– 2013ء میں پابندیاں اٹھنے کے بعد حکومت میانمر کے ساتھ کسی بھی امریکی ادارے کا بجلی پیدا کرنے کا پہلا معاہدہ
جیکسنول، فلوریڈا ، 12 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹپاکستان — بجلی کے فوری حل میں عالمی رہنما ادارہ اے پی آر انرجی آج میانمر میں بجلی کے وسیع پیمانے کے ٹرن کی پاورمعاہدے پر دستخط کا اعلان کرتا ہے۔ یہ تنصیب میانمر الیکٹرک پاور انٹرپرائز (ایم ای پی ای) کو کم از کم 82 میگاواٹ (ایم ڈبلیو) بجلی کی ضمانت دے گی، جبکہ پلانٹ کی گنجائش 100 میگاواٹ تک ہوگی۔ منڈالے خطے کے علاقے کیوکسے میں واقع قدرتی گیس سے چلنے والا اے پی آر انرجی حل ملک کے سب سے بڑے تھرمل پلانٹس میں سے ایک ہوگا اور چھ ملین سے زیادہ افراد کو بجلی فراہم کرے گا۔ اے پی آر انرجی ٹھیکہ 2013ء میں پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد سے کسی بھی امریکی ادارے کا حکومت میانمر کے ساتھ کیا گیا پہلا بجلی کا معاہدہ ہے۔

APR Energy.
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO)
اے پی آر انرجی ٹرن کی پلانٹ، جو موبائل گیس پاور ماڈیولز (جی پی ایمز) پیش کررہا ہے، میانمر میں بجلی بنانے والے ماحول دوست ترین حلوں میں سے ایک ہوگا اور ملک کے بنیادی ڈھانچے میں وسیع سرمایہ کاری کا نمائندہ ہوگا۔اے پی آر انرجیملک کے طویل المیعاد بجلی پیداوار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے دوران درمیانی مدت کے لیے خلیج پاٹنے کا حل فراہم کرے گا۔ اے پی آر انرجینے انتہائی مشکل دورانیہ میں فراہمی کی صلاحیت، اور ساتھ ساتھ اپنی بجلی پیدا کرنے کی ٹیکنالوجی کی موثریت، کی وجہ سے یہ ٹھیکہ حاصل کیا۔ معاہدہ 2014ء کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہوگا اور 2015ء کے اواخر تک چلنے کی توقع ہے۔
اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے برما کے لیے امریکہ کے سفیر ڈیرکمچل نے کہا کہ “ایک ابھرتی ہوئی معیشت میں کاروبار کرنا مشکلات سے مبرا نہیں، اس میں کلیدی اقتصادی اصلاح کی پالیسیوں کے نفاذ، بنیادی ڈھانچے کی کمزوریوں سے نمٹنا، اور ملک کی اقتصادی صلاحیتوں سے پورا فائدہ اٹھانا شامل ہیں۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ امریکی کاروباری ادارے اصولی اور شفاف طریقوں کے تجربے اور وابستگی کی بدولت ان کوششوں میں واضح حصہ ڈالیں گے۔”
اے پی آر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرجان کیمپئن نے کہا کہ “ہمیں یہ ٹھیکہ حاصل کرنے پر خوشی ہے، جو ہماری قدرتی گیس کے وسائل کو تیز، مکمل اور موثر انداز میں حاصل کرنے کی صلاحیت پر مبنی ہے۔ آج میانمر کی تین چوتھائی آبادی بجلی کی رسائی کے بغیر رہتی ہے۔ یہ معاہدہ ملک کے سب سے بڑے تھرمل پلانٹس میں سے ایک تخلیق کرے گا، اور یوں چھ ملین سے زیادہ افراد کے لیے بجلی اور توانائی کی فراہمی ممکن بنائے گا۔ انڈونیشیا میں 130 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی حالیہ تنصیب کے ساتھ میانمر منصوبہ بھی ملائیشیا مرکز اور سنگاپور کمرشل دفتر کے آغاز کے بعد ایشیا بحر الکاہل خطے میں ہماری حقیقی کشش کی زبردست مثال ہے۔”
اے پی آر انرجی کے سربراہ برائے بزنس ڈیولپمنٹ، ایشیا بحرالکاہل کلائیو ٹرٹن نے کہا کہ “یہ تاریخی معاہدہ میانمر کو اپنی بجلی کی انتہائی ضروری اور بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد دے گا اور اس کے لیے ملک کے مقامی قدرتی گیس کے وسائل کو استعمال کرے گا۔ میانمراے پی آر انرجی کے لیے ایک کلیدی تزویراتی مارکیٹ ہے کیونکہ ہم اپنے ایشیا-بحرالکاہل کاروبار کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں، اور ہم اس وقت اور مستقبل میں بھی ملک کے بجلی کے شعبے کی نمو اور ترقی کی مدد سے وابستہ ہیں۔ ایشیا میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب، اور ساتھ ساتھ فوری ٹرن کی حلوں کی بڑے پیمانے پر اور بروقت فراہمی کی ہماری صلاحیت، اس کامیابی کو صرف میانمر ہی میں نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کرنے کا زبردست موقع دیتی ہے۔”
اے پی آر انرجی کے بارے میں
اے پی آر انرجی دنیا کا معروف فوری موبائل ٹربائن پاور کاروبار ہے۔ ہم بڑے پیمانے پر فوری توانائی فراہم کرتے ہیں اور صارفین کو قابل بھروسہبجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں جب بھی اور جہاں بھی ان کو ضرورت ہو۔ اے پی آر جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کے ساتھ صنعت کی معروف ترین تجربے کو ملاتا ہے تاکہ ٹرن کی پاور پلانٹس فراہم کیے جائیں جو فوری طور پر فراہم ہوں اور ان میں مرضی کے مطابق تبدیلی اور اضافہ کیا جا سکے۔ افادہ عام اور صنعت دونوں شعبوں کے لیے خدمات انجام دینے والا اے پی آر انرجی دنیا بھر میں صارفین اور آبادیوں کے لیے بجلی کی پیداوار کے حل فراہم کرتا ہے، جس میں اس کا زیادہ زور، افریقہ، امریکین، ایشیا-بحرالکاہل اور مشرق وسطیٰ پر ہے۔ مزید معلومات کے لیے ادارے کی ویبسائٹ ملاحظہ کریں www.aprenergy.com۔