں مارکیٹ ترقی اور نمائش صنعت کے بارے میں جامع معلومات، تجارت کے حصول کے لیے سہل کار خدمات اور سرمایہ کاری پالیسی اور ماحول  فراہم کیا جائے گا۔

حصول میں خریداری میلہ خاص طور پر خریداروں کے لیے سجایا جائے گا۔ ساتھ میں منعقدہ 19 ویں یی وو فیئر سے منسلک یہ میلہ صارف کے لیے مذاکراتی مقامات اور اہم صارفین کے لیے وی آئی پی ممبرشپ سروس کا حامل ہوگا۔ اس کے علاوہ نجی سورسنگ تقریبات، بشمول صنعتی حصول، علاقائی حصول اور بڑے اداروں کی خریداری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

حصول کی ہدایات کی توجہ خریداری کی پالیسی اور طریقہ کار، اور ساتھ ساتھ تجارتی ماحول پر ہوگی، جس کا مقصد طویل المیعاد مارکیٹنگ چینل ترتیب دینا اور تعاون کو فروغ دینا ہیں۔ کاروباری تحقیق کے شعبے میں منتظمین دنیا بھر کے خریداروں کو بین الاقوامی تجارتی مارکیٹ کے دورے پر مدعو کریں گے۔

بڑے پیمانے پر چین کے سورسنگ فیئر  کی حیثیت سے یہ میلہ خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ہموار رابطے کے لیے تجارتی پلیٹ فارمز بنائے گا، اور ایک اعلیٰ، موثر، معروف اور پیشہ ورانہ خریداری مذاکرات پلیٹ فارم بنا رہا ہے۔

منتظمین کے ڈائریکٹر نے کہا کہ “سورسنگ فیئر کے ذریعے ہم مارکیٹ خریداری کے ساتھ تجارت کے نئے طریقے کی مشق کر رہے ہیں جو جس میں ہماری نظر مارکیٹ معیار اور یی وو فیئر  کی اقتصادی موثریت کو بہتر بنانے اور یوں کاروباری خدمات کی تبدیلی اور بہتر بنانے کے فروغ پر مرکوز ہے۔”

چائنا (یی وو) انٹرنیشنل سورسنگ فیئر کے بارے میں مزید معلومات ملاحظہ کیجیے http://en.yiwufair.com۔

ذریعہ 19 واں چائنا یی وو انٹرنیشنل کموڈٹیز فیئر آرگنائزنگ کمیٹی