جے اے سولر برٹش سولر رینیو یبلز کو 7.8 میگاواٹ انتہائی موثر مکمل چوکور مونو ماڈیولز فراہم کرے گا

شنگھائی، 3 مارچ 2014ء/پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی کی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “ادارے”) نے آج اعلان کیا کہ وہ برطانیہ میں قائم بڑے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانےوالے برٹش سولر رینیو یبلز کو 7.8 میگاواٹ انتہائی موثر مکمل چوکور مونو ماڈیولز فراہم کرے گا، تاکہ وہ جنوب مغربی برطانیہ میں 7.8 میگاواٹ سولر فارم میں استعمال کرسکے۔ JAM6R 270W پی-ٹائپ ماڈیولز کی 60-سیل فارمیٹ میں فراہمی ممکنہ طور پر 2014ء کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہوگی۔

یہ تازہ ترین تعاون جے اے سولر کی جانب سے برٹش سولر رینیو یبلز کے 2013ء میں زمینی منصوبوں کے لیے 30 میگاواٹ کے ماڈیولز کی فراہمی کے بعد کیا جارہا ہے۔

جے اے سولر کے سی ایاو اور ایگزیکٹو چیئرمین جناب باؤفینگ جن نے کہا کہ “”مختصر ترین وقت میں موثر ترین شمسی مصنوعات فراہم کرنے کی جے اے سولر کی صلاحیت اس منصوبے کوحاصل کرنے میں کلیدی عنصر رہی۔ ہم نے برطانیہ میں شراکت داری کی مضبوط بنیاد قائم کرلی ہے، رہائشی اور رفاہ عامہ دونوں شعبوں میں، اور اپنی انتہائی موثر مصنوعات کی طلب میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ 2014ء میں ہم تیزی سے بڑھتی ہوئی برطانوی مارکیٹ میں مستحکم کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔”

برٹش سولر رینیو یبلز کے سی ایاواینگس میکڈونلڈ نے کہاکہ “برٹش سولر رینیو یبلزاپنے پی وی تیاری کے عمل میں بہترین معیار حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس لیے قابل بھروسہ ترین فراہم کنندگان کی جانب سے اعلیٰ ترین مصنوعات طلب کرتا ہے۔ ہمیں خوشی ہےکہ ایک مرتبہ پھر ہم جے اے سولر کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، جس نے اپنی ٹیکنالوجی اور مصنوعاتی معیار کی قائدانہ اہلیت کا مستقل مظاہرہ کیا ہے۔”

جے اے سولر کے مینیجربرائے برطانیہ ایلسٹرمونسے نے کہا کہ “قابل تجدید توانائی پر سرمایہ کاری میں زیادہ سے زیادہ آمدنی نہ صرف مصادر کے اخراجات کو کم کرتی ہے بلکہ عرصہ زندگی کو بھی زیادہ سے زیادہ کرتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ 270 واٹ کے اپنے ماڈیولز کا بہترین توانائی نتیجہ، ساتھ ساتھ اعلی ٰپائیداری، اس منصوبے کے عرصہ حیات میں برٹش سولر رینیو یبلز کے لیے زیادہ بہتر آمدنی کا سبب بنے گا۔

جے اے سولر 4 سے 6 مارچ تک ایکوبلڈ لندن میں اپنے 270 واٹ مکمل چوکور مونو سولر ماڈیولز کی نمائش کرے گا جہاں وہ اپنے اگلی نسل کے 60-سیل فارمیٹریسیم اور پرسیم انتہائی موثرسیلز اور ماڈیولز بھی متعارفکروائے گا۔

ذریعہ: جے اے ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ

Related Posts