بن غازی، لیبیا، 21 نومبر 2013ء/پی آرنیوزوائر–
انڈیپنڈنٹ لیبیا فاؤنڈیشن کے بانی اور لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے خصوصی ایلچی باسط اغطت نے لیبیا کے عوام کو اپنے ملک کی تعمیر نو میں مدد دینے کے لیے بلند حوصلہ “منصوبہ برائے لیبیا” جاری کردیا ہے۔ کاروباری شخصیت جناب اغطت، جو موجودہ قیادت کو لیبیا کے عوام سے جدا سمجھتے ہیں، نئے اور متحرک لیبیا کا جزو لا ینفک بننا چاہتے ہیں۔

Basit Igtet, Founder of the Independent Libya Foundation and a Special Envoy to the Libyan National Transitional Council.
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20131121/DC21665)
جناب اغطت کا منصوبہ اب سے 2015ء کے درمیان ایک موثر انداز میں مصروف عمل ریاست کی بنیادوں کو فراہم کرتا ہے۔ کلیدی اجزاء میں شامل ہیں
– مفاہمت کے تصور پر توجہ اور تعمیر
– خلاف قانون ملیشیاز کے ہاتھوں سے ہتھیار واپس لینا
– ایک شفاف اور موثر عدالتی نظام کے ذریعے داخلی اعتماد کی بحالی
– اچھی حکمت اور مستحکم مالیاتی گرفت کے ذریعے لیبیا پر بین الاقوامی اعتماد کی بحالی
– مصر و تونس بے دخل ہوجانے والے افراد کو واپس گھروں تک لاکر ان کو ادائیگی اور خاندانوں کو دوبارہ ملانا
– انقلاب کے دوران تباہ ہونے وال گھروں کی تعمیر نو اور بہتری عوامی خدمات کو تکمیل تک پہنچانا، بالخصوص بجلی و پانی کے شعبے میں
– لیبیا کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی میں نجی شعبے کو شامل کرنا
– ملیشیا کو تیل صاف کرنے کے کارخانوں سے ہٹا کر لیبیا کی آمدنی کے بنیادی ذریعے یعنی تیل کی پیداوار کی بحالی
– تعلیم کے اعلیٰ ترین معیارات کا فروغ اور مکمل طور پر فعال صحت کے نظام کی تخلیق
“لیبیا کےلیے ایک منصوبہ” کا مکمل متن یہاں دستیاب ہے ۔
جناب اغطت کہتے ہیں: “انقلاب کے بعد بہت کم تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔ ہم نے وسطی حکمت کا خاتمہ سخت بدعنوانی، عدم شفافیت، مہاجرین، حفاظت و تحفظ کے خدشات، باہمی لڑائیوں اور مقامی ملیشیا، گھٹیا بنیادی ڈھانچے اور بین الاقوامی برادری کے سامنے ساکھ کی خرابی کے حالات میں کیا ہے۔ ایک فعال معیشت کے بغیر ہم امن و امان کے حامل نہیں ہو سکتے۔ اور امن و امان کے بغیر ہمارا کوئی مستقبل نہیں۔ میرا مقصد لیبیا کے عوام کو ایک پرامن و محفوظ مستقبل فراہم کرنے میں مدد دینا ہ، جو ایک فعال حکومت کے قیام پر منحصر ہے۔
ہدایات برائے مدیران
باسط اغطت (43) لیبیا کے ایک شہری ہیں۔ وہ تعمیراتی انجینئرنگ، بحری و ہوابازی ڈیزائن کے شعبوں میں کاروباری دلچسپی رکھتے ہیں۔ 2011ء میں انہوں نے انڈیپنڈنٹ لیبیا فاؤنڈیشن قائم کی جس کا مقصد لیبیا میں باغی تحریک کو مدد دینا اور قومی عبوری کونسل (این ٹی سی) کو لیبیا میں قانونی حاکم کی حیثیت سے عالمی مدد اور تسلیم شدگی دینا تھا۔ بعد ازاں اس سال انہیں شمالی و جنوبی امریکہ میں این ٹی سی کے لیے انسانی امداد کا خصوصی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
https://www.facebook.com/BIgtet
https://twitter.com/BasitIgtet