خصوصی کلائی پٹی کے لیے ٹائیگرووڈزاور آل کسٹم فوکس گلوبلامپورٹس (اے سی ایف) کے درمیان شراکت داری

– آمدنی کا ایک مخصوص حصہ ایشیا میں ٹائیگرووڈزفاؤنڈیشن کی کوششوں کو ملے گا

جیوپیٹر، فلوریڈا، 13 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر — ٹائیگرووڈزاور آل کسٹم فوکس گلوبلامپورٹس (اے سی ایف) نے بدھ کو دی ٹائیگرووڈز کلائی پٹی تخلیق کرنے والے ایک لائسنسنگ معاہدے کا اعلان کیا۔ 14 مرتبہ کے میجر فاتح کے تحریک دینے والے اقوال سے مزین سرخ و سیاہ رنگ کی اس کلائی پٹی کی فروخت کا ایک حصہ ٹائیگرووڈز فاؤنڈیشن کی ایشیا میں نوجوانوں کے لیے خدمات پیش کرنے کی مجوزہ توسیع میں مدد دے گا۔ پٹی پر ووڈز کا پیغام ہے “سربلندی حاصل کرنے کے لیے جیو۔”

ووڈز نے کہا کہ “میری والدہ اور والد نے مجھے سکھایا کہ ہر کام ممکن ہے اور ہمیشہ سربلندی حاصل کرنے کی کوشش کرو۔ مجھے امید ہے کہ ہر روز ان الفاظ کو پہن کر لوگ اس بات کو یاد رکھیں گے کہ ہم میں سے ہر فرد نہ صرف دوسروں کی بلکہ اپنی زندگیاں بنانے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔”

ووڈز نے مزید کہا کہ “مجھے خوشی ہے کہ فاؤنڈیشن ایشیا میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم امریکہ میں بہت کامیاب رہے اور میرا طویل المیعاد ہدف اپنے کام کو ایشیا میں پھیلانا ہے جہاں سے میری والدہ تعلق رکھتی ہیں۔”

اے سی ایف کے صدر راج کمار نے کہا کہ “ہم ٹائیگر اور ان کی فاؤنڈیشن کے ساتھ اپنے تعلقات کے آغاز پر بہت خوش ہیں ہمارا منصوبہ اپریل 2014ء تک تقسیم کاروں اور خوردہ فروشوں کے لیے یہ کلائی پٹیاں دستیاب کرنا ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ پٹی کی طلب میں 2014ء اور 2015ء میں اضافہ ہوگا جب یہ ایشیا میں ہزاروں مقامات پر دستیاب ہوں گی۔”

ٹائیگرووڈز فاؤنڈیشن کے بارے میں : ٹائیگرووڈز فاؤنڈیشن  میں ہمارا ماننا ہے کہ ہر بچہ کالج تک پہنچنے کا حق رکھتا ہے۔ کم توقعات کے کلچر کو توڑنے کے لیے تیار کردہ ہمارے کالج رسائی منصوبے تعلیمی زندگی کے تمام مراحل  کے مستحق نوجوانوں  تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ گریڈز 5 سے 12 تک کے  طلباء کے لیے ٹائیگرووڈزلرننگ سینٹرزایس ٹی ای ایم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) عملی تجربات کے ساتھ ساتھ کالج تیاری کی ورکشاپس بھی کرواتے ہیں تاکہ کالج اور آنے والے مستقبل پر توجہ رکھنے والا بے مثال ماحول تخلیق ہو۔ ارل ووڈزاسکالرشپ پروگرام ایک بے مثال نیٹ ورک ہے جو داخلوں کی مشاورت، کالج وظائف، وقف اساتذہ، خصوصی انٹرن شپس اور اہم ورکشاپس فراہم کررہا ہے۔ انفرادی مدد حاصل کرنے والے ہمارے نوجوان طلباء جارج ٹاؤن، یوایس سی، یو سی برکلے، یو سی ایل اے اور ہارورڈ جیسی شہرت یافتہ جامعات میں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ ہمارے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےtigerwoodsfoundation.org // @TWFoundation۔

اے سی ایف کے بارے میں: اے سی ایف میں ہمیں ٹائیگرووڈز کے ساتھ لائسنس ملنے پر فخر ہے اور ہم ٹائیگرووڈز فاؤنڈیشن کے کام کو ایشیا میں پھیلا کر ان کے انسان دوستی اہداف میں حصہ ڈالیں گے۔ اپنے یکجا یقین، جامع نیٹ ورک اور ایشیا اور دنیا بھر میں گہری جڑوں کے ساتھ یہ شراکت داری اے سی ایف کو ایشیا میں فاؤنڈیشن کی مدد کا زبردست موقع دیتی ہے۔ اے سی ایف چین، بھارت، برطانیہ، تھائی لینڈ اور امریکہ میں 11 تنصیبات میں مصنوعات بنانے کا 25 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتا ہے۔ ادارہ سام سنگ، کوکا کولا، پیپسی، بڈویزر، ریڈ بل، ملر، این بی اے، اینایف ایل، اینایچ ایل، سیزرزپیلیس اور تاؤ جیسے صارفین کے لیے 14 ملین سالانہ سے زیادہ یونٹ پیدا کرتا ہے۔ آل کسٹم فوکس گلوبلامپورٹس ایل ایل سی عالمی صدر دفاتر 20750 وینچرابلیوارڈ، ووڈلینڈزہلز، کیلیفورنیا 91364۔ اے سی ایف پر مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےacfglobalusa.com۔

Related Posts