جیرے نے پاکستان میں پہلا چینی سوئٹننگ یونٹ فراہم کردیا

ینتائی، چین، 22 اگست 2013ء/پی آرنیوزوائر/ایشیا نیٹ پاکستان/–

جیرے (تیانجن) آئل اینڈ گیس انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے تیار کردہ مکمل خود مختار گیس سوئٹننگ یونٹ نے حال ہی میں تیانجن کی بندرگاہ پاکستان میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے لیے سفر کا آغاز کیا، جس نے جیرے کو پہلی چینی کمپنی بنا دیا ہے جس نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے کے لیے گیس سوئٹننگ یونٹ فراہم کیا۔

یہ منصوبہ پاکستان کے وسط میں بہت زیادہ درجہ حرارت والے علاقے میں واقع ہے۔ سخت قدرتی ماحول سے مطابقت کے لیے زیادہ صلاحیت والے یونٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یونٹ ڈیزائن اے پی آئی، اے ایس ایم ای، ای این اور اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے۔ یونٹ متعدد سسٹمز پر مشتمل ہے جس میں ایمائن ایبسورپشن سسٹم، ایمائن سائیکلک ریجنریشن سسٹم، ایسڈ گیس فلیئر سسٹم، ایک ڈی-من واٹر سسٹم، تھرمل اسٹیبل سالٹ ریموول سسٹم، پی ایل سی کنٹرول سسٹم، آگے اور گیس کا سراغ لگانے کا سٹم اور بجلی کی فراہمی اور تقسیم کا سسٹم شامل ہیں۔

جیرے نے اپنے صارف کو باسہولت ون-اسٹاپ سروسز فراہم کی ہیں، جن میں ابتدائی مرحلے کی تکنیکی گفتگو، خرید و فروخت اور بناوٹ سے لے کر فراہمی اور آپریشن تک شامل ہیں۔ کام کرنے کی پیچیدہ صورتحال اور انتہائی اعلیٰ سطح کی تکنیکی ضروریات کے باعث جیرے آر اینڈ ڈی انجینئروں نے بارہا مطالعے اور شمار بندی اور تجزیے کے ذریعے اپنے صارفین کو بہترین انجینئرنگ حل فراہم کیے ہیں، جو صارفین کے ڈیزائن نظرثانی اجلاس اور HAZOP کے مطابق ہیں۔ اس منصوبے نے “ماڈیولرائزڈ پلانٹ” ڈیزائننگ فلسفے کو اختیار کیا، جس نے کام کے مقام پر پڑنے والے دباؤ اور منصوبے کی تکمیل کے عرصے کو کم کیا۔ صرف تین ماہ میں جیرے کے انجینئروں نے بناوٹ، مقام کے انتظام اور تصدیق کے کام کو مکمل کیا۔ کارخانے کی قبولیت کے تجربات میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف انجینئرنگ نمائندے نے جیرے کی مصنوعات کے معیار کو سراہا اور انہیں استعمال کردہ چینی کمپنیوں کی مصنوعات میں سب سے بہترقرار دیا، انہوں نے جیرے کے انجینئروں کو شاندار قرار دیا اور یوں کارخانے کی قبولیت کے تجربات کے نتائج بہت باثمر رہے اورجیرے کی انتظامی سطح کے لیے کافی اطمینان بخش بھی۔ ان کی نظریں مستقبل میں جیرے انجینئرنگ کے ساتھ مزید تعاون پر مرکوز ہیں۔

ذریعہ: ینتائی جیرے آئل فیلڈ سروسز گروپ

Related Posts