جے اے سولر ملٹی-سی سولر سیلز نے معکوس کرنے میں 19 فیصد سے زیادہ موثریت دکھا دی

شنگھائی، 18 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکسیتان — اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی کی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “کمپنی”) نے آج اعلان کیا کہ اس کے ملٹی-کرسٹلائن سلیکون (“ملٹی-سی”) شمسی سیلز نے معکوس کرنے میں 19 فیصد سے بھی زیادہ موثریت دکھا دی ہے۔

موثریت میں یہ بہتری جدید سیل ٹیکنالوجی کے استعمال سے حاصل کی گئی جسے جے اے سولر کی آر اینڈ ڈی ٹیم نے اگست 2013ء میں ادارے کے اس اعلان کے بعد تیار کیا کہ معکوس کرنے کے عمل میں 18.3 موثریت حاصل کرلی گئی ہے، جو بذات خود اس وقت صنعت کا ریکارڈ تھا۔

جے اے سولر کے چیف آپریشن آفیسر جناب یونگ لیو نے کہا کہ “اپنے ملٹی-سی سیلز کے ساتھ 19 فیصد موثریت کی حد عبور کرنے کے ساتھ جے اے سولر نے کم قیمت پر اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی پیدا کرنے کی اپنی صلاحیت میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ نئے سیلز جے اے سولر کی پی وی ٹیکنالوجی کی سرحدوں کو مزید آگے بڑھانے کی بے مثال کوششوں کا ایک اور ثبوت ہیں، اور رقبے کی فی اکائی میں زیادہ توانائی کی پیداوار اور فی واٹ پر تنصیب کے کم اخراجات صارفین کے لیے زبردست اہمیت کے حامل ہوں گے۔”

جے اے سولر اپنے نئے ملٹی-سی سیلز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا منصوبہ رکھتا ہے اور انہیں 2014ء کی دوسری ششماہی میں تجارتی پیمانے پر استعمال کے لیے پیداواری سلسلے کا حصہ بنائے گا۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےhttp://www.jasolar.com۔

Related Posts