بل اینڈ میلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن: غریبوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ تین غلط تصورات

سیاٹل: 21 جنوری 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پکستان — آج بل اینڈ میلنڈاگیٹس اپنے مشترکہ طور پر لکھے گئےسالانہ خط 2014ء کو پیش کریں گے۔ رواں سال کا خط “غریبوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ تین غلط تصورات” انتہائی غربت کے خاتمے کی عالمی کوششوں کے بارے میں تین غلط تصورات کی جانب توجہ کرتا ہے: غریب ممالک کا نصیب بدستور غریب رہنا ہے، غیر ملکی امداد ایک بہت بڑا ضیاع ہے، اور زندگیاں بچانا آبادی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

درحقیقت، دنیا بھر میں زیادہ افراد کے لیے زندگی پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ لوگ زیادہ طویل عمر کی زیادہ صحت مند زندگیاں گزار رہے ہیں اور غربت کی شرح گزشتہ 25 سالوں میں نصف ہوچکی ہے۔ بچوں میں شرح اموات کم ہو رہی ہیں۔ امداد حاصل کرنے والی کئی اقوام اب خود انحصار ہوچکی ہیں۔ بل اور میلنڈا ان غلط تصورات سے نمٹنے کے خواہاں ہیں کیونکہ بسا اوقات یہ لوگوں کو قدم اٹھانے سے روکنے کا سبب دیتے ہیں۔

یہاں خط پڑھیں اور جانیں کہ 2035ء کے لیے بل کی پیشن گوئی کیا ہے: www.gatesletter.com۔ آپ ان غلط تصورات کو بیان کرتی زبردست وڈیوز، انفوگرافکس، اور تصاویر کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں: http://isbx.it/e7668۔

Related Posts