بیات میڈيا سینٹر کا آغاز افغانستان کی مواصلاتی، سماجی اور ٹیکنالوجی جدت طرازی کے لیے نئی قومی میراث کا جشن؛ قوم کے مربوط مستقبل میں سرمایہ کاری افغانوں کی جانب سے افغانوں کے لیے

کابل، افغانستان، 21 جنوری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیا نیٹ پاکستان — افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور آریانہ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو نیٹ ورک (اے ٹی این) کے چیف ایگزیکٹو افسر احسان اللہ بیات نے منگل 21 جنوری 2014ء کو کابل میں بیات میڈیا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر افغان کابینہ، پارلیمان کے ایک سو سے زائد اراکین،  سرکاری عہدیداران اور بین الاقوامی نمائندگان کا خیرمقدم کیا۔

5 منزلہ میڈیا سینٹر خطے کی سب سے بڑی اور جدید ترین ٹیلی وژنو ریڈیو نشریاتی تنصیب ہے، اور افغان وائرلیسکمیونیکیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) اور بیات فاؤنڈیشن کے لیے قومی صدر دفاتر کے طور پر بھی استعمال ہوں گی۔ افغانستان کے اقتصادی مستقبل میں ایک انتہائی واضح سرمایہ کاری یہ میڈیا سینٹر افغانستان کی اطلاعاتی، مواصلاتی اور ٹیکنالوجیکل جدت طرازی اور قیادت میں قومی ورثے کی حیثیت سے خدمات انجام دے گا۔

77،000 مربع فٹ سے زیادہ رقبے پر پھیلا میڈیا سینٹر 7 ٹیلی وژناسٹوڈیوز؛ 8 ریڈیو/آڈیو ریکارڈنگ اسٹوڈیوز؛ 2 ایڈیٹنگ اور وائس اوور اسٹوڈیوز؛ براہ راست ٹیلی وژن اور ریڈیو کارکردگی پیش کرنے کے لیے جدید وڈیو اور آڈیو ٹیکنالوجی کے حامل 250 نشستوں پر مشتمل تھیٹر پیش کرتا ہے۔ عالمی معیار کی یہ پیش کاری اور نشریاتی تنصیبات آریانہ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو کو افغانستان میں ایک مشترکہ قومی آواز؛ ایک اجتماعی ڈیجیٹل برادری، اور ایک علاقائی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے مزید مضبوط کرے گا اور وسطی ایشیائی ذرائع ابلاغ میں افغانستان کے قائدانہ کردار کو ایک مرتبہ پھر متحرک کرے گا۔ قدرتی دھوپ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے دوگنے-چمکدار شیشوں کی تنصیب، وسیع ایل ایڈی روشنیوں، شمسی توانائی سے چلنے والے پانی گرم کرنے والوں، اور پانی صاف/ری سائیکل کرنے والے ایک جدید و آزاد نظام کا حامل یہ میڈیا سینٹر افغانستان کی سب سے توانائی موثر اور “ماحول دوست” عمارت ہے۔

احسان اللہ بیات کے مطابق “بیات میڈیا سینٹر صرف عالمی معیار کی عمارت نہیں، بلکہ یہ اطلاعات، مواصلات اور ٹیکنالوجیکل جدت طرازی کا نیا قومی ورثہ ہے جس کی قیادت خود افغان کررہےہیں، تمام افغانوں کے لیے۔ ہم نے ملکی تاریخ میں کئی چیلنجز پر غلبہ پایاہے، اور ہم نے ملک کے تمام علاقوں کے افغان شہریوں میں قوم کے اتحاد، تعمیرنو، استحکام اور آگے بڑھانے کی صلاحیت دیکھی ہے۔ اس لیے صدر کرزئیاپنی قوم کے لیے “دنیا کی جانب نئے دروازے” کھولنا میرے لیے امتیاز اور دنیا بھر میں یہ ظاہر کرنا اعزاز ہے کہ افغانستان کا مستقبل روشن اور مواقع سے بھرپور ہے۔”

مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر کرزئی نے کہاکہ “میں اس کام پر فخر کرتا ہوں جو ہمارا اپنا ہے۔ اس خوبصورت، جدید اور شاہکار عمارت میں میں نے ساتھی افغانوں کی سخت محنت دیکھی جو ملک و قوم کی ترقی میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ اس تنصیب میں ملک کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے والے تعلیم یافتہ اور تجربہ کار نوجوان افغان ماہرین کو دیکھنا بہت خوش کن منظر ہے۔ یہ نیا سینٹر نہ صرف ہماری عظیم قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے کی خدمتبلکہ افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنے والوں کے لیے بھی ایک انتہائی معیاری مثال ہے۔ یہ افتتاح جشن مناتا ہے جو مکمل طور پر ہمارا اپنا ہے: ہمارا اپنا کاروباری سرمایہ، کوشش، سخت محنت اور افغانستان اور اس کے عوام سے وابستگی ۔ یہ افغانوں کی جانب سے افغانوں کے لیے تخلیق کردہ مستقبل کا عہد نامہ ہے۔”

صدر کرزئی اور احسان بیات نے اس موقع پر اے ٹی این نیوز کا باضابطہ افتتاح بھی کیا، جو نیا ٹیلی وژن اور ریڈیو نیٹ ورک ہے جو اے ٹی این کی نشریاتی تکمیل کو دو قومی ٹیلی وژن اور دو قومی ریڈیو چینلوں تک پہنچاتا ہے۔ اے ٹی این نیوز قومی و علاقائی خبروں کے پروگراموں کا ایک متنوعپیکیج پیش کرے گا، جس میں زیادہ زور متوازن سیاسی، اقتصادی اور علاقائی تجزیے و تبصرے پر ہوگا۔

ہرات، مزار، جلال آباد اور بہت جلد قندھار میں قائم اے ٹی این کے علاقائی خبروں کے پروڈکشن اسٹوڈیوزکی خبریں جمع کرنے کی زبردست صلاحیتوں کی بنیادپر اے ٹی این نیوز ناظرین کو ملک کے شمال، جنوب، مشرقی اور مغرب کے اہم روزمرہ معاملات پر حقیقی قومی زاویےپیش کرے گا اور افغانوں کو – اپنی زبان اور مقام سے بالاتر ہو کر—ملک و قوم کو درپیش مسائل اور متحدہ افغانستان کی ترقی و فروغ کے زبردست موقع کے بارے میں سیکھنے دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اے ٹی این نیوز جدید موسمیاتی اور کھیلوں کی خبریں بھی پیش کرے گا۔

آریانہ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو نیٹ ورک کے بارے میں

2005ء میں جناب احسان اللہ بیات کی جانب سے قائم کردہ آریانہ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو (اے ٹی این) افغانستان کے سب سے بڑے نجی ابلاغی چینلز ہیں، جو 34 میں سے 33 صوبوں کا احاطہ کررہے ہیں اور 25،000،000تک رسائی کے حامل ہیں۔ اے ٹی اینبذریعہ سیٹلائٹ یورپ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکہ میں دری اور فارسی بولنے والے ناظرین کے لیے بھی دستیاب ہے۔ معلومات، مواد اور تفریح پر مرکوز اے ٹی این کے پروگرام تعلیم، صحت، بچوں کے پروگراموں، خواتین اور عالمی مسائل پر خصوصی نظر رکھتے ہیں اور اے ٹی این کی ٹیم واقعات کی درست اور غیر متعصبانہ خبریں پیش کرنے میں بہت فخر محسوس کرتی ہے۔

ابتداء ہی سے اے ٹی این کا ہدف شمولیت و تعلیم اور “بہتر کل کے لیے دروازے” پیش کرنا ہے ۔ دو قومی ٹیلی وژن اور دو قومی ریڈیو چینلوں (اے ٹی این اور اے ٹی این نیوز) کی تکمیل کے ساتھ ہمارا ہدف اپنے ریڈیو اور ٹیلی وژن سامعین و ناظرین کو دنیا بھر کی بہترین بین الاقوامی فن و ثقافت سے روشناس کرانا، اور ساتھ مقامی لکھاریوں، پیش کاروں، اداکاروں اور ہدایت کاروں کو افغان برادریوں میں زیادہ مواقع پیش کرنا ہے۔ پروگراموں تک رسائی  اے ٹی این کی ویبسائٹwww.arianatelevision.comیا ہاٹ برڈ اور گلوب کاسٹسیٹلائٹس کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

افغان وائرلیس کے بارے میں

احسان اللہ بیات کی جانب سے قائم کردہ اور کابل میں صدر دفاتر کا حامل افغان وائرلیس (اے ڈبلیو سی سی) – ٹیلی فون سسٹمز انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ (ٹی ایس آئی) اور وزارت مواصلات کا مشترکہ منصوبہ ہے جو افغانستان بھر میں 4،000،000 صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے۔ 5،500 افراد کے لیے براہ راست اور مزید 100،000 کے لیے بالواسطہ روزگار فراہم کرنے والا افغان وائرلیس افغانستان بھر میں سب سے بڑے آجروں میں سے ایک ہے، اور گھریلو اور کاروباری صارفین کے لیے وائرلیس اور براڈبینڈ مواصلاتی حل پیش کرنے میں رہنما ادارہ ہے۔ مزید معلومات www.afghan-wireless.comپر دستیاب ہیں۔

بیات فاؤنڈیشن کے بارے میں

2005ء سے قائم 501 سی (3) خیراتی ادارہبیات فاؤنڈیشن افغان عوام کی بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ احسان بیات اور فاطمہ بیات کی جانب سے قائم کی گئی اور ان کی زیر ہدایت کام کرنے والی فاؤنڈیشن نے افغانستان کے نوجوانوں، عورتوں، غریبوں اور بزرگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے سے وابستہ 200 سے زائد منصوبوں میں حصہ ڈالا ہے۔ ان میں ضرورت مند علاقوں میں نئی تنصیبات اور خود انحصار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، اور صحت، تعلیم، معیشت اور ثقافتی منصوبوں کی ترویج  شامل ہیں۔مزید معلومات کے لیے ای میل کیجیےinfo@bayatfoundation.org۔

رابطہ: منٹگمری سائمس، m.simus@tsiglobe.com +1 702 809 6772

Related Posts