بیونسے اب دنیا بھر میں دستیاب

– غیر معمولی 14 گانے – 17 وڈیوز

– بصری البم

– اب آئی ٹیونز اسٹور پر دستیاب

www.iTunes.com/beyonce

نیو یارک، 13 دسمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–

پارک ووڈ انٹرٹینمنٹ/کولمبیا ریکارڈز – بیونسے کا پانچواں سولو اسٹوڈیو البم اب دنیا بھر میں دستیاب ہے، خصوصی طور پر آئی ٹیونز اسٹور پر (www.iTunes.com/beyonce)۔ خود-عنوانی مجموعہ گلوکارہ کا پہلا بصری البم ہے۔ بیونسے میں 14 نئے گانے اور 17 بصری طور پر حیرت زدہ کردینے والی اور اشعار انگیز وڈیوز شامل ہیں جنہیں ہیوسٹن نے لے کر نیو یارک اور پیرس، اور سڈنی سے ریودے جینیرو تک دنیا بھر میں شوٹ کیا گیا ہے، اور یہ سب البم کے اجراء سے قبل کیا گیا۔

بصری البم تخلیق کرنے کے فیصلے کے حوالے سے بیونسے کہتی ہیں کہ “میں موسیقی کو دیکھتی ہیں۔ یہ میرے لیے صرف سننے کی نہیں بلکہ اس سے کہیں آگے کی چیز ہے۔ جب میں کسی چیز سے منسلک ہوتی ہوں، تو میں فوری طور پر کچھ بصری مناظر یا تصاویر کا سلسلہ دیکھتی ہیں جو کسی احساس یا جذبے سے جڑے ہوں، بچپن کی کوئی یاد، زندگی کے بارے میں کوئی سوچ، میرے خواب اور میرے خیالات۔ اور یہ سب کچھ موسیقی سے منسلک ہے۔”

البم ایسے دن دستیاب ہوا ہے جب دنیا اس کے اجراء کو گلوکارہ کی جانب سے اپنے پرستاروں کو اپنی مرضی کے مطابق موسیقی اور بصری مواد پہنچانے کے لیے ایک غیر متوقع تزویراتی قدم سمجھ رہی ہے، وہ بھی بغیر کسی فلٹر کے۔ یہ بے مثال طریقہ موسیقی کے پرستاروں کو سننے، دیکھنے، شامل ہونے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے میں سب سے آگے لے آتا ہے اور اس میں کسی درمیانی فرد کا کردار نہیں۔ سوشل میڈیا اور براہ راست رابطے بے حد طلب کے اس عہد میں یہ بارہا پوچھے گئے سوال کا جواب ہے، بیونسے کا اگلا البم کب جاری ہوگا؟

وہ کہتی ہیں کہ “میں اس طریقے سے اپنی موسیقی کو جاری نہیں کرنا چاہتی۔ میں اس سے اکتا گئی تھی۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں اپنے پرستاروں سے براہ راست بات کررہی ہوں۔ موسیقی، گلوکاروں اور پرستاروں کے درمیان بہت کچھ ہوتا ہے۔ مجھے ایسا لگتا تھا کہ جب میرا ریکارڈ آئے تو میں کسی کو پیغام نہیں دیتے دیکھنا چاہتی۔ میں صرف چاہتی ہوں کہ وہ تیار ہوتے ہی میری طرف سے میرے پرستاروں کے لیے یکدم سامنے آ جائے۔”

داؤ پیچ، ٹیزرز اور مارکیٹنگ مہمات سے ہٹ کر یہ منصوبہ ہنگامہ برپا کرنے کے بجائے حقیقی طور پر فن کا مظاہرہ ہے۔

ابتداءً، بیونسے دنیا بھر میں بالخصوص آئی ٹیونز اسٹور (www.itunes.com/beyonce) پر دستیاب ہے۔

ایک ایسی گلوکارہ کے لیے جو لیکس کا ہدف ہو، یہ ایک مکمل طور پر تیار شدہ حفاظتی منصوبہ ہے۔ یہ البم ایک مکمل صورت میں پیش کردہ چیز ہوگی جس میں ہر گانا اور ہر وڈیو صرف ایک خریداری میں دستیاب ہوگی۔

گوکہ یہ ایک تصوراتی البم نہیں ہے، البتہ ریکارڈ کو اوپر سے لے کر نیچے تک ایک جامع صوتی/بصری نمونے کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار کیا گی اہے۔ سنگلز بنانے کے متضادر بصری البم بیونسے کی سوچ اور نظریات میں ایک  غیر-مستقیم سفر ہے۔

طبعی البموں کی تیاری آج شروع ہوئی اور ڈبل ڈسک سی ڈی/ڈی وی ڈی تعطیلات کے لیے بروقت فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

فیس بک نے “خود عنوانی” کا پہلا حصہ خصوصی طور پر سب سے پہلے پیش کیا، ایک مختصر دستاویزی فیچر تھا جو پورے منصوبے کی جھلک فراہم کرتا ہے۔ یہ بیونسے کی تیاری میں ان کی ذہنی ساخت اور جمالیاتی نظریے کی تفصیلات پیش کرتا ہے۔ ہمہ وقت تبدیل ہوتے ڈیجیٹل منظرنامے کو قبول کرکے انہوں نے ایک جدید، مکمل عمیق، کثیر پلیٹ فارم تجربے کو اپنے کیریئر کی پہلی بصری البم کے لیے تخلیق کیا، اور اپنے پرستاروں کے لیے موسیقی کے حصول کے طریقے کو مکمل طور پر بدل ڈالا۔

کوئی بھی اپنی ماضی کے کارکردگی پر ہمیشہ نہیں چل سکتا، گلوکارہ ہمیشہ ارتقاء پر آگے بڑھتی ہیں، خود کو چیلنج دیتی ہیں اور اپنے معیارات کو مزید اوپر رکھتی ہیں۔ یہ تخلیقی عمل بیونسے کو اپنی موسیقی پر بھرپور قوت فراہم کرتا ہے اور یہ موقع بھی کہ وہ اس معاملے کو بھی گرفت میں رکھ سکیں کہ ان کی موسیقی کو کس طرح سنا جاتا ہے۔ وہ قواعد و ضوابط کی پابند یا متوقع انداز میں انہیں توڑنے والی نہیں، ان کی ترجیح موسیقی کو اپنے کام کی مجسم صورت میں پیش کرنا ہے۔

بطور مصنف، پیش کار اور ہدایت کار مختلف کردار نبھانے والی بیونسے نے بصری البم کے لیے فن کاروں، نغمہ نگاروں، پیش کاروں اور وڈیو ہدایت کاروں کی ذہین ٹیم کو ساتھ رکھا جس میں جے زی، ٹمبالینڈ، جسٹن ٹمبرلیک، فیرل ولیمز، ڈریک، دی ڈریم، سیا، راین ٹیڈر، میگوئل، فرینک اوشن، ہٹ بواغے، ایمو، بوٹس، ڈیٹیل، جیک ناوا، ہائپ ولیمز، ٹیری رچرڈسن، میلینا ماتسوکاس، جوناس آکرلنڈ، رکی سیز، پیری دیبوشیرے، @lilinternet، نواح “40″ شبیب، فرانچسکو کیروزینی، کیرولائن پولاچیک، ایڈ برک، بل کرسٹائن اور ٹوڈ ٹورسو شامل ہیں۔

انہوں نے ڈیڑھ سال کے عرصے تک دنیا بھر میں ریکارڈ کی لیکن ابتدائی ریکارڈنگ کا آغاز تب ہوا جب لکھاری اور پیش کار 2012ء کے موسم گرما میں ساتھ رہنے، کام کرنے اور خود کو بیونسے کی دنیا اور ان کے ذہن میں غرق کرنے کے لیے نیو یارک کے ساحلی علاقے دی ہیمپٹنز میں اکٹھے ہوئے۔ گلوکارہ کے ساتھ عمر کی منازل طے کرنے والی پرستار پیش کردہ تجربات، موسیقی میں روح پھونکنے اور محبت، کھونے، خوف، غصے، اخلاص، خوشی، جنسی کشش اور اعتماد جیسے موضوعات پر مشتمل مواد کو سمجھنے جتنے بڑے اور تجربہ کار ہوچکے ہیں۔

وڈیوز کے لیے، جن میں سے چند میں انہوں نے شریک ہدایت کارہ کی خدمات پیش کی ہیں، وہ زیادہ ڈھیلے ڈھالے فارمولے پر کام کرنے کو ترجیح دی۔ بنیادی طور پر اپنے کامیاب “مسز کارٹر شو ورلڈ ٹور” کے دوران شوٹ کی گئی وڈیوز کو رازداری کے پردے میں رکھا گیا، حالانکہ انہیں کھلے مقامات پر فلمایا گیا تھا، جیسا کہ برازیل کے ساحل، نیو یارک کی سڑکوں، جزیرہ کونی، نیو یارک میں مشہور سائیکلون رولرکوسٹر، لاس اینجلس شہر کے قلب، پیرس میں ایک محل، ہیوسٹن، ٹیکساس میں رولر اسکیٹنگ کے لیے مصنوعی تختہ برف، جس پر انہوں نے ایک بچے کی حیثیت سے اسکیٹنگ کی اور جنوبی امریکہ کا ایک خوبصورت گرجا شامل ہیں۔ انہوں نے تخلیقی، بڑے اور چھوٹے مناظر کے ملاپ سے ایسے مناظر قید کرنے کی کوشش کی جو ہر لمحے میں فطری اور پرخلوص لگیں۔ وڈیوز بصری طور پر تحریک دینے والی ہیں، جو تخیلاتی سینماٹوگرافی اور ماہرانہ داستان گوئی سے مزین ہیں۔ انہوں نے ہر اس زاویے کو قید کیا ہے جو ان کی شخصیت کو ظاہر کرے، کمزوریوں اور نقائص کے ساتھ مکمل طور پر۔

بیونسے موسیقی کے پرستاروں کے لیے ایک دھماکے دار سمعی اور بصری اعلان  ہے ایک ایسی گلوکارہ کی جانب سے جس نے اپنے کاموں کو خود کرنے کا حق حاصل کرلیا ہے۔ بیونسے نے کہا کہ “میں نے صرف اپنے البم کو ان افراد تک پہنچانا چاہا جن سے میں محبت کرتی ہوں اور ان کی قدر کرتی ہوں اور امید ہے کہ وہ بھی انہی احساسات کو محسوس کریں گے جو میں نے موسیقی بناتے ہوئے محسوس کیے۔”

بیونسے گانوں کی فہرست

پریٹی ہرٹس

ہانٹڈ

ڈرنک ان لو (جے زی کے ساتھ)

بلو/چیری

نو اینجل

یونسے/پارٹیشن

جیلس

راکٹ

مائن (ڈریک کے ساتھ)

زو

***فلالیس (چمامانڈا اینگوزی ایڈیچی کے ساتھ)

سپرپاور (فرینک اوشن کے ساتھ)

ہیون

بلو (بلو ایوی کے ساتھ)

بیونسے وڈیو فہرست

پریٹی ہرٹس

ہدایت کاری میلینا متسوکاس

گھوسٹ

ہدایت کاری پیری دیبوشیرے

ہانٹڈ

ہدایت کاری جوناس آکرلنڈ

ڈرنک ان لو

ہدایت کاری ہائپ ولیمز

بلو

ہدایت کاری ہائپ ولیمز

نو اینجل

ہدایت کاری @lilinternet

یونسے

ہدایت کاری رکی سیز پ

پارٹیشن

ہدایت کاری جیک ناوا

جیلس

ہدایت کاری از بیونسے، فرانچسکو کیروزوینی اور ٹوڈ ٹورسو

راکٹ

ہدایت کاری از بیونسے، ایڈ برک اور بل کرسٹائن

مائن

ہدایت کاری پیری دیبوشیرے

زو

ہدایت کاری ٹیری رچرڈسن

*** فلالیس

ہدایت کاری جیک ناوا

سپرپاور

ہدایت کاری جوناس آکرلینڈ

ہیون

ہدایت کاری بیونسے اور ٹوڈ ٹورسو

بلو ہدایت کاری بیونسے، ایڈ برک اور بل کرسٹائن

*** بونس وڈیو – گرون ویمن

ہدایت کاری جیک ناوا

****

www.beyonce.com

Related Posts