جین رچرڈ کے آرسینل خصوصی ایڈیشنز سرخ رنگ میں حاضر

باسل، سوئٹزرلینڈ، یکم اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر– ٹیم اب مکمل ہوچکی ہے: لندن کے پریمیئر لیگ فٹ بال کلب کے عالمی شراکت داری اور باضابطہ گھڑی ساز کی حیثیت سے تعاون کے اعلان کے چند ہفتوں بعد، سوئس گھڑی ساز نے باسلورلڈ میں دو نئی جین رچرڈبرائےآرسینل گھڑیوں کا اجراء کیا: پریس کانفرنس میں آرسینل کے لیجنڈرابرٹپائرس کے ساتھ ساتھ کلب کے سی سیاو ٹام فوکس کے ہمراہ، 28 مارچ 2014ء کو ایک خصوصی ٹیراسکوپ سیریز اور ایک محدود ایڈیشن کا ایروسکوپ بھی جاری کیا گيا۔ یہ دو متحرک اور اسپورٹی نمونے ایک سرخ “جھلک” کے ساتھ جین رچرڈ کے فلسفہ زندگی اور ساتھ ساتھ مثالی گنرز کی قوت اور جذبے کو ظاہر کرتے ہیں اور جین رچرڈشخصیات، آرسینل پرستاروں اور کسی بھی فٹ بال عقیدت مندکو گیند پر برقرار رکھنے کو یقینی بناتے ہیں۔

JEANRICHARDS%20Limited جین رچرڈ کے آرسینل خصوصی ایڈیشنز سرخ رنگ میں حاضر

JEANRICHARD’S Limited Edition Arsenal FC Aeroscope, 250 pieces worldwide.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140401/NY95168-a
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140401/NY95168-b
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140401/NY95168-c

آرسینل لیجنڈرابرٹ پائرس کہتے ہیں کہ “2003ء میں جین رچرڈبین الاقوامی سطح پر فٹ بال کو سہارا دینے والے اولین پرتعیش گھڑی ساز اداروں میں سے ایک تھا۔ آرسینل کی جانب سے آج مجھے ٹام فاکس کے ساتھ اور کلب کے باضابطہ گھڑی شراکت دار کی حیثیت سے موجودگي پر خوشی ہے تاکہ گنرز کے رنگوں میں دو خصوصی گھڑیاں جاری کریں۔ وقت ہمارے کھیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ اسٹائلش گھڑیاں میدان کے اندر اور باہر ان لمحات کا سواد کہیں زیادہ بڑھا دیتی ہیں۔”

خصوصی ایڈیشن ٹیراسکوپ میدان میں گنرز کی اسٹرائیک-پاور کو خراج تحسین کی علامت ہے، اور محدود ایڈیشن کی ایروسکوپکرونوگراف کو اعلیٰ سطحی درستی کے ساتھ بہترین کھیلوں کے وقت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سوئس گھڑی ساز کے مینیجنگ ڈائریکٹر برونوگرانڈکہتے ہیں کہ “معاملہ چاہے فٹ بال کے میدان کا ہو یا گھڑی سازی کا، ٹیم اسپرٹ، جذباتی جوش و خروش اور جیت کی لگن وہ اقدار ہیں جو آرسینل اور جین رچرڈمیں مشترک ہیں۔ ہم یکساں فلسفہ زندگی کےحامل ہیں، جو چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے عزم، سخت محنت میں عظمت پر یقین اور ہر مرتبہ ایک قدم آگے بڑھنے کی خواہش ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس مثالی شراکت داری کے لیے دو گھڑیاں جاری کیں اور اپنی یکساں اقدار اور فلسفہ زندگی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

JEANRICHARDS%20Arsenal%20FC%20Special%20Edition%20Terrascope.%20 1 جین رچرڈ کے آرسینل خصوصی ایڈیشنز سرخ رنگ میں حاضر

JEANRICHARD’S Arsenal FC Special Edition Terrascope.

آرسینل ٹیراسکوپ خصوصی ایڈیشن کے بارے میں

خصوصی طور پر آرسینل ڈیزائن شدہ نمونوں میں پہلا ٹیراسکوپ گھڑی کا ایک انوکھا ورژن ہے۔ دھرتی اور زمین کے تصور کے ساتھ روابط کے ذریعے یہ ماڈل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر زور دیتا ہے جو فٹ بال کے میدانوں میں ظاہر کی جاتی ہیں، ٹیم شناخت کے ساتھ جو ان کے گھریلو میدان میں گہری جڑی رکھتی ہے۔ اسٹیل کے خانے میں بند یہ گھڑی “عمودی ساٹن-فنشڈ” سرمئی ڈائل کی حامل ہے جو سرخ رنگ کی چھیڑ سے روشن ہوتا ہے – کلب کا مشہور رنگ، آرسینل لوگو، توپ، 6 بجے پر پرنٹ ہے۔ انداز، کارکردگی اورنفاست کا یہ ملاپ گنرز کے کھیلنے کے منفرد انداز سے ملتا ہے جس نے دنیا بھر میں کئی بڑے فٹ بال میدانوں میں اپنے نشان چھوڑ ے ہیں۔

آرسینل ایروسکوپ محدود ایڈیشن کے بارے میں

گنرز کے لیے تیار کی گئی دوسری گھڑی ایروسکوپکرونوگراف کا ایک محدود ایڈیشن ہے – جو صرف 250 گھڑیوں کی تعداد پر مشتمل ہے۔ یہ ننھے موتیوں سے آراستہ اور مٹی سے کھردرا کیے گئے سیاہ ٹائی ٹینیم، اپنے مکمل سرخ ڈائل اور اسی رنگ کی ربڑ کی پٹی کی بدولت فوراً توجہ حاصل کرتی ہے۔ اس کا جوان، محترک، امتیازی نظارہ ٹیم کے ہموار کھیل اور فوری پاسز، اور ہوا میں تیرتی ہوئی گیند کی تمام تر قوت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کی سیکنڈوں کی چھوٹی سوئی، 3 بجے پر،  کلب کی مشہور توپ کی شکل میں ڈھالی گئی ہے۔ اس کے دو کرونوگراف پش پیسز، کاؤنٹرز اور ٹیکومیٹرک اسکیل ایک گھڑی کے اسپورٹنگ جذبے کو ظاہر کرتے ہیں جنہیں مقابلے کے دوران جہاں ہر سیکنڈ اہمیت رکھتا ہے ہر منٹ کو درست انداز میں پیش کرنے اور ناپنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

JEANRICHARD%20Managing%20Director%20Bruno%20Grande%2C%20Arsenal%20Legend%20Robert%20Pires%20and%20the%20clubs%20CCO%20Tom%20Fox%20(from%20left). جین رچرڈ کے آرسینل خصوصی ایڈیشنز سرخ رنگ میں حاضر

JEANRICHARD Managing Director Bruno Grande, Arsenal Legend Robert Pires and the club’s CCO Tom Fox (from left).

ٹیراسکوپ آرسینل – خصوصی ایڈیشن

60500-11-20E-FK6A

چمکایا ہوا اور عمودی ساٹن-فنشڈ

زنگ سے محفوظ اسٹیل کا خانہ

44 م م

اونچائی: 12.60 م م

غیر معکوس نیلم کرسٹل

کیس-پشت، اسکریو-شدہ، کندہ

100 م تک پانی سے محفوظ

موومنٹ جے آر60،

خود-گھماؤ

کیلیبر: 11 ½”’

کثرت: 28,800ارتعاش/گھنٹہ (4 ہرٹز)

جواہر: 26

توانائی ذخیرہ: کم ا زکم 38 گھنٹے

افعال: گھنٹہ، منٹ، سیکنڈ، تاریخ

ساٹن-فنشڈ سرمئی ڈائل مع پرنٹ شدہ گنرز لوگو

سیاہ دھاتی سوئیاں مع اضافی سرخ چمکدار نقطہ

سیاہ دھاتی پکڑ مع سرخ مواد

سیاہ ربڑ کی پٹی

زنگ سے محفوظ تہہ ہونے والا بکل

ایروسکوپآرسینل – محدود ایڈیشن

60650-21PH51-FK6A

ریت سے کھردرا کیا گیا سیاہ ڈی ایل سی-تہہ کا حامل ٹائی ٹینیم خانہ / ٹائی ٹینیم ڈھلواں کنارے کندہ اور سرخ رنگ سے بھرے/کاربن فائبر کمپوزٹ میں محرک کے بمپرز

44 م م

اونچائی: 12.80 م م

غیر معکوس نیلم کرسٹل

ٹائی ٹینیمکیس-پشت، اسکریو-شدہ،

کندہ

100 م تک پانی سے محفوظ

موومنٹ جے آر60،

خود-گھماؤ

کیلیبر: 12 ½”’

کثرت: 28,800ارتعاش/گھنٹہ (4 ہرٹز)

جواہر: 43

توانائی ذخیرہ: کم ا زکم42 گھنٹے

افعال: گھنٹہ، منٹ، کرونوگراف، 3 پر چھوٹا سیکنڈ، تاریخ

سرخ ڈائل مع نقش شدہ خانہ زنبور نشانات

سرخ چکردار ساٹن-فنشڈکاؤنٹرز

سیاہ چمکدار مواد منتقل شدہ

عربی نمبر اور سوئیاں

سیاہ چمکدار مواد اور سیاہ گھنٹے و منٹ کی ڈھانچہ سوئیاں

سیاہ سیکنڈ سوئی چمکدار مواد کی نوک کے ساتھ

سیاہ توپ-شکل 3 بجے کی سوئی پر

سیاہ یا سرخ ربڑ کی پٹی

سیاہ ڈی ایل سی-تہہ کا حامل ٹائی ٹینیمبکل

وڈیو- https://www.youtube.com/watch?v=kiM1YfBaBEw
وڈیو- https://www.youtube.com/watch?v=HiXnvQg76XY

Related Posts