زیورخ 18 مارچ 2014ء/پی آرنیوزوائر –تاکیدا فارماسیوٹیکلز انٹرنیشنل جی ایم بی ایل (“تاکیدا”) نے آج اعلان کیا ہے کہ جائلز پلیٹ فورڈ کو کمرشل آپریشنز، ایمرجنگ مارکیٹس کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے جو یکم اپریل 2014ء سے تاکیدا فارماسیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرسٹوف ویبر کو جوابدہ ہوں گے۔
اس عہدے پر وہ خطے میں تاکیدا کی تجارتی سرگرمیوں میں مستقل توسیع کی رہنمائی کی ذمہ داری نبھائیں گے، جو روس-سی آئی ایس، لاطینی امریکہ، مشرق وسطیٰ/افریقہ اور جنوبی ایشیا پر مشتمل ہے۔
برطانوی شہری پلیٹ فورڈ 2009ء سے تاکیدا میں شامل ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مشرق وسطیٰ، ترکی، افریقہ (میٹا) خطے کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں جہاں انہوں نے کاروبار کی تنظیم نو کے ذریعے مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ پیشرفت کی۔ اس سے قبل پٹی فورڈ تاکیدا برازیل میں جنرل مینیجر تھے، جہاں انہوں نے برانڈڈ جینرکس اور اوور-دی-کاؤنٹر (او ٹی سی) مصنوعات بنانے والے درمیانے حجم کے ادارے ملٹی لیب کے کامیاب حصول کی قیادت کی اور تاکیدا کو برازیل میں 10 سرفہرست ادویات ساز گروپوں میں جگہ دی۔ وہ ایشیا بحر الکاہل میں ادویات سازی کی صنعت میں آٹھ سال گزار چکے ہیں، جس میں بزنس ڈیولپمنٹ، کمرشل اور جنرل مینجمنٹ کے عہدے حاصل کیے۔
تاکیدا کا تجارتی ہدف ہر انفرادی مارکیٹ کے لیے ایک لچکدار اور برہدف طریقے کو اختیار کرنا، جدت طراز، انوکھی مصنوعات کو مستحکم، برانڈڈجینرکس اور او ٹی سی مصنوعات ملانا ہے۔ ابھرتی ہوئی مارکیٹیں 2013ء سے 2017ء کے درمیان ممکنہ طور پر کل عالمی ادویات سازی مارکیٹ کی نمو میں 70 فیصد تک حصہ ڈالیں گی۔
تاکیدافارماسیوٹیکلز انٹرنیشنل جی ایم بی ایچ کے بارے میں
زیورخ میں صدر دفاتر کا حامل تاکیدافارماسیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ، اوساکا، جاپان کا یہ مکمل ملکیتی ادارہ 70 سے زیادہ ممالک میں تجارتی سطح پر موجودگی رکھتا ہے، جس میں بالخصوص ایشیا، شمالی امریکہ، یورپ اور ابھرتی ہوئی مارکیٹیں شامل ہیں جیسا کہ لاطینی امریکہ، روس-سی آئی ایس اور چین۔ اس کے بنیادی شعبوں میں امراض قلب اور میٹابولک، سلعیات، تنفس اور مامونیات، مرکزی اعصابی نظام، عام ادویات اور ویکسینز شامل ہیں۔
تاکیدا تحقیق پر مبنی ایک عالمی ادارہ ہے جس کی بنیادی توجہ ادویات سازی پر ہے۔ جاپان میں سب سے بڑے ادویات ساز ادارے اور صنعت کے عالمی رہنماؤں میں سے ایک کی حیثیت سے تاکیداادویات میں جدت طرازی کے ذریعے دنیا بھر کے عوام کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد سے وابستہ ہے۔ ملینیمفارماسیوٹیکلز اور نائیکومیڈ کی شمولیت سے تاکیدااپنی ہیئت تبدیل کررہا ہے، اپنے علاج کے تجربے اور جغرافیائی برتری کو بڑھا رہا ہے۔
تاکیدا کے بارے میں اضافی معلومات اس کی کارپوریٹویبسائٹ کے ذریعے دستیاب ہیں، http://www.takeda.com۔
یہ اعلامیہ تاکیدا فارماسیوٹیکلز انٹرنیشنل جی ایم بی ایچ، تھورگیورستراس، 130، سی ایچ-8152 گلیٹپارک-اوپفیکون، زیورخ، سوئٹزرلینڈ کی جانب سے جاری کیا گیا۔
ذریعہ: تاکیدا فارماسیوٹیکلز انٹرنیشنل