بھارت میں سن گرو کی مارکیٹنگ قوت میں اضافہ

گڑگاؤں، بھارت، 14 نومبر 2013ء/پی آرنیوزوائر –

عالمی خدمات کو موثر بنانے اور صارفی اطمینان کی سطح کو مزید بہتر بنانے کے لیے سن گرو نے دہلی کے قریب گڑگاؤں میں یکم نومبر 2013ء سے اپنی بھارتی سروس سائٹ کو باضابطہ طور پر موثر بنا دیا ہے۔

ابھرتی ہوئی پی وی مارکیٹوں میں سے ایک کی حیثیت سے بھارت سن گرو کی سمندر پار توسیع کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے جس کی وجہ یہاں وافر شمسی وسائل کی موجودگی اور توانائی کی بڑی طلب ہے۔ حال ہی میں ملک میں متعدد پی وی منصوبوں میں سن گرو برانڈ کے انورٹر شامل کیے گئے، جن میں راجستھان میں 5 میگاواٹ ایپلی کیشن بھی شامل ہے۔

سن گرو نے انجینئرنگ/ریپئر/لاجسٹکس سروس فراہم کرنے والے ادارے سی ٹی ڈی آئی کو بھارت میں سروس کانٹریکٹر مقرر کیا ہے۔ سی ٹی ڈی آئی انڈیا کے کنٹری مینیجر انیل رائے نے کہا کہ “ہم سن گروہ کے بھارتی صارفین کو ایک ہی مقام پر تمام خدمات پیش کرنے کا حل فراہم کرتے ہیں، جس میں شامل ہے : ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ایک ہاٹ لائن؛ 60 ہزار مربع فٹ کا ایک مرمتی و فاضل پرزہ جات کا گودام؛ تکنیکی انجینئرز جو سن گرو کے صدر دفاتر کے تربیت یافتہ ہیں؛ خاص سافٹویئر کے سہارے پر فوری مانیٹرنگ ؛ فضائی نقل و حمل کے ذریعے جہاں تک ممکن ہوسکا دور دراز علاقوں تک 72 گھنٹوں کے اندر تبدیلی۔ سی ٹی ڈی آئی انڈیا سن گرو کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہے، جو سولر پی وی مارکیٹ کے رہنماؤں میں سے ایک ہے۔ سی ٹی ڈی آئی بھارت میں مستقبل قریب میں سن گرو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی کومدنظر رکھتے ہوئے زیادہ جامع انداز میں سن گرو کی مدد کرے گا۔”

نئی شروع کردہ بھارتی سروس سائٹ کے ساتھ ساتھ سن گرو مرحلہ وار مرکزی دھارے کی پی وی سی مارکیٹوں میں اپنے عالمی سروس سسٹم کو بھی مکمل کر رہا ہے، اور اس کی توجہ دنیا بھر میں سن گرو برانڈ کی ساکھ کو بڑھانے پر مرکوز ہیں۔

 سن گرو پاور سپلائی کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

سن گرو پاور سپلائی کمپنی لمیٹڈ سولر پی وی اور ونڈ پاور منصوبوں کے لیے آلات، بشمول پی وی انورٹرز، ونڈ پاور کنورٹرز اور بجلی کی تقسیم شدہ فراہمی کے آلات فراہم کرتا ہے۔ 1997ء میں قائم ہونے والا سن گرو دنیا بھر میں تقریباً 1,000 ملازمین رکھتا ہے۔ سن گروہ دنیا بھر میں 5,000 میگاواٹ سے زائد کے انورٹرز نصب کرچکا ہے۔ آئی ایچ ایس/جی ٹی ایم تحقیق کے مطابق سن گرو فراہم کردہ میگاواٹس کے حساب سے 2012ء میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا پی وی انورٹر بنانے والا ادارہ تھا۔

مزید معلومات: www.sungrowpower.com/en

 سی ٹی ڈی آئی کے بارے میں

1975ء میں قائم ہونے والا سی ٹی ایل ڈی آئی مکمل خدمات فراہم کرنے والا، عالمی انجینئرنگ، مرمت اور نقل و حمل کا ادارہ ہے جو کمیونی کیشنز کی صنعت کو بہترین حل فراہم کرتا ہے۔ سی ٹی ڈی آئی کی ایک مقام پر صارفین کو خدمات فراہم کرنے سے وابستگی نے آلات کی مرمت کے بنیادی کاروبار سے ترقی کو تحریک دی ہے جس میں شامل ہے: وائرلیس دیکھ بھال اور نقل و حمل، انجینئرنگ اور نیٹ ورک فراہمی کی خدمات، دوبارہ استعمال اور فراہمی کے انتظام کی خدمات، مصنوعاتی انجینئرنگ اور ساخت گری، آئی ٹی سسٹمز کی تکمیل و ترقی، سی پی ای پروڈکٹ (سیٹ –ٹاپ بکس، موڈیمز اور ڈیٹا) کی مرمت۔

مزید معلومات: www.ctdi.com

 جوزف ٹیم
ٹیلی فون: +86-755-83255001
موبائل: +86-13802558366
ای میل: hctam@sungrow.cn

Related Posts