– سینٹرل پارک کے نظارے پیش کرنے والے بوتیک کونڈو کی فروخت کا آغاز
نیو یارک 28 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان – مین ہٹن کی مشہور زمانہ گزرگاہوں میں سے ایک پر واقع، معروف پلازہ ہوٹل سے متصل اور سینٹرل پارک کا مکمل نظارہ پیش کرنے والے 22 سینٹرل پارک ساؤتھ نے مشترکہ فروخت کا آغاز کردیا ہے۔ ملک کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں سے ایک ایلاڈ نے جنگ عظیم سے قبل کی اس تاریخی عمارت کی کمال مہارت سے مرمت کی ہے تاکہ دور جدید کے باذوق خریداروں کی توقعات پر پورا اترا جاسکے۔ عمارت چھ پرتکلف مکمل-منزل کے حامل اپارٹمنٹس پیش کرتی ہے جن کے اوپر تین نجی بالاخانوں کے علاوہ شاندار دو رخی پینٹ ہاؤس واقع ہیں۔
ایلاڈ گروپ کی ڈائریکٹر برائے سیلز و مارکیٹنگ سمانتھا ساکس نے کہا کہ “22 سینٹرل پارک ساؤتھ شاندار انداز میں ڈیزائن کیے گئے راحت، خلوت اور حفاظت پیش کرنے والی رہائش گاہوں سے مکمل ہوا ہے۔ مین ہٹن کے عین مرکز میں قائم ہونے اور شہر کی دلچسپ ترین پیشکشوں تک فوری رسائی کی حامل یہ دلفریب عمارت غیر معمولی ٹھاٹ اور مکمل خدمات فراہم کرتی ہے، اور یہ سب کچھ سینٹرل پارک کے شاندار پس منظر کے ساتھ ہے۔”
جیسا کہ بہترین شہرت کی حامل املاک مثلاً 250 ویسٹ اسٹریٹ اور دی پلازہ ہوٹل کی کامیابی سے ثابت ہے کہ ایلاڈ گروپ تاریخی عمارات کی پرتعیش رہائشی عمارات میں کامیابی سے بحالی و تزئین نو میں بے مثال مہارت رکھتا ہے، جو قدیم ڈیزائن اجزاء اور جدید سہولیات پیش کریں۔
چھ مکمل-منزل رہائش گاہوں کو انتہائی نفاست سے دو خواب گاہوں، ڈھائی باتھ روم ہومز میں بنایا گیا ہے جو 2,021 مربع فٹ پر پھیلے ہوئے ہیں، جن میں بغلی کمرے، دیوان خانے اور طعام گاہ میں اخروٹ کے درخت کی لکڑی کا فرش بھی شامل ہے۔ عمارت کی اوپر کی دو منزلیں 2,943 مربع فٹ کے وسیع دورخی پینٹ ہاؤس پر مشتمل ہیں، جو تین نجی بالاخانے پیش کرتے ہیں۔
ہر عظیم الشان دیوان خانے میں سینٹرل پارک کا نظارہ اور آراستہ و پیراستہ آتش دان کے گرد دیواری حجم کی خاص طور پر بنائی گئی اخروٹ کی کتابی الماری شامل ہیں۔ باورچی خانے اسٹین لیس اسٹیل کی مصنوعات اور میلے کی شراب رکھنے کی سہولیات، کیرارا ماربل کی ٹائلوں اور کاؤنٹرٹاپس، سیمیٹک پیور-میٹ روغن کی الماریوں کے حامل ہیں۔ بڑے غسل خانے فرش پر شاندار سائسس اطالوی موزیک ٹائلوں، دیواروں کارے فرانسیسی سیرامک ٹائلوں، کیریرا، ماربل کاؤنٹرٹاپس اور لیفروئے بروکس کی مصنوعات سے مزین ہیں۔ وہ چھ فٹ کے سگنیچر کیٹالینا ٹب اور شیشے کے اندر شاورز بھی رکھتے ہیں۔ ہر رہائش گاہ میلے واشرز اور ڈرائیرز سے لیس ہے۔
22 سینٹرل پارک ساؤتھ کے مکین صحت و زیبائش کی بہترین سہولیات اپنے اگلے ہی دروازے پر یعنی دی پلازہ ہوٹل میں پائیں گے جس میں لا پالیسترا، جدید فٹنس سہولت، کاؤدیلی اسپا اور ویرن ٹریکومی سیلون شامل ہیں۔ 22 سینٹرل پارک ساؤتھ اپنے نجی محافظ اور دربانوں کی سہولت کا بھی حامل ہوگا۔
سینٹرل پارک سے صرف ایک سڑک کے فاصلے پر 22 سینٹرل پارک ساؤتھ شہر کے بہترین ریستورانوں، ہوٹلوں، خریداری اور ثقافتی مراکز میں سے چند کے قریب واقع ہے، جن میں کولمبس سرکل پر دی شاپس، ٹائم وارنر سینٹر، لنکن سینٹر، دی پلازہ فوڈ ہال، بارنیز، دی پلازہ میں دی شاپس، اور ففتھ ایونیو کا مشہور زمانہ علاوہ شامل ہیں جو مشہور برگدورف گوڈمین کو پیش کرتا ہے۔
رہائش گاہوں کی قیمت پینٹ ہاؤس کے لیے 6,700,000 سے 26,500,000 ڈالرز کے درمیان ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.22centralparksouth.com پر لاگ آن کیجیے یا +1-212-588-5606 پر کال ملائیے۔