اے پی آر انرجی نے فاسٹ-ٹریک ٹرن کی پاور کے شعبے میں جی ای کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کا اعلان کردیا

– معاہدے سے دنیا کا نمایاں فاسٹ-ٹریک موبائل ٹربائن پاور کاروبار تخلیق، اے پی آر انرجی کی عالمی رسائی اور اس کے قدرتی گیس کے شعبے پر اثرات میں اضافہ

جیکسن ولے، فلوریڈا، 23 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/–

اے پی آر انرجی (ایل ایس ای: APR.L) جی ای (این وائی ایس ای: GE) کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے، جو بڑھتے ہوئے فاسٹ-ٹریک ٹرن کی پاور حل کے شعبے میں دونوں اداروں کی رسائی کو بڑھا رہا ہے۔

APR%20Energy%20Logo. اے پی آر انرجی نے فاسٹ ٹریک ٹرن کی پاور کے شعبے میں جی ای کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کا اعلان کردیا

APR Energy Logo

لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO

معاہدے کی شرائط کے تحت جی ای نقد اور اے پی آر انرجی کے تقریباً 16.5 فیصد کے بدلے میں اپنے ٹربائن رینٹل کاروبار کے ذریعے اے پی آر انرجی میں حصہ ڈالے گا، جو جی ای کو ادارے میں ایک کلیدی اسٹریٹجک سرمایہ کار بناتا ہے۔ مزید برآں، جی ای اور اے پی آر نرجی نے رسد و خدمات کا معاہدہ بھی کیا ہے جس کے تحت اے پی آر انرجی کے موجودہ اور مستقبل کے صارفین کو مستقل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

اے پی آر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جان کیمپیئن نے کہا کہ “یہ اے پی آر انرجی کے لیے ایک انقلابی کاروباری سودا ہے، جو ہمیں اپنے درمیانی مدت کے کاروباری مقاصد کو مکمل کرکے تیزی سے آگے بڑھنے میں مدد دےگا۔ دنیا کے نمایاں ترین فاسٹ-ٹریک موبائل ٹربائن پاور بزنس کو تخلیق کرکے اور جی ای کے ساتھ طویل المیعاد تعلق قائم کرکے، ہم بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے بہترین انداز میں تیار ہیں۔ یہ مالی معاہدہ ہماری آمدنی کی بنیاد کو متنوع بناتا ہے، ہمیں نئے جغرافیوں اور علاقوں سے متعارف کراتا ہے اور ہمارے قدرتی گیس کے شعبے پر اثرات کو بھی بڑھاتا ہے۔ ہم جی ای کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوش ہیں، جس کی شراکت داری اور غیر جانبدارانہ وابستگی فاسٹ-ٹریک پاور انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر رہنما ادارہ بننے کی ہماری توقعات اور ارادوں کی توثیق کرتی ہے۔”

یہ مالی معاہدہ اے پی آر انرجی کو فاسٹ-ٹریک موبائل گیس ٹربائن پاور فراہم کرنے والا دنیا کا رہنما ادارہ بناتا ہے، اس کی رسائی کو نئے خطوں تک پھیلاتا ہے اور اس کی موبائل ٹربائن پاور گنجائش میں 1.2 گیگاواٹس تک کا اضافہ کرتا ہے –جو 1.2 ملین امریکی گھروں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔ معاہدے میں تقریباً 520 میگاواٹ گنجائش اور کرائے کے ٹھیکے شامل ہیں جو جی ای اس وقت کینیڈا، عراق، آسٹریلیا، امریکی ورجن جزائر اور بنگلہ دیش میں کر رہا ہے۔

فاسٹ-ٹریک پاور کی طلب کو چند عناصر کی وجہ سے تحریک ملی ہے جس میں توانائی کی بڑھتی ہوئی کھپت، قدیم بنیادی ڈھانچہ، سیاسی جغر

Related Posts